جماعت الدعوہ اور لشکرِ طیبہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
سارا نے کہا:
آپ نے ان کی بات مان لی لیکن میں تو نہیں مان سکتی نا کہ آپ نے کسی سے سنا اور آگے کہہ دیا جبکہ میرے سامنے صرف آپ کی گواہی ہے۔۔۔میں اس لفظ ‘‘کتے‘‘ کے بارے میں تحقیق کرتی ہوں اگر آپ کتاب کا نام یا مزید کچھ بتا سکیں؟؟ اور یہاں‘ کافر‘ کہنے کی بات ہو رہی تھی۔۔۔
واہ سارا بہن یہ کیا کہ دیا۔ اس طرح‌تو اس سارے دھاگے کو میں ماننے سے انکار کر دوں‌کہ یہ صرف سارا نے کہا ہے؟ کتاب دیکھوں تو مانوں؟
 
دوست

محفلین
بریلویت پر ان کی کتاب میں بھی پڑھ چکا ہوں جس میں خاصی ہتک آمیز زبان استعمال کی گئی ہے۔ احمد رضا خان بریلوی صاحب کی سیرت طنزیہ انداز میں بتائی گئی ہے۔
بہرحال یہ غلط بات ہے۔ البتہ جس طرف قیصرانی کا اشارہ ہے میری نظر سے یہ لفظ نہیں گزرا۔ ایک تو یہ اس وقت کی بات ہے جب میں 6 یا 7 میں تھا۔ دوسرے ہوسکتا ہے وہ کتاب نہ ہو جس کا ذکر یہاں ہوا ہے۔
 
اظہرالحق

محفلین
بہت مشکل ہے ، مگر ناممکن نہیں ۔ ۔ ۔ ۔
سارہ آپ جہاد کے بارے میں بتانا چاہتی ہیں ، کیوں؟
یہاں سب جانتے ہیں کہ اس وقت بحثیت مسلمان ہم سب پر جہاد فرض ہے بلکہ واجب ہے ، مگر اپنی دنیاوی لگن کی وجہ سے ہم اس سے انکار کے ہزار بہانے تراش لیتے ہیں ۔ ۔
قرآن کے ترجمے کی بات ہوئی ، بھائی لوگ بہت ساری باتیں کرتے ہیں ، مگر یہ بات بھی تو کوئی بتائے نا کہ ترجمہ ہم پڑھتے کیسے ہیں ، عربی میں ایک لفظ کے کئی معنٰی ہوتے ہیں ، اور قرآن کی فصاحت و بلاغت ہے ہی ایسی کہ ابھی تک ہم ان معنٰی سے نئے دور تک کی اصلاحات جان لیتے ہیں
سورہ رحمٰن کی مثال لیں “تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ۔ ۔۔ اس آیت کو 21 بار دہرایا گیا ہے مگر ہر بار اس کے معنٰی مختلف ہے (مودودی صاحب اور امین اصلاحی صاحب کی تفاسیر و تراجم دیکھیں)

اصل میں مغرب ہمارے ذھنوں سے لفظ “جہاد“ کو ہی مٹانا چاہتا ہے ، شاید کسی کو یاد ہو کہ سورہ توبہ کی آیت (جہاد والی) کو تعلیمی نصاب سے خارج کیا گیا تھا ۔ ۔ مغربی آقاؤں کے حکم پر

میں اپنی ایک پرانی پوسٹ میں وہ واقعٰی بھی لکھ چکا ہو کہ کراچی میں فرقہ وارانہ واردات کے پکڑے جانے والے نوعمر لڑکے نے کہا تھا کہ میں نے اسے صرف اس لئے قتل کیا کہ اسکے نام میں “علی“ آتا تھا ۔ ۔۔ یہ فرقہ واریت کی انتہا ہے ۔ ۔ ۔ جو ہم میں اس وقت بھی موجود ہے ۔ ۔ ۔ ۔ اور اسی کو جہاد کہا جاتا رہا ہے (جو یقنن غلط ہے )

جی ہاں میرے دوست نے جو تجربہ “تربیتی کیمپ “ کا بیان کیا ہے وہ درست ہے ، ایسا بھی ہو رہا ہے ۔ ۔ ۔ ایک زمانہ ہمارے دیس پر ایسا بھی آ چکا ہے جب “جہاد“ کا لفظ ایک کاروبار کی شکل اختیار کر گیا تھا ۔ ۔ ۔اور پیسے کمانے کا سب سے آسان ذریعہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

