جماعت الدعوہ اور لشکرِ طیبہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
جماعت الدعوہ کی پچھلے سال زلزلہ‌زدگان کی خدمات سے مجھے انکار نہیں مگر یہ نیک کام ان کی برائیوں کی پردہ‌پوشی نہیں کر سکتا۔

جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید چلا رہے ہیں جو لشکرِ طیبہ بین ہونے سے پہلے اس کے امیر تھے۔ اسی طرح جماعت الدعوہ کی لیڈرشپ سب وہی ہے جو پہلے لشکرِ طیبہ کی تھی۔ یہ لوگ ابھی بھی کشمیر کے “جہاد“ کے نام پر چندہ لیتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت الدعوہ اور لشکرِ طیبہ الگ نہیں بلکہ ایک ہی ہیں۔

مگر یہاں میں جماعت الدعوہ کی تاریخ پر بات کرنے نہیں آیا تھا بلکہ یہ معلوم کرنا چاہتا تھا کہ اس تھریڈ کا نام “اسلامی عقیدہ“ ہے تو پھر اس میں جماعت الدعوہ کے سخت اور انتہاپسند عقائد ہی کو صرف اسلامی کیوں کہا اور لکھا جا رہا ہے؟
 
سارا

محفلین
ماوراء نے کہا:
سارا نے کہا:
زکریا نے کہا:
سارا نے کہا:
زکریا بھائی۔۔۔آپ الدعوہ کو دہشت گرد تنظیم کیسے کہہ سکتے ہیں۔۔؟ آپ ان کے بارے میں جانتے ہی کیا ہیں؟؟

یہ حافظ سعید ہی کی بنائی ہوئی ہے نا جو یو‌ای‌ٹی لاہور میں ہوتے تھے؟ پہلے لشکرِ طیبہ کہلاتی تھی اور بین ہونے کے بعد نام بدل لیا۔

جہاں تک آپ کہہ رہے ہیں کہ اس پر مختلف رائے پائی جاتی ہے تو کیا آپ یہ نہیں دیکھ رہے کہ یہ سب ہم خود سے نہیں لکھ رہے قرآن کی آیات آپ کو میری پوسٹس میں نظر آ ہی رہی ہوں گی۔۔۔کیا قرآن پر بھی مختلف رائے پائی جاتی ہیں؟؟

جی قرآن کی interpretation ہم انسان ہی کرتے ہیں اور اس میں کافی اختلافات ہیں۔

جی بھائی یہ بلکل وہی تنظیم ہے لیکن میں نے آپ سے یہ کہا ہے کہ ‘آپ اس کے بارے میں جانتے ہی کیا ہیں؟‘ مطلب یہ کہ آپ جو دکھایا جاتا ہے وہی دیکھتے ہیں اگر امریکہ نے اسے دہشت گرد تنظیم کہہ دیا اور آپ نے مان لیا۔۔۔کیا آپ نے اس کے بارے میں کچھ جاننے کی کوشش کی۔۔ہمیں بغیر تصدیق کے کوئی بھی بات آگے کہنے کا حق نہیں ہے ۔۔۔

جی بھائی ہم کفار کے کہے پر تو بغیر تصدیق کے سب مان لیتے ہیں لیکن اللہ کے قرآن میں کافی اختلاف ہیں۔۔۔سبحان اللہ۔۔۔
ویسے میں نے پہلی دفعہ آپ سے سنا ہے کہ قرآن کی تشریح میں اختلاف ہے۔۔۔
سارا، لشکرِ طیبہ کی حقیقت پر ذرا روشنی ڈالنا۔ کیونکہ مجھے تو آج تک یہی معلوم تھا کہ یہ ایک دہشت گرد تنظیم ہی ہے۔ :?

ماوراء ڈئیر میں صرف اتنا کہوں گی کہ جب ہم مسلمان ہی ایسا کہیں گے تو کافروں کی تو بات ہی الگ ہے۔۔۔
 
سارا

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سارا نے کہا:
ویسے میں نے پہلی دفعہ آپ سے سنا ہے کہ قرآن کی تشریح میں اختلاف ہے۔۔۔
آپ تشریح‌کی بات کر رہی ہیں، میرے علم میں قرآن کے کچھ ترجمہ جات ایسے ہیں کہ پوری سورۃ کا مفہوم ہی بدل کر رہ جاتا ہے

میں ترجمعہ لکھنا چاہ رہی تھی لیکن تشریح لکھا گیا۔۔سوری۔۔
جی یہی بات ہے بھائی ہم مسلمان ہی آپس میں کسی بات پر متفق نہیں ہیں۔۔۔
 
سارا

محفلین
زکریا نے کہا:
سارا نے کہا:
زکریا نے کہا:
سارا نے کہا:
زکریا بھائی۔۔۔آپ الدعوہ کو دہشت گرد تنظیم کیسے کہہ سکتے ہیں۔۔؟ آپ ان کے بارے میں جانتے ہی کیا ہیں؟؟

