جلد کو پر کشش رکھنے کے کارآمد نسخے

عندلیب

محفلین
جلد کو پر کشش رکھنے کے کارآمد نسخے

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی عمر کیا ہے، ہر عمر میں اپنی جلد کو دلکش اور پر کشش رکھنے کی خواہش سب ہی کے دل میں ہوتی ہے۔ اب بھی زیادہ وقت نہیں گزرا ہے ، آپ آج ہی مندرجہ ذیل طریقوں سے اپنی جلد کو نرم اور پر کشش بنا سکتی ہیں۔ آج کے اس مہنگائی کے دور میں زیادہ مہنگے بھی نہیں ہیں۔ بس تھوڑی سی محنت اور توجہ سے آپ بہتر نتائج حاصل کرسکتی ہیں۔

گھی : جی ہاں آپ نے درست پڑھا ہے۔ ہم گھی ہی کی بات کر رہے ہیں جو اگر چہ ہر خاتون کے خیال میں بلیک لیسٹ ہو چکا ہے ، کیونکہ اس میں بہت زیادہ چکنائی شامل ہوتی ہےجس سے جلد ہی جم جاتی ہے ، جس کی وجہ سے خواتین نے کھانوں میں گھی کو مسترد کر کے تیل کا استعمال شروع کر دیا ہے مگر یہ گھی آپ کی جلد کی رونق کے لئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ دو چمچے گھی کا استعمال آپ کی جلد کی رعنائی اور دلکشی کے لئے کافی ہے۔ اس کے اندر شامل چکنائی آپ کی جلد کے اندر پہنچ کر اسے تازگی بخشتی ہے اور بہت جلد آپ کی رنگت اور دلکشی میں بہتری دکھائی دینے لگتی ہے۔ کوئی بھی موئسچرائزر یا پاؤڈر وہ کام نہیں کر سکتا جو آپ کی صحت کے لئے استعمال ہونے والی چیزیں کر سکتی ہیں۔

دہی : اس میں شامل بیکٹریا آپ کے جسم میں موجود ان چیزوں کو ختم کرتے ہیں جو آپ کی صحت کے لئے مضر ہوتے ہیں اور آپ کی جلد کو ہر قسم کے نقصان سے بچاتے ہیں۔

پالک : اس میں شامل وٹامنس اے ، سی ، ای اور آئرن آپ کی جلد کو شفاف رکھنے میں بڑے معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس میں وٹامن بی بھی بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے۔ یہ آپ کی صحت کے لئے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ بشرطیکہ آپ کا ہاضمہ اچھا ہو اور اسے ہضم کر سکے۔

بشکریہ: روزنامہ سیاست
 
آپ نے یہ تو بتایا ہی نہیں اپیا کہ انھیں کھانے میں استعمال کرنا ہے۔ کیا عجب کہ ہماری اہلیہ جلد پر لگا بیٹھیں؟ اور ہم انھیں آس پاس نہ پھٹکنے دیں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ عندلیب اس کارآمد مراسلے کا۔

سعود بھائی آپ انہیں کہیں کہ دونوں طریقے استعمال کر کے دیکھ لیں۔ :)
 
Top