زکریا کا کہنا درست ہے ، کہ کسی کا نیک کام ، اسکے نیک ہونے کی علامت نہیں ، مگر یہ بات غلط بھی نہیں کہ کچھ لوگ اچھے عمل کو برے مقاصد کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں ۔۔ ۔

فرقہ وارانہ کتابیں بہت کچھ کہتی ہیں ، میرے دوست نے ایک نرم لفظ “کتا“ لکھا ہے ۔ ۔ ۔ایک کتاب کا حوالہ دیتا ہوں ، “اصلاح المسلمین و صالحین“ کسی لائبریری میں ضرور ہو گی ۔ ۔ پڑھیے اور سر دھنیے کہ ۔۔ ۔ آپکی اصلاح کیسے ہو گی ۔ ۔ ۔ اور کوشش کروں گا کہ مذید کتابوں کے حوالے بھی دوں ۔ ۔ ۔
-------------------------------------------------------
ایک بات چلتے چلتے عرض کر دوں ، ہم لوگ جو خاصکر انٹرنیٹ پر ان مسائیل پر مباحث کرتے ہیں ، آپکو شاید معلوم ہو گا کہ ہم جیسے لوگوں کو مغرب والوں نے کیا نام دیا ہے ؟ جی “KBJ“ یعنی کی بورڈ جہادی ، اور بہت ساری جگہ پر اب یہ استعمال ہوتا ہے ، کہ دیکھو یہ کے بی جے آپس میں کیسے لڑتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور انکا جہاد انکے اپنے ہی خلاف ہے ۔ ۔ ۔ کاش ہم آپس میں تھوڑا سا اتحاد بنا لیں ۔۔ ۔ تو شاید کچھ “عمل“ بھی ہو جائے ۔ ۔ ورنہ یہ کی بورڈ کا جہاد ۔ ۔ صرف ۔ ۔ ۔ الفاظ کی ہی جنگ رہ جائے گا ۔ ۔

اللہ ہمیں نیک ہدایت دے ۔ ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:

میں اپنے کزن کے جواب کے انتظار میں ہوں۔ یہ کتاب اس کے پاس موجود ہے پر وہ مجھے بھیجنے سے ڈر رہا ہے کہ برطانیہ والے اسے پکڑ نہ لیں
 
قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
احمد رضا خان بریلوی صاحب کی سیرت طنزیہ انداز میں بتائی گئی ہے۔
بہرحال یہ غلط بات ہے۔ البتہ جس طرف قیصرانی کا اشارہ ہے میری نظر سے یہ لفظ نہیں گزرا۔ ایک تو یہ اس وقت کی بات ہے جب میں 6 یا 7 میں تھا۔ دوسرے ہوسکتا ہے وہ کتاب نہ ہو جس کا ذکر یہاں ہوا ہے۔
سیرت تو دور کی بات ہے، انہوں‌نے تو صورت پر بھی پھبتیاں کسی ہیں۔ دوسرا یہ کتاب میرا خیال ہے کہ آپ کی بیان کردہ کتاب سے ہٹ کر ہے
 
تیلے شاہ

محفلین
السلام علیکم سارا
جہاں تک قیصرانی کی بات ہے کے لشکر طیبہ والوں نے ان کے شاگرد کو منع کیا ہے تو یہ بات میں بھی جانتا ہوں کے جب تک آپ اہلحدیث نہیں بن جاتے آپکو کو جہاد پر نہیں بھیجتے اور یہ بات میں ایسے ہی نہیں کہہ رہا ہوں میرے سامنے کی بات ہے میں دن رات مرکزی مسجد اہلحدیث میں گزارتا تھا میرے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں
اگر کہو تو میں پوری تفصیل بما نام پتہ دے سکتا ہوں
جہاں تک پیسوں کی بات ہے تو وہ بالکل غلط ہے لشکر طیبہ ضرور چندہ کا کہتی ہے مگر ان کو جو عملی طور پر جہاد میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں
باقی رہی بات دوسرے مسلک کے لوگوں کو برا بھلا کہنے کی تو یہ بات 100 فیصد درست ہے اس میں کوئی شک کی بات نہیں ہے
میری نظر میں اگر کسی کا مسلک ٹھیک نہیں ہے تو اس کو گالی سے سمجھانا صریح بیوقوفی ہے
دوسری تمام جہادی گرپوں کی طرح لشکر میں بھی کچھ کالی بھڑیں ہیں مگر مجموئی طور پر اس کا کام سب سے بہتر اور ایک قابل تعریف ہے
اللہ کریم ہم کو بھی شہادت کی موت نصیب فرمائے (آمین)
 