یہ حافظ سعید ہی کی بنائی ہوئی ہے نا جو یو‌ای‌ٹی لاہور میں ہوتے تھے؟ پہلے لشکرِ طیبہ کہلاتی تھی اور بین ہونے کے بعد نام بدل لیا۔

جہاں تک آپ کہہ رہے ہیں کہ اس پر مختلف رائے پائی جاتی ہے تو کیا آپ یہ نہیں دیکھ رہے کہ یہ سب ہم خود سے نہیں لکھ رہے قرآن کی آیات آپ کو میری پوسٹس میں نظر آ ہی رہی ہوں گی۔۔۔کیا قرآن پر بھی مختلف رائے پائی جاتی ہیں؟؟

جی قرآن کی interpretation ہم انسان ہی کرتے ہیں اور اس میں کافی اختلافات ہیں۔

جی بھائی یہ بلکل وہی تنظیم ہے لیکن میں نے آپ سے یہ کہا ہے کہ ‘آپ اس کے بارے میں جانتے ہی کیا ہیں؟‘ مطلب یہ کہ آپ جو دکھایا جاتا ہے وہی دیکھتے ہیں اگر امریکہ نے اسے دہشت گرد تنظیم کہہ دیا اور آپ نے مان لیا۔۔۔کیا آپ نے اس کے بارے میں کچھ جاننے کی کوشش کی۔۔ہمیں بغیر تصدیق کے کوئی بھی بات آگے کہنے کا حق نہیں ہے ۔۔۔

سارا: میں امریکہ کے کہنے پر یہ بات نہیں کر رہا بلکہ اس تنظیم سے کوئی 10-12 سال سے واقف ہوں۔ ایسے لوگوں کو بھی جانتا ہوں جو اس زمانے میں انہیں چندے دیتے تھے اور ان کے پاکستانی کشمیر میں ٹریننگ کیمپ بھی دیکھ چکے تھے۔ اب معلوم نہیں کہ آپ کی اس جماعت سے کتنی اور کیا واقفیت ہے؟

جی بھائی ہم کفار کے کہے پر تو بغیر تصدیق کے سب مان لیتے ہیں لیکن اللہ کے قرآن میں کافی اختلاف ہیں۔۔۔سبحان اللہ۔۔۔
ویسے میں نے پہلی دفعہ آپ سے سنا ہے کہ قرآن کی تشریح میں اختلاف ہے۔۔۔

اگر آپ نے یہ پہلی دفعہ سنا ہے تو آپ کو اپنا مطالعہ کچھ وسیع کرنے کی خاصی ضرورت ہے۔ اگر آپ چاہیں تو جہاد کے متعلق آیات کے بارے میں کئی علماء کی رائے دکھا سکتا ہوں جو آپ کے لکھے سے بالکل مختلف ہے۔

بھائی مجھے زیادہ عرصہ نہیں ہوا اس جماعت سے واقفیت ہوئے۔۔۔۔اور نہ ہی میں لشکرِ طیبہ کے بارے میں زیادہ جانتی ہوں اور نہ ہی میرا مطالعہ زیادہ وسیع ہے۔۔۔
آپ ان کے ٹرینگ پاکستانی کشمیر کیمپ کی وضاحت کریں گے کہ وہاں کیا دیکھا گیا۔۔۔؟؟؟
بھائی بے شک آپ علماء کی رائے پڑھیں جو کہ بلکل مختلف ہے لیکن مجھے ایک بات بتائیں۔۔۔ہمارا اس دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے؟؟؟ کیا کھانا‘ پینا‘ سونا‘ پیسے کمانا ۔۔۔
جیسا کہ ایک بھائی نے کہا کہ جہاد۔۔زبان سے بھی ہو سکتا ہے۔۔۔مال سے بھی ہو سکتا ہے اور جان سے بھی۔۔۔
ہم میں سے زیادہ تر لوگ ان میں سے کیا کرتے ہیں؟؟
کیا آج کا مسلمان دنیا میں ہی مگن نہیں ہو گیا؟؟
 
سارا

محفلین
اعجاز نے کہا:
ویسے جس کتاب سے آپ یہ سب نقل کر رہی ہیں کیا وہ دہشت‌گرد تنظیم جماعت الدعوہ کی ہے؟

زکریا!
جماعت الدعوہ صرف امریکی قانون کے تحت دہشت گرد تنظیم ہے اور UK اگرچہ ساری باتیں‌امریکہ کی بالکل ایک غلام کی طرح‌مانتا ہے مگر پھر بھی آپ تو پاکستانی ہیں‌۔ پاکستانی حکومت جماعت الدعوہ کو دہشت گرد نہیں‌تسلیم کرتی۔
جہاں‌ تک مجھے یاد ہے آپ لندن میں‌ہیں ۔