ایک دو دن میں ہی بہت زیادہ بحث‌ہوگئی ہے اس دھاگہ پر۔

یہ بات تو میرا خیال ہے کہ اب صاف ہوگئی ہے کہ جماعت الدعوۃ اور لشکر طیبہ ایک ہی جماعت کے دو ونگز ہیں جن میں سے موخر الذکر اب متحرک نہیں۔ جماعت الدعوۃ‌ میں مختلف الخیال لوگ ہیں کچھ بہت شدت پسند ہیں اور خاصی تیکھی زبان استعمال کرتے ہیں ، قیصرانی نے اشارہ کیا ہے مگر ان صاحب کو مقرر مانا جاتا ہے عالم نہیں خود جماعت میں بھی ۔ ایک عالم اپنی تحریروں اور گفتگو سے پہچان لیا جاتا ہے ، کسی سے کتنی ہی مخالفت کیوں نہ رکھتا ہو الفاظ‌کا استعمال مناسب کرتا ہے۔ 5،6 پہلے تک لشکر کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل تھی اور شروع میں شاید اہل حدیث ہونے کی شرط ہو مگر پچھلے دس سال سے ایسا نہیں تھا جس کی صاف وجہ یہ ہے کہ اہل حدیث اتنی بڑی تعداد میں میسر نہیں ہو سکتے اور ایسا کرنے سے جماعت کی مقبولیت بھی کم ہوتی اور چندہ ملنا بھی کم ہوتا۔

جماعت الدعوۃ تبلیغ ‌اور رفاہِ‌ عامہ کے کاموں میں آگے ہوتی ہے اور اب چونکہ دوسرا ونگ (لشکر طیبہ ) تقریبا مفلوج ہے اس لیے فی الوقت یہی کام ہورہا ہے ۔ لشکر پر جو سب سے بڑی تنقید ہوتی تھی وہ آئی ایس آئی کی مدد کی ہوتی تھی جس کے بغیر کشمیر کا بارڈر پار کرنا انتہائی مشکل کام ہے ، وقت کے ساتھ یہ چیز ٹھیک ثابت ہوئی اور اب چونکہ حکومت نے عملا اس طرف سے ہاتھ اٹھا لیا ہے تو جماعت الدعوۃ ‌واقعی دعوت کی جماعت رہ گئی ہے ۔ کوئی بھی جماعت حکومتی چشم پوشی یا التفات کے بغیر ملک گیر مقبولیت حاصل نہیں کرسکتی چاہے وہ جہادی ہو ، مذہبی ہو ، لسانی ہو ، علاقائی ہو یا کسی فرقہ سے وابستہ۔
 
سارا

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سارا نے کہا:
آپ نے ان کی بات مان لی لیکن میں تو نہیں مان سکتی نا کہ آپ نے کسی سے سنا اور آگے کہہ دیا جبکہ میرے سامنے صرف آپ کی گواہی ہے۔۔۔میں اس لفظ ‘‘کتے‘‘ کے بارے میں تحقیق کرتی ہوں اگر آپ کتاب کا نام یا مزید کچھ بتا سکیں؟؟ اور یہاں‘ کافر‘ کہنے کی بات ہو رہی تھی۔۔۔
واہ سارا بہن یہ کیا کہ دیا۔ اس طرح‌تو اس سارے دھاگے کو میں ماننے سے انکار کر دوں‌کہ یہ صرف سارا نے کہا ہے؟ کتاب دیکھوں تو مانوں؟
بھائی جہاں تک میری بات ہے میں کتاب سے لکھ رہی ہوں اور اس کے بارے میں تفصیل بھی لکھ دی ہیں۔۔جبکہ آپ کتاب کی نہیں ‘انسان‘ کی بات کر رہے ہیں۔۔۔اپنی نہیں کر رہے کہ آپ نے ایسا ہوتے دیکھا بلکہ کسی سے سنا اور آگے کہہ دیا تو ایسی بات بغیر کسی ثبوت کے کیسے مانی جا سکتی ہے؟؟