بھائی بلکل یہی بات ہے آج ایک مسلمان ہی دوسرے مسلمان کو دہشت گرد کہہ رہا ہے۔۔۔
 
سارا

محفلین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

زکریا نے کہا:
اعجاز میں لندن میں نہیں ہوں۔

برطانیہ لشکرِ طیبہ کو دہشت‌گرد مانتا ہے اور اسے بین کر رکھا ہے۔ پاکستان بھی لشکرِ طیبہ کو بین کر چکا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ جماعت الدعوہ اور لشکرِ طیبہ میں کیا فرق ہے اور کچھ فرق ہے بھی یا نہیں۔
اس دھاگہ میں لشکرطیبہ یا جماعت الدعوہ کے متعلق پڑھاتوحیرانی ہوئی۔کیونکہ ماناکہ پاکستان اوردیگرمغربی ممالک اورامریکہ سمیت لشکرطیبہ یاجماعت الدہ کے اکاونٹ بین کردیئے ہیں اورانکودہشت گردجماعت قراردے دیاگیاہے۔ لیکن بھائی، کیاآپ دہشت گردی کی تعریف بتاسکتے ہیں جوکہ امریکہ یامغربی ممالک نے Define کی ہو۔
اورہاں ان جیسی جماعتوں کوبنانے میں اہم کردارافغانستان کی جنگ نے اداکیاہے اوراس وقت کیونکہ امریکہ اورمغربی ممالک کوضرورت تھی انکی تواس وقت یہ دہشت گردجماعتیں نہیں تھیں بلکہ انکی مکمل طورپرحمایت کی جاتی تھی اورجب وہ جنگ ختم ہوگئي اورروس شکست سے دوچارہوگیاتوامریکہ نے اپنے روایتی اندازسے آنکھیں پھیرلیں۔ اوراب نوبت یہاں تک ہے کہ یہ جماعتیں چندوں کے سہارے پرچلتی ہیں اوریہ چندہ بھی آپ اورمیرے جیسے عام لوگ ہی انکودیتے ہیں۔
ہاں اگریہ جماعت دہشت گردہے توسب سے پہلے پاکستان میں جوزلزلہ آیاتھامظفرآباداوردیگرعلاقوں میں تویہ دہشت گردجماعتیں ہی وہاں پرسب سے پہلے پہنچیں تھیں اورلوگوں کی مددکی تھی اوران کے ممبروں نے ایسی ایسی مثالیں قائم کیں ہیں کہ عقل حیران ہوجاتی ہے۔
میں یہ بات مانتاہوں کہ ہرانسان کی اپنی سوچ ہوتی ہے اوراس کوبنانے میں آدمی کی پڑھائی اوراس کامطالعہ بہت اہم ہوتاہے لیکن بات کچھ دلیل کے ساتھ ہوجائے توبہترہے۔مثلاآپ ان کے خلاف موادلکھیں اوراگرکوئی لنک ہے تووہ بھی دیں تاکہ اگرآپ کی بات درست ہے توآپکی بات مان لیتے ہیں نہیں توپھرآپ کویہ کہناپڑے کاکہ یہ جماعتیں دہشت گردنہیں ہیں۔

والسلام
جاویداقبال

آپ بلکل ٹھیک کہہ رہے ہیں میرا کہنے کا یہی مطلب تھا کہ اگر کسی کافر نے اس تنظیم کو ‘دہشت گرد‘ کہا تو ظاہر ہے وہ کافر ہیں قرآن کی مجھے ایک آیت یاد آ رہی ہے جو کہ یہ نہیں یاد کہ کون سی ہے لیکن وہ کچھ اسطرح سے ہے ک ‘‘یہ کبھی تم سے خوش نہ ہوں گے چاہے تم کچھ بھی کرو جب تک کہ تم ان جیسے نہیں ہو جاتے(یعنی ان کا مذہب اختیار نہیں کر لیتے)
تو کافروں کی یہ بات تو سمجھ آتی ہے کہ وہ ہم سے کبھی خوش نہیں ہوں گے چاہے ہم کچھ بھی کریں لیکن بات یہاں مسلمانوں کی آ جاتی ہے کہ یہ اپنے مسلمان بھائیوں کے بارے میں بھی وہی سوچ رکھتے ہیں جو کافروں کی ہے۔۔۔۔
تو اگر کچھ ثبوت ہے ان کی دہشت گردی کے بارے میں تو وہ ضرور سامنے لانا چاہیے تا کہ ہمیں بھی کچھ پتا چلے۔۔۔
 
سارا

محفلین
دوست نے کہا:
کر لو گل۔
اچھے بھلے موضوع کو کہاں سے کہاں لے گئے۔
دہشت گرد دہشت گرد۔
ایک بات بتاؤں آپ کو۔ بیرون ملک پاکستانیوں اور اندرون ملک پاکستانیوں کی رائے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ یہ احساس مجھے ہر بار جب بھی کوئی ایسی بحث محفل پر شروع ہو بڑی شدت سے ہوتا ہے۔
میں تمام کی بات نہیں کررہا لیکن اکثریت یا پھر میرا مشاہدہ ہی ایسا ہے۔
قرآن کی تشریحات میں فرق ہے۔ اور یہی فرق رائی کا پہاڑ کھڑا کردیتا ہے اسلامی فرقوں میں۔ حتٰی کہ قرآنی آیات کے ترجمے میں ایک صرف ایک لفظ بدل دینے سے سارے کا سارا مفہوم بدل جاتا ہے۔ چناچہ مترجمین جب ترجمہ کریں تو ان کے سامنے اپنا مسلک ہوتا ہے۔ اگر ترجمے میں گنجائش نہ ہو تو وہ بریکٹ میں ایسا اضافہ کردیتے ہیں کہ اسے اسی انداز میں لیا جائے جیسے مترجم چاہتا ہے۔
نہیں یقین آتا تو ایک شیعہ عالم اور اہلسنت عالم کا ترجمہ کیا گیا قرآن اٹھا کردیکھ لیں۔ کلیدی مسائل پر جن آیات کے حوالے یہ لوگ لیتے ہیں ان کے ترجمے میں واضح اختلاف ہوگا۔ نہیں تو حاشیہ لکھ کر کسر پوری کی گئی ہوگی۔ اور اب ہم اتنے نیک تو ہیں نہیں کہ قرآن میں براہ راست تفکر کریں۔ اس لیے مولانا کی تشریح و تفسیر پر ہی گزارہ کر لیتے ہیں۔
اور ہاں جہاد کی جہاں تک بات ہے۔
جہاد کی بھی کئی اقسام ہیں۔ جہاد کا مطلب بندوق اٹھانا ہی نہیں۔ افغانستان میں کیا ہوا کیا نہیں ہوا۔ میں اس بحث میں نہیں پڑوں گا۔ اللہ کریم نیتوں کا حال دیکھتا ہے۔ بڑوں کی نیت جو بھی ہو ایک عام مجاہد کی نیت یہ تھی کہ وہ کافروں سے اپنے بھائیوں کی آزادی کے لیے لڑ رہا ہے۔ اجر رب کریم دینے والا ہے۔ بہرحال یہ طے شدہ ہے کہ یہ جہاد امریکہ وغیرہ کا سپانسر شدہ تھا۔
سو جناب جہاد سے کچھ اور بھی مراد لی جاسکتی ہے۔ جہاد بالقلم کہہ لیں۔ جہاد بالزبان کہہ لیں۔ اب ہر جگہ تو بندوق نہیں نہ اٹھا سکتے۔ کہیں منہ سے بھی بات کرنا پڑتی ہے۔ چناچہ میڈیا وار کا مقابلہ کرنا بھی جہاد ہی ہوگا۔ اپنے مذہب کو پھیلانا بھی جہاد ہی ہوگا۔
ڈاکٹر ذاکر عبلدالکریم نائیک جیسے شیر بھی مجاہد ہیں جو غیر مسلموں کے سارے اعتراضات دھول کی طرح فضا میں اڑا دیتے ہیں اور ان کے دلوں کو اسلام کی طرف سے صاف اور مائل بہ اسلام کرتے ہیں۔
چناچہ اتنے تنگ نظر بھی نہ ہوں۔
یہ جو دہشت گرد آپ کے منہ پر چڑھا ہوا ہے، مغربی میڈیا کی دین ہے۔
اور جو لوگ ان کو ہی مومن سمجھتے ہیں وہ بھی غلطی پر ہیں۔ دلوں کا حال تو رب کی ذات جانتی ہے۔ آپ بس یہ دیکھیں کہ اگر ان میں کچھ برائیاں تھیں یا ہیں تو بہت سی اچھائیاں بھی ہیں۔ ہم یہاں باتیں‌کرتے رہے لیکن وہاں زلزلہ زدگان کی مدد انھی لوگوں نے کی تھی جس کا اعتراف اقوام متحدہ تک کرچکی ہے۔ بس اپنے نظریات میں یہ لوگ کچھ سخت ہیں۔ اورکچھ نہیں۔

ماشااللہ آپ نے بہت اچھے طریقے سے سمجھایا ہے۔۔۔بے شک کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا۔۔۔ان میں اگر اچھائیاں ہیں تو برائیاں بھی ضرور ہوں گی۔۔لیکن ہمارے منہ پر ایک ہی لفظ چڑھا ہوا ہے (یا چڑھایا گیا ہے) ‘دہشت گرد‘ اور اس لفظ کے سامنے ہمیں کچھ نظر نہیں آتا۔۔(یا ہم آنکھیں بند کر لیتے ہیں) جیسا کہ زکریا بھائی کے بقول ‘‘ یہ نیک کام ان کی برائیوں کی پردہ پوشی نہیں کر سکتا‘‘ پھر ہماری سوچ بلکل ایسی ہو جاتی ہے۔۔۔
 