بھائی میں نے کتاب کا نام لکھ دیا ہے اور آپ وہ خرید کر دیکھ سکتے ہیں۔۔
جہاں تک میں آپ سے کتاب کا نام پوچھ رہی ہوں تو وہ اس لئے کہ جب میں آپ کی یہ بات آگے کروں گی تو ظاہر ہے وہ تفصیل پوچھیں گے کہ کس کتاب میں؟؟ کس مسلئے پر بات ہو رہی تھی ؟ تو تب تفصیل مانگ رہی تھی کہ اگر مجھ سے یہ سوال ہو تو مجھے کچھ اس بارے میں معلومات ہو
 
سارا

محفلین
اظہرالحق نے کہا:
بہت مشکل ہے ، مگر ناممکن نہیں ۔ ۔ ۔ ۔
سارہ آپ جہاد کے بارے میں بتانا چاہتی ہیں ، کیوں؟
یہاں سب جانتے ہیں کہ اس وقت بحثیت مسلمان ہم سب پر جہاد فرض ہے بلکہ واجب ہے ، مگر اپنی دنیاوی لگن کی وجہ سے ہم اس سے انکار کے ہزار بہانے تراش لیتے ہیں ۔ ۔
قرآن کے ترجمے کی بات ہوئی ، بھائی لوگ بہت ساری باتیں کرتے ہیں ، مگر یہ بات بھی تو کوئی بتائے نا کہ ترجمہ ہم پڑھتے کیسے ہیں ، عربی میں ایک لفظ کے کئی معنٰی ہوتے ہیں ، اور قرآن کی فصاحت و بلاغت ہے ہی ایسی کہ ابھی تک ہم ان معنٰی سے نئے دور تک کی اصلاحات جان لیتے ہیں
سورہ رحمٰن کی مثال لیں “تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ۔ ۔۔ اس آیت کو 21 بار دہرایا گیا ہے مگر ہر بار اس کے معنٰی مختلف ہے (مودودی صاحب اور امین اصلاحی صاحب کی تفاسیر و تراجم دیکھیں)

اصل میں مغرب ہمارے ذھنوں سے لفظ “جہاد“ کو ہی مٹانا چاہتا ہے ، شاید کسی کو یاد ہو کہ سورہ توبہ کی آیت (جہاد والی) کو تعلیمی نصاب سے خارج کیا گیا تھا ۔ ۔ مغربی آقاؤں کے حکم پر

میں اپنی ایک پرانی پوسٹ میں وہ واقعٰی بھی لکھ چکا ہو کہ کراچی میں فرقہ وارانہ واردات کے پکڑے جانے والے نوعمر لڑکے نے کہا تھا کہ میں نے اسے صرف اس لئے قتل کیا کہ اسکے نام میں “علی“ آتا تھا ۔ ۔۔ یہ فرقہ واریت کی انتہا ہے ۔ ۔ ۔ جو ہم میں اس وقت بھی موجود ہے ۔ ۔ ۔ ۔ اور اسی کو جہاد کہا جاتا رہا ہے (جو یقنن غلط ہے )

جی ہاں میرے دوست نے جو تجربہ “تربیتی کیمپ “ کا بیان کیا ہے وہ درست ہے ، ایسا بھی ہو رہا ہے ۔ ۔ ۔ ایک زمانہ ہمارے دیس پر ایسا بھی آ چکا ہے جب “جہاد“ کا لفظ ایک کاروبار کی شکل اختیار کر گیا تھا ۔ ۔ ۔اور پیسے کمانے کا سب سے آسان ذریعہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

زکریا کا کہنا درست ہے ، کہ کسی کا نیک کام ، اسکے نیک ہونے کی علامت نہیں ، مگر یہ بات غلط بھی نہیں کہ کچھ لوگ اچھے عمل کو برے مقاصد کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں ۔۔ ۔