سارا

محفلین
قیصرانی نے کہا:
دہشت گرد سے میں‌مراد یہ لیتا ہوں‌ کہ ایسے افراد یا جماعتیں‌ جو فساد برپا کرنے کے لیے قائم کی گئی ہوں۔ یہ فساد فی الدین بھی ہو سکتا ہے، فساد فی الدنیا بھی ہو سکتا ہے۔ انہی فسادیوں سے ہمیں جہاد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس میں امریکی سی آئی اے بھی شامل ہو جاتی ہے، روسی کے جی بی بھی، اسرائیلی موساعد بھی، افغانی خاد بھی، بھارتی را اور پاکستانی آئی ایس آئی بھی کسی حد تک

لشکرٍ طیبہ اور جماعت الدعوہ کیا ایک ہی جماعت کے دو نام ہیں یا دو مختلف جماعتیں ہیں، اس بارے میں میں اپنے کزن کے الفاظ دوہراؤں گا جن میں یہ کہا گیا ہے کہ پابندیوں سے بچنے کے لیے ہم نے نام تبدیل کیا ہے

ذیل میں ایک مثال دی جا رہی ہے جس سے لشکرٍ طیبہ کے فساد فی الدین کی وضاحت ہو سکتی ہے

میرا ایک سٹوڈنٹ ایسا ہے جو اس وقت اپنے پرائیوٹ سکول کا سربراہ ہے، لیکن میرا شاگرد رہ چکا ہے۔ اس نے میٹرک مجھ سے دو سال قبل کی تھی اور پھر پڑھائی چھوڑ دی تھی۔ میری تعلیم مکمل ہونے کے بعد ٹیچنگ لائن اختیار کرنے کی وجہ سے وہ میرا شاگرد بنا

اس نے لشکرٍ طیبہ کے ٹریننگ کیمپ کا حال سنایا۔ کیسے، وہ ایسے (دو یا تین سال پہلے بتایا تھا، تو الفاظ کا مفہوم وہی ہو گا انشاءاللہ لیکن الفاظ کی ترتیب بدل سکتی ہے)

سر پہلے دن میں نے جمعہ کی نماز میں اپنا نام لکھوایا۔ مجھے لشکر والوں نے تاکید کی تھی کہ گھر والوں کو پتہ نہ چلے (کیونکہ وہ اکلوتا بیٹا ہے)۔ اور زیادہ سے زیادہ رقم لے کر آنے کا کہا گیا تھا۔ میں اس وقت میٹرک سے فارغ ہوا تھا، ٹین ایج تھی۔

اگلی رات میں‌کوئی 10 ہزار سے زائد روپے لے کر گھر سے نکل آیا۔ مقررہ جگہ پر ہم لوگ ملے اور سفر کرتے کرتے جہادی کیمپ پہنچے۔ پہلے روز ہمیں ایک میدان میں بٹھا کر لمبا چوڑا لیکچر دیا گیا۔ پھر اس کے اختتام پر ہمیں چندہ دینے کا کہا گیا۔ دو لڑکے پہلے پہل کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کوئی بہت بڑی رقم شاید ایک ایک لاکھ روپے جمع کرانے کا اعلان کیا۔ جذباتی ہو کر ہم لوگوں نے اپنی اکثر رقومات دے دیں۔ اگلے دن یہی پھر چندہ مانگا گیا۔ پھر اس سے اگلے دن یہی۔ روزانہ چندہ کی مقدار کم ہوتی گئی اور مقرر کی نصیحات اور درخواستیں غصے اور ڈانٹ میں بدلتی گئیں۔

وقت گزرتا رہا۔ ٹریننگ ملتی رہی۔ ساتھ ساتھ لشکرٍ طیبہ کی مخصوص مذہبی تعلیمات بھی جاری رہیں۔ کئی لڑکوں نے ان کے مذہبی یا فرقہ کو جائن کرنے کا اعلان کر لیا

ٹریننگ کے اختتام پر پاسنگ آؤٹ ہوئی۔ پاسنگ آؤٹ میں اعلان کیا گیا کہ کوئی سے تین لڑکے جو سب سے بہترین رہے، انہیں راکٹ لانچر اور ہیوی مشین گن چلانے کا موقع دیا جائے گا۔ لیکن چن چن کر وہی لڑکے سامنے لائے گئے جنہوں‌نے زیادہ چندہ دیا تھا :)