فرقہ وارانہ کتابیں بہت کچھ کہتی ہیں ، میرے دوست نے ایک نرم لفظ “کتا“ لکھا ہے ۔ ۔ ۔ایک کتاب کا حوالہ دیتا ہوں ، “اصلاح المسلمین و صالحین“ کسی لائبریری میں ضرور ہو گی ۔ ۔ پڑھیے اور سر دھنیے کہ ۔۔ ۔ آپکی اصلاح کیسے ہو گی ۔ ۔ ۔ اور کوشش کروں گا کہ مذید کتابوں کے حوالے بھی دوں ۔ ۔ ۔
-------------------------------------------------------
ایک بات چلتے چلتے عرض کر دوں ، ہم لوگ جو خاصکر انٹرنیٹ پر ان مسائیل پر مباحث کرتے ہیں ، آپکو شاید معلوم ہو گا کہ ہم جیسے لوگوں کو مغرب والوں نے کیا نام دیا ہے ؟ جی “KBJ“ یعنی کی بورڈ جہادی ، اور بہت ساری جگہ پر اب یہ استعمال ہوتا ہے ، کہ دیکھو یہ کے بی جے آپس میں کیسے لڑتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور انکا جہاد انکے اپنے ہی خلاف ہے ۔ ۔ ۔ کاش ہم آپس میں تھوڑا سا اتحاد بنا لیں ۔۔ ۔ تو شاید کچھ “عمل“ بھی ہو جائے ۔ ۔ ورنہ یہ کی بورڈ کا جہاد ۔ ۔ صرف ۔ ۔ ۔ الفاظ کی ہی جنگ رہ جائے گا ۔ ۔

اللہ ہمیں نیک ہدایت دے ۔ ۔

بھائی جیسا کہ میں پہلے بتا چکی ہوں کہ ایک بھائی کے کہنے پر میں نے اس موضوع پر لکھا ہے۔۔اور ضروری نہیں کہ سب لوگ اس بارے میں جانتے ہوں۔۔۔
تربیتی کیمپ‘ کے جس واقعے کا ذکر آپ کر رہے ہیں مجھے نہیں معلوم کہیں ایسا ہو رہا ہے کہ نہیں لیکن میں اس جماعت کے بارے میں یہ کہتی ہوں کہ یہاں ایسا نہیں ہو رہا۔۔۔جیسا واقع بھائی نے بیان کیا ہے کہ‘تم جتنے زیادہ پیسے لا سکتے ہو لاؤ‘ تو یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ اس سے ان کی یہ جماعت کچھ دن بھی نہیں چلنے والی۔۔(اور اس بات پر یقین کرنے کو دل بھی نہیں کرتا کہ کوئی کھلے عام ایسا کہے)۔۔
‘بے شک کسی کا نیک عمل کسی کے نیک ہونے کی علامت نہیں‘ دلوں کے حال صرف اللہ جانتا ہے۔۔ اور بے شک مسلمان صرف اللہ سے ہی امید رکھتا ہے اور کسی سے نہیں۔۔جو دنیا کمانے کے لئے کوشش کرتے ہیں ان کو دنیا میں ہی اس کا صلہ مل جاتا ہے۔۔اور آخرت کے لیے یہ سب کر رہے ہیں بے شک اللہ دیکھنے‌‌‌اور‌‌‌‌‌‌‌‌جانے‌‌‌والا‌ہے۔۔۔
جو‌‌‌‌لوگ‌‌کتابوں میں ایسے الفاظ کا استعمال کرتے ہیں اس سے ان سے کوئی متاثر نہیں ہوتا بلکہ وہ لوگوں کو اپنے خلاف ضرور کر لیتے ہیں۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سارا نے کہا:
اپنی نہیں کر رہے کہ آپ نے ایسا ہوتے دیکھا بلکہ کسی سے سنا اور آگے کہہ دیا تو ایسی بات بغیر کسی ثبوت کے کیسے مانی جا سکتی ہے؟؟

بھائی میں نے کتاب کا نام لکھ دیا ہے اور آپ وہ خرید کر دیکھ سکتے ہیں۔۔
جہاں تک میں آپ سے کتاب کا نام پوچھ رہی ہوں تو وہ اس لئے کہ جب میں آپ کی یہ بات آگے کروں گی تو ظاہر ہے وہ تفصیل پوچھیں گے کہ کس کتاب میں؟؟ کس مسلئے پر بات ہو رہی تھی ؟ تو تب تفصیل مانگ رہی تھی کہ اگر مجھ سے یہ سوال ہو تو مجھے کچھ اس بارے میں معلومات ہو