پاسنگ آؤٹ کے بعد اعلان ہوا کہ جہاد پر کون کون ارکان جانا چاہیں ‌گے۔ سر میں نے سب سے پہلے ہاتھ کھڑا کیا۔ مجھے نرمی سے کہا گیا کہ آپ ہاتھ نیچے کر لیں۔ دوبارہ سوال ہوا، دوبارہ میں نے ہاتھ کھڑا کیا، دوبارہ وہی بات ہوئی کہ مجھے روک دیا گیا۔ جب تیسری بار یہی واقعہ ہوا تو مجھے غصہ آگیا۔ میں نے پوچھا کہ بھئی مجھے اجازت کیوں‌ نہیں دے رہے؟ کیا اس لیے کہ میرے پاس والدین کی اجازت نہیں ہے؟ یا اس لیے کہ میں والدین کا اکلوتا بیٹا ہوں؟ جواب ملا کہ تمھاری شہادت پر والدین خود ہی رضامند ہو جائیں گے۔ لیکن بات یہ ہے کہ جہاد مسلمانوں پر فرض ہے۔ اور آپ تو اہلٍ حدیث نہیں ہیں۔ آپ تو حرام موت مریں گے

ان الفاظ کو دیکھیں۔ مجھے تو یہ فساد فی الدین اور فساد فی الدنیا کے لیے کہے گئے الفاظ ہی لگے ہیں

بھائی اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ جو وہ لڑکا کہہ رہا ہے وہ ٹھیک ہے؟؟ جیسا کہ وہ الزام لگا رہا ہے تو وہ یہ الزام کسی کے کہنے پر بھی تو لگا سکتا ہے جیسا کہ اس نے کہا کہ وہ پیسوں کے لئے کہتے تھے تو اس کا کیا ثبوت ہے کہ اس بھائی کا یہ بیان کسی نے پیسوں کے عوض نہیں دلوایا ہے؟؟ ہمیں کسی کی بات پر آنکھ بند کر کے یقین نہیں کرنا چاہیے۔۔۔اور جہاں تک یہ بات ہے تو اس سے تو ان کی یہ تنظیم کچھ دن بھی نہیں چلنے والی۔۔۔جبکہ یہ تنظیم سالوں سے چل رہی ہے اور اتنی ترقی کی ہے آپ اس کے بارے میں کچھ معلومات لیں تو بآسانی پتا چل جائے گا۔۔۔۔

جہاں تک اس بندے کا یہ کہنا کہ آپ حرام موت مریں گے کیوں کہ آپ اہلِ حدیث نہیں ہیں۔۔۔
بلکل غلط بات کہی ہے اس نے۔۔۔کوئی کسی کے بارے میں کافر ہونے کا فتویٰ نہیں دے سکتا۔۔۔اگر آپ کسی اہلِ حدیث سے بات کر کے دیکھ لیتے تو اس کی بات پر یقین نہ کرتے۔۔۔کیوں کہ میں نے خود انہیں بہت تفصیل سے سن رکھا ہے۔۔۔اس لیے میں اس بندے کی (یا پھر آپ کی) یہ بات نہیں مانتی کہ انہوں نے ایسا کہا ہو گا۔۔۔
 
سارا

محفلین
زکریا نے کہا:
جماعت الدعوہ کی پچھلے سال زلزلہ‌زدگان کی خدمات سے مجھے انکار نہیں مگر یہ نیک کام ان کی برائیوں کی پردہ‌پوشی نہیں کر سکتا۔

جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید چلا رہے ہیں جو لشکرِ طیبہ بین ہونے سے پہلے اس کے امیر تھے۔ اسی طرح جماعت الدعوہ کی لیڈرشپ سب وہی ہے جو پہلے لشکرِ طیبہ کی تھی۔ یہ لوگ ابھی بھی کشمیر کے “جہاد“ کے نام پر چندہ لیتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت الدعوہ اور لشکرِ طیبہ الگ نہیں بلکہ ایک ہی ہیں۔

مگر یہاں میں جماعت الدعوہ کی تاریخ پر بات کرنے نہیں آیا تھا بلکہ یہ معلوم کرنا چاہتا تھا کہ اس تھریڈ کا نام “اسلامی عقیدہ“ ہے تو پھر اس میں جماعت الدعوہ کے سخت اور انتہاپسند عقائد ہی کو صرف اسلامی کیوں کہا اور لکھا جا رہا ہے؟

زکریا بھائی۔۔۔آپ کا خیال درست ہے لشکرِ طیبہ اور جماعت دعوہ الگ نہیں ہیں۔۔۔جماعت دعوہ اصلاعی اور دعوتی جماعت ہے اور لشکرِ طیبہ کشمیر کی جماعت ہے۔۔
انڈیا نے پاکستان کو جماعت دعوہ پر پابندی لگانے کا کہا ہے لیکن پاکستان نے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا لشکر طیبہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔یہ دعوتی اور خدمتی جماعت ہے۔۔
کیا آپ کشمیر کے جہاد کے حق میں نہیں ہیں؟؟؟