دیکھیں سارا بہن، اب کسی کے کہے کو میں نے ریکارڈ تو نہیں کیا، نہ ہی میں نے اس پر کوئی کتاب لکھی۔ جو میرے پاس ہے کہ دیا۔ ابھی میری تقریباً ساری باتوں کی تصدیق دیگر اراکین بھی کر چکے ہیں۔ یعنی میں نے اپنی بات کسی حد تک ثابت کر دی۔ باقی ماننا یا نہ ماننا آپ کے اپنے اختیار کی بات ہے۔ باقی امیر حمزہ کی بریلویت کے خلاف صرف ایک یا دو کتب ہی ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
سارا نے کہا:
میں اس جماعت کے بارے میں یہ کہتی ہوں کہ یہاں ایسا نہیں ہو رہا۔۔۔جیسا واقع بھائی نے بیان کیا ہے کہ‘تم جتنے زیادہ پیسے لا سکتے ہو لاؤ‘ تو یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ اس سے ان کی یہ جماعت کچھ دن بھی نہیں چلنے والی۔۔(اور اس بات پر یقین کرنے کو دل بھی نہیں کرتا کہ کوئی کھلے عام ایسا کہے)۔۔

سارا بہن بات وہیں‌ آکر اٹک رہی ہے کہ آپ نہیں‌ماننا چاہ رہیں۔ ایک طرف تو آپ نے خود مانا ہے کہ آپ کو یہ جماعت جائن کیے زیادہ عرصہ نہیں ہوا اور یہ بھی کہ آپ ان کے بارے میں زیادہ نہیں جانتیں۔ دوسری طرف آپ ان کے بارے میں‌یہ دعویٰ‌کر رہی ہیں‌کہ اس جماعت میں ایسا نہیں ہو رہا

باقی پیسے لانے کی بات کھلے عام کہے جانے کا تو میں نے کہیں ‌نہیں ‌لکھا کہ یہ بات کھلے عام کہی گئی ہے۔ اس کے ساتھ یہ نصیحت بھی کہ گھر والوں‌کو پتہ نہ چلے، کیا آپ کا دماغ یہ مانتا ہے کہ یہ بات کھلے عام کہی گئی ہوگی؟
 
بھائی میں نے کہا ہے کہ مجھے جماعت سے واقفیت ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا(اور میں لشکر طیبہ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی) جہاں تک دعویٰ کرنے کی بات ہے تو آپ مجھے یہ بتائیں کہ جو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اسے مانوں یا آپ کی بات کو؟؟؟ جب میں پاکستان میں تھی تو میں 11 دن وہاں(مرید کے لاہور) رہی تھی (ہم دورہ صفا کرنے گئے تھے جو 21 دن کا تھا لیکن مجبوری میں ہمیں جلد واپس آنا پڑا) میرا بھائی اور بھابھی بھی گئے تھے جو ماحول ہمیں وہاں ملا وہ اگر میں بیان کروں تو بات کافی لمبی ہو جائے گی۔۔(اگر وہ ہم سے کوئی پیسے لیتے تو ہمیں کوئی احتراز بھی نہیں ہوتا کیونکہ ہم نے 21 دن وہاں گزارنے تھے اور دورہ کرنے بہت زیادہ لوگ آئے ہوئے تھے پچھلے مہینے 425 لوگوں نے یہ دورہ کیا تو اگر ان کا مقصد پیسے بنانا ہے تو یہ ایسے بھی بہت پیسے بنا سکتے ہیں لیکن انہوں نے ہمیں اپنی طرف سے ناشتہ کھانا سب کو دیتے رہے اور آتے وقت بھی ہماری بہت زیادہ مدد کی)
اب آپ مجھے بتائیں کہ میں نے جو اپنی آنکھوں سے انکو دیکھا اس پر یقین کروں یا آپ کی بات پر؟؟؟

باقی جہاں تک پیسے لانے والی بات ہے تو اس کے بارے میں اتنا کہوں گی کہ جس نے یہ نصیحت کی وہ ‘پاگل‘ تھا جس نے ایک انجانے بندے پر اعتبار کیا(اگر ایسا ہونے لگا تو آپ کا کیا خیال ہے وہ کتنے لوگوں کو اکھٹا کر سکیں گے؟)
اور جسے نصیحت کی گئی وہ اس سے بھی بڑا پاگل تھا کہ اس نے اس بندے کی نصیحت پر عمل کیا اور پیسے لے کر پہنچ بھی گیا گھر والوں کو بتائے بغیر۔۔lol
 
قیصرانی

لائبریرین
سارا نے کہا:
اور جسے نصیحت کی گئی وہ اس سے بھی بڑا پاگل تھا کہ اس نے اس بندے کی نصیحت پر عمل کیا اور پیسے لے کر پہنچ بھی گیا گھر والوں کو بتائے بغیر۔۔lol
سارا بہن، ایک بات بہت واضح ہے۔ میں نے جس بندے کی بات کی ہے، وہ میرا بہت گہرا جاننے والا ہے۔ کسی حد تک اس کے رشتہ دار بھی ہمارے رشتہ داروں کے دوست ہیں۔ سوسائیٹی میں بھی اسے اچھے الفاظ سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ کیا خیال ہے؟ فریش میٹرک پاس بندے سے کتنی عقل کی توقع رکھتی ہیں؟

باقی پاگل تو ہم ہوں گے اگر آپ کی باتوں پر یقین کر لیں، ایسے بندے کی بات جسے ہم نے کبھی دیکھا نہیں، سنا نہیں نہ ہی کچھ اور جانتے ہیں؟

دوسرا اب آپ نے صرف پیسوں‌کی بات پکڑ لی ہے کیونکہ اس کے بارے میں کسی ممبر بات نے ابھی تک تصدیق نہیں کی۔ اہلٍ حدیث کو جہاد پھر بھیجنے کی بات، جس کی تصدیق دیگر دوست کرچکے ہیں، اس بارے آپ چپ ہیں

تیسرا اہلٍ حدیث کی طرف سے دیگر فرقوں کے بارے میں برا بھلا کہنا، جس کی تصدیق ہمارے دیگر ممبران کر چکے ہیں، اس پر بھی آپ چپ ہیں

میرا ایک اور کزن بھی اہلٍ حدیث ہے، اور کالم نگار ہے، اور ماشاءاللہ کافی مشہور کالم نگار ہے۔ اس کے اس طرح کی باتوں سے میں اچھی طرح واقف ہوں کہ بات کیسے گول کرتا ہے :) جیسے ابھی آپ کر رہی ہیں

میری کسی بات کا برا مت منائیں، لیکن جب میں سیدھی سیدھی باتیں کرنے پر آتا ہوں، تو کوئی لگی لپٹی نہیں رکھتا

حافظ سعید صاحب آج کل نظربندی میں‌ ہیں۔ کیا اس حالت میں بھی وہ چار ستمبر کو آسکیں‌ گے پال ٹاک پر؟
 
سارا

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سارا نے کہا:
اپنی نہیں کر رہے کہ آپ نے ایسا ہوتے دیکھا بلکہ کسی سے سنا اور آگے کہہ دیا تو ایسی بات بغیر کسی ثبوت کے کیسے مانی جا سکتی ہے؟؟

بھائی میں نے کتاب کا نام لکھ دیا ہے اور آپ وہ خرید کر دیکھ سکتے ہیں۔۔
جہاں تک میں آپ سے کتاب کا نام پوچھ رہی ہوں تو وہ اس لئے کہ جب میں آپ کی یہ بات آگے کروں گی تو ظاہر ہے وہ تفصیل پوچھیں گے کہ کس کتاب میں؟؟ کس مسلئے پر بات ہو رہی تھی ؟ تو تب تفصیل مانگ رہی تھی کہ اگر مجھ سے یہ سوال ہو تو مجھے کچھ اس بارے میں معلومات ہو

دیکھیں سارا بہن، اب کسی کے کہے کو میں نے ریکارڈ تو نہیں کیا، نہ ہی میں نے اس پر کوئی کتاب لکھی۔ جو میرے پاس ہے کہ دیا۔ ابھی میری تقریباً ساری باتوں کی تصدیق دیگر اراکین بھی کر چکے ہیں۔ یعنی میں نے اپنی بات کسی حد تک ثابت کر دی۔ باقی ماننا یا نہ ماننا آپ کے اپنے اختیار کی بات ہے۔ باقی امیر حمزہ کی بریلویت کے خلاف صرف ایک یا دو کتب ہی ہیں

بھائی کیسی تصدیق؟؟ تیلے بھائی نے کہا کہ وہ اہل حدیث کو صرف جہاد پر بھیجتے ہیں۔۔جبکہ محب بھائی نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں سے ایسا نہیں ہو رہا۔۔۔
اظہر الحق بھائی نے کہا کہ ‘‘تربیتی کیمپ‘‘ کا بیان درست ہے۔۔(ایسا بھی ہو رہا ہے کہا ہے)انہوں نے وضاحت نہیں کی۔۔(اور نہ ہی کہا کہ جماعت دعوہ میں ایسا ہو رہا ہے)
اور تیلے بھائی نے کہا کہ پیسوں کی بات بالکل غلط ہے لشکرِ طیبہ چندہ کا کہتی ہے لیکن ان کو جو عملے طور پر جہاد میں حصہ نہیں لے سکتے۔۔۔