قران میں ارشاد ہے (النساء 85)
‘‘اور تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں ان کمزور مردوں عورتوں اور بچوں کو چھڑانے کے لئے نہیں لڑتے جو کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار! ہمیں اس بستی سے نکال لے جس کے رہنے والے بہت ظالم ہیں اور ہمارے لئے اپنی طرف سے کوئی ہمایتی مقرر فرما دے۔۔اور ہمارے لیے اپنی طرف سے کوئی مددگار عطا فرمادے۔۔‘‘
 
سارا

محفلین
زکریا نے کہا:
مگر یہاں میں جماعت الدعوہ کی تاریخ پر بات کرنے نہیں آیا تھا بلکہ یہ معلوم کرنا چاہتا تھا کہ اس تھریڈ کا نام “اسلامی عقیدہ“ ہے تو پھر اس میں جماعت الدعوہ کے سخت اور انتہاپسند عقائد ہی کو صرف اسلامی کیوں کہا اور لکھا جا رہا ہے؟

اگر آپ شروع سے اس تھریڈ کو دیکھیں تو آپ کو کیا سمجھ آتا ہے؟؟
مجھ سے ایک بھائی نے جہاد کے بارے میں تفصیل پوچھی تھی۔۔تو میں وہی تفصیل لکھ رہی ہوں اور یہ اپنی اپنی سوچ کی بات ہے آپ کو یہ جماعت دعوہ کے سخت اور انتہا پسند عقائد لگ رہے ہیں۔۔۔جبکہ میری سوچ آپ سے مختلف ہے میں آپ کی بات سے ایگری نہیں کرتی۔۔۔
 
سارا

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سارا نے کہا:
میں بھی یہی کہنا چاہتی ہوں کہ فلحال میرا ٹاپک پورا نہیں ہوا۔۔لیکن اب آپ کو جواب بھی دینا پڑے گا۔۔انشا اللہ۔۔۔
سب کافروں سے لڑنے کا حکم ہے لیکن اس آیت میں خاص طور پر اہل کتاب لوگوں سے لڑنے کا حکم دیا گیا ہے ۔۔ میں آگے جو آیت آنی تھی وہ ابھی‌آپ کو لکھ کر بتا دیتی ہوں۔۔۔

‘‘اور ان سے اس وقت تک لڑتے چلے جاؤ جب تک کہ فتنہ و فساد ختم نہیں ہو جاتا اور رؤئے زمین پر اللہ کا دین غالب نہیں آجاتا۔۔۔اگر وہ فساد سے باز آ جائیں تو ظالموں کے سوا کسی پر زیادتی نہ ہو گی۔۔۔۔‘‘ ( سورۃ البقرہ 193 )

تو اس آیت میں ہمیں لڑنے کا حکم دیا گیا ہے جب تک روئے زمین پر اللہ کا دین غالب نہیں آجاتا۔۔۔اب آگے آپ بہتر جانتے ہوں گے۔۔۔
جی بالکل میں‌منتظر ہوں۔ جب آپ کا موضوع مکمل ہوجائے تو میں اس پر بات کروں‌گا

بھائی آپ ضرور بات کریں سوال کریں۔۔۔مجھے جو نہ پتا ہوا میں صاف کہہ دوں گی۔۔یا پھر کسی سے پتہ کر کے آپ کو ضرور جواب دوں گی انشا اللہ۔۔۔اس سے میرے علم میں بھی اضافہ ہو گا انشا اللہ۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سارا نے کہا:
بھائی اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ جو وہ لڑکا کہہ رہا ہے وہ ٹھیک ہے؟؟ جیسا کہ وہ الزام لگا رہا ہے تو وہ یہ الزام کسی کے کہنے پر بھی تو لگا سکتا ہے جیسا کہ اس نے کہا کہ وہ پیسوں کے لئے کہتے تھے تو اس کا کیا ثبوت ہے کہ اس بھائی کا یہ بیان کسی نے پیسوں کے عوض نہیں دلوایا ہے؟؟ ہمیں کسی کی بات پر آنکھ بند کر کے یقین نہیں کرنا چاہیے۔۔۔اور جہاں تک یہ بات ہے تو اس سے تو ان کی یہ تنظیم کچھ دن بھی نہیں چلنے والی۔۔۔جبکہ یہ تنظیم سالوں سے چل رہی ہے اور اتنی ترقی کی ہے آپ اس کے بارے میں کچھ معلومات لیں تو بآسانی پتا چل جائے گا۔۔۔۔