اور جہاں تک آپ نے کتابوں کی بات کی ہے تو اس سے تو میں نے بھی ایگری کیا تھا کہ اگر ایسا ہو رہا ہے تو اس سے وہ کسی کو اپنے حق میں نہیں کر سکتے لیکن خلاف ضرور کر لیں گے۔۔۔ہمارے نبی کی سنت ہمارے سامنے ہے کہ وہ کافروں سے بھی کس طرح پیش آتے تھے۔۔۔اگر لوگ کتب میں غلط الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں یا کسی کے مسلک کو برا بھلا کہتے ہیں تو یہ غلط ہے۔۔۔اگر کہ وہ سہی ہیں تو انہیں قرآن اور حدیث سے لوگوں کو قائل کرنا چاہیے نہ کہ غلط الفاظ کا استعمال کر کے۔۔۔۔
 
سارا

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سارا نے کہا:
اور جسے نصیحت کی گئی وہ اس سے بھی بڑا پاگل تھا کہ اس نے اس بندے کی نصیحت پر عمل کیا اور پیسے لے کر پہنچ بھی گیا گھر والوں کو بتائے بغیر۔۔lol
سارا بہن، ایک بات بہت واضح ہے۔ میں نے جس بندے کی بات کی ہے، وہ میرا بہت گہرا جاننے والا ہے۔ کسی حد تک اس کے رشتہ دار بھی ہمارے رشتہ داروں کے دوست ہیں۔ سوسائیٹی میں بھی اسے اچھے الفاظ سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ کیا خیال ہے؟ فریش میٹرک پاس بندے سے کتنی عقل کی توقع رکھتی ہیں؟

باقی پاگل تو ہم ہوں گے اگر آپ کی باتوں پر یقین کر لیں، ایسے بندے کی بات جسے ہم نے کبھی دیکھا نہیں، سنا نہیں نہ ہی کچھ اور جانتے ہیں؟

دوسرا اب آپ نے صرف پیسوں‌کی بات پکڑ لی ہے کیونکہ اس کے بارے میں کسی ممبر بات نے ابھی تک تصدیق نہیں کی۔ اہلٍ حدیث کو جہاد پھر بھیجنے کی بات، جس کی تصدیق دیگر دوست کرچکے ہیں، اس بارے آپ چپ ہیں

تیسرا اہلٍ حدیث کی طرف سے دیگر فرقوں کے بارے میں برا بھلا کہنا، جس کی تصدیق ہمارے دیگر ممبران کر چکے ہیں، اس پر بھی آپ چپ ہیں

میرا ایک اور کزن بھی اہلٍ حدیث ہے، اور کالم نگار ہے، اور ماشاءاللہ کافی مشہور کالم نگار ہے۔ اس کے اس طرح کی باتوں سے میں اچھی طرح واقف ہوں کہ بات کیسے گول کرتا ہے :) جیسے ابھی آپ کر رہی ہیں

میری کسی بات کا برا مت منائیں، لیکن جب میں سیدھی سیدھی باتیں کرنے پر آتا ہوں، تو کوئی لگی لپٹی نہیں رکھتا

حافظ سعید صاحب آج کل نظربندی میں‌ ہیں۔ کیا اس حالت میں بھی وہ چار ستمبر کو آسکیں‌ گے پال ٹاک پر؟

بھائی آپ نے جواب دینے میں خاصی جلد بازی کا مظاہرہ کیا میں آپ کی اور باتوں کا بھی جواب لکھ ہی رہی تھی۔۔۔۔
آپ میری باتوں پر بالکل یقین نہ کریں میں نے آپکو اپنے ‘دعوہ ریڈیو‘ میں آنے کا کہا تھا آپ وہاں آ کر جو مرضی پوچھ سکتے ہیں مجھے امید ہے کہ آپ کے سب سوالوں کے جواب دئیے جائیں گے۔۔۔
جہاں تک 4 ستمبر کے پروگرام کی بات ہے تو انشا اللہ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ہم یہ پروگرام کریں
 
میرا جواب پندرہ منٹ بعد لکھا گیا۔ اتنی جلدی تو نہیں تھی جتنا آپ کہ رہی ہیں :D
 
17 منٹ بعد۔۔۔اور میں دوسرا جواب لکھ رہی تھی اتنا ٹائم تو لگ ہی جاتا ہے۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top