جہاں تک اس بندے کا یہ کہنا کہ آپ حرام موت مریں گے کیوں کہ آپ اہلِ حدیث نہیں ہیں۔۔۔
بلکل غلط بات کہی ہے اس نے۔۔۔کوئی کسی کے بارے میں کافر ہونے کا فتویٰ نہیں دے سکتا۔۔۔اگر آپ کسی اہلِ حدیث سے بات کر کے دیکھ لیتے تو اس کی بات پر یقین نہ کرتے۔۔۔کیوں کہ میں نے خود انہیں بہت تفصیل سے سن رکھا ہے۔۔۔اس لیے میں اس بندے کی (یا پھر آپ کی) یہ بات نہیں مانتی کہ انہوں نے ایسا کہا ہو گا۔۔۔
سارا بہن، میرے وہ طلباء و طالبات جن کی کہی ہوئی باتوں کا میں حوالہ دیتا ہوں، الحمدللہ میں اتنا ضرور جانتا ہوتا ہوں کہ ان کی بات کے قابلٍ اعتبار ہونے یا نہ ہونے کا کہ سکوں۔ اور میں نے اس بات کو تبھی آگے بڑھایا ہے جب میں نے یہ بات دو تین اور بندوں سے بھی کنفرم کرائی ہے۔ کل کو اللہ پاک کو میں نے بھی منہ دکھانا ہے۔ اس لیے جھوٹی بات نہیں کہ رہا۔

دوسرا امیر حمزہ کے قلمی نام سے جو “عالمٍ دین“ صاحب کتب لکھتے ہیں، ان کی کتاب میں میں‌ نے اپنی آنکھوں‌سے ایک دوسرے فرقے کے افراد کو “کتے“ کے الفاظ سے مخاطب کرتے میں نے خود پڑھا ہے

مزید بھی کتب ہیں، لیکن صرف فتنہ سے بچنے کے لیے حوالے نہیں دے رہا
 
شکریہ میری بہن۔ ایک بات یاد رکھیں۔ ہم سوالات کر رہے ہیں۔ سابقہ تجربات کی وجہ سے ہمارا لہجہ بہت تلخ ‌ہوگا، لیکن آپ نے ہی ہمیں‌مطمیئن کرنا ہے
 
ٹھیک ہے بھائی آپ نے ان کی بات مان لی لیکن میں تو نہیں مان سکتی نا کہ آپ نے کسی سے سنا اور آگے کہہ دیا جبکہ میرے سامنے صرف آپ کی گواہی ہے۔۔۔میں اس لفظ ‘‘کتے‘‘ کے بارے میں تحقیق کرتی ہوں اگر آپ کتاب کا نام یا مزید کچھ بتا سکیں؟؟ اور یہاں‘ کافر‘ کہنے کی بات ہو رہی تھی۔۔۔
 
سارا

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سارا نے کہا:
بھائی آپ ضرور بات کریں سوال کریں۔۔۔مجھے جو نہ پتا ہوا میں صاف کہہ دوں گی۔۔یا پھر کسی سے پتہ کر کے آپ کو ضرور جواب دوں گی انشا اللہ۔۔۔اس سے میرے علم میں بھی اضافہ ہو گا انشا اللہ۔۔۔
شکریہ میری بہن۔ ایک بات یاد رکھیں۔ ہم سوالات کر رہے ہیں۔ سابقہ تجربات کی وجہ سے ہمارا لہجہ بہت تلخ ‌ہوگا، لیکن آپ نے ہی ہمیں‌مطمیئن کرنا ہے

بھائی جو بات مجھے پتا ہو گی انشا اللہ میں ضرور بتاؤں گی اور آپ لوگوں کی جو بات سہی لگی آپ کی وہ بات میرے علم میں اضافہ کرے گی۔۔اس طرح بات کرنے سے ہماری معلومات میں اضافہ ہو گا(کم از کم میری معلومات میں)
 
قیصرانی

لائبریرین
سارا نے کہا:
میں اس لفظ ‘‘کتے‘‘ کے بارے میں تحقیق کرتی ہوں اگر آپ کتاب کا نام یا مزید کچھ بتا سکیں؟؟ اور یہاں‘ کافر‘ کہنے کی بات ہو رہی تھی۔۔۔
اہلسنت یعنی بریلوی فرقے کے بارے میں کتاب تھی۔ کتاب کا نام تو یاد نہیں، لیکن یہ یاد ہے کہ وہ کتاب ایٹی اہلسنت یعنی اینٹی بریلویت ٹائپ کی تھی، یعنی جس میں اہلسنت یعنی بریلوی عقائد کے بارے میں لکھا گیا تھا
 
سارا

محفلین
ویسے تو یہ آدھا سوال ہوا لیکن میں انشا اللہ پوچھوں گی۔۔

اور جہاں تک اس جماعت کے بارے میں جاننے کی بات ہے تو ‘‘پال ٹالک‘‘ پر 4 ستمبر ‘ کو اس جماعت کے امیر ‘حافظ محمد سعید‘‘ کا انٹرویو ہو گا۔۔اگر کسی نے ان سے اس بارے میں سوالات کرنے ہوئے تو آپ ان سے سوالات کرنے آ سکتے ہیں امید ہے وہ آپ کو اس بارے میں خود تفصیل سے بتا دیں گے۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top