جغرافیہ کوئز

ابوشامل

محفلین
ایک ایسے ملک میں جو بلاشبہ ہر لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی قوت ہے (امریکہ) صرف 17 فیصد نوجوان (18 سے 24 سال) یہ جانتے ہیں کہ افغانستان نقشہ میں کہاں واقعہ ہے (بمطابق 2002ء، حوالہ: نیشنل جیوگرافک سوسائٹی سروے)
جغرافیہ حقیقتاً ایک دلچسپ سبق ہے جس میں زمین کے متعلق علوم کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ جہاں ایک جانب اتنی تعلیم یافتہ اقوام میں جغرافیہ کی سمجھ بوجھ کی یہ صورتحال ہے وہیں پاکستان جیسے ترقی پذیر (بلکہ غیر ترقی یافتہ) ملک میں کیا صورتحال ہوگی اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
یہ دھاگہ کھولنے کا مقصد یہ ہے کہ جغرافیہ کے حوالے سے جو سوالات ساتھیوں کے ذہنوں میں ابھریں اور جن سوالوں کے جوابات انہیں معلوم ہیں ان کو آپس میں شیئر کیا جائے اور اس طرح کھیل کھیل میں جغرافیہ کے حوالے سے اپنی معلومات میں اضافہ کیا جائے۔
امید ہے کہ یہ "کھیل" تمام اہلیان محفل کی معلومات میں اضافے کا با‏عث ہوگا۔ اس کھیل کا کوئی رول نہیں کوئی بھی سوال پوچھ سکتا ہے اور اس کا جواب دے سکتا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
کیا آپ کو معلوم ہے کہ:
زمینی پرتوں کی حرکت سے وجود میں آنے والی عظیم وادی شق Great Rift Valley پر پرتوں کی حرکت مسلسل جاری ہے اور اگر یہ اسی حساب سے جاری رہی تو یہ قرن افریقہ Horn of Africa افریقہ سے الگ ہو جائے گا۔ کیا کوئی ساتھی یہ بتا سکتا ہے کہ قرن افریقہ کو افریقہ سے جدا ہونے میں کتنا عرصہ لگے گا؟
 

ابوشامل

محفلین
میرے پہلے سوال کا جواب تو کسی نہ نہیں دیا :( بہرحال
دوسرا سوال یہ ہے:
جزیرہ نمائے عرب میں موجود صحرا کو کبھی صرف صحرائے عرب کہا جاتا ہے کبھی مختلف علاقوں میں اس کو مختلف نام دیے جاتے ہیں جیسے ربع الخالی، صحرائے نفوذ، صحرائے دھنا وغیرہ اس کی کیا وجہ ہے اور ان صحراؤں کے بارے میں اگر تھوڑی سی معلومات مل جائے تو؟
 

شمشاد

لائبریرین
ربع الخالی تو سعودی عرب کے جنوب میں واقع ہے۔ ربع کا مطلب عربی میں چوتھائی حصہ کو کہتے ہیں اور خالی کا مطلب خالی ہی ہے۔ اور ربع الخالی سعودی عرب کا چوتھائی حصے کے برابر علاقہ ہے جو بالکل خالی ہے اور صحرا ہے۔ اس صحرا میں دس دس سال بارش نہیں ہوتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
عمار بھائی یہ بات نہیں کہ مجھے بہت زیادہ معلومات ہیں، اصل میں ربع الخالی، اگر آپ سعودی عرب کا نقشہ دیکھیں تو نیچے کی طرف بہت بڑا علاقہ ربع الخالی کے نام سے نظر آئے گا۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے یہ اخبارات کی زینت بھی رہا ہے کہ سعودی آرامکو نے یہاں تیل نکالنے کا بہت بڑا منصوبہ شروع کر رکھا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
جی ہاں راہبر مجھے بھی یقین تھا کہ شمشاد بھائی ہی آئیں گے۔ لیکن شمشاد بھائی میرا سوال یہ تھا کہ ربع الخالی کے علاوہ صحرائے نفوذ اور صحرائے دھنا کیا چیز ہيں اور اگر یہ تینوں الگ الگ صحرا ہیں تو پھر صحرائے عرب کسے کہا جاتا ہے؟ اس بارے میں اگر کچھ بتا سکیں تو ممنون ہوں گا۔
 

ابوشامل

محفلین
امریکہ میں رہنے والے ساتھیوں سے گزارش ہے کہ Grand Canyon اور Crater Lake کے بارے میں کچھ معلومات دیں (بیرونی روابط سے نہیں) اور یہ دونوں کیسے تخلیق پائے؟
 

تعبیر

محفلین
اسے اسان نہیں بنایا جا سکتا
ممالک کے جھنڈوں،زبان اور دارلخلافہ کا کوئز نہین ہو سکتا یہ :confused:
 

زیک

مسافر
کیا آپ کو معلوم ہے کہ:
زمینی پرتوں کی حرکت سے وجود میں آنے والی عظیم وادی شق Great Rift Valley پر پرتوں کی حرکت مسلسل جاری ہے اور اگر یہ اسی حساب سے جاری رہی تو یہ قرن افریقہ Horn of Africa افریقہ سے الگ ہو جائے گا۔ کیا کوئی ساتھی یہ بتا سکتا ہے کہ قرن افریقہ کو افریقہ سے جدا ہونے میں کتنا عرصہ لگے گا؟

صومالی پلیٹ 45 ملی‌میٹر فی سال کی رفتار سے افریقی پلیٹ سے دور ہو رہی ہے۔ صومالی پلیٹ نئی نئی بنی ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ قرن افریقہ کو باقی افریقہ سے الگ ہونے میں کتنا عرصہ لگے گا مگر شاید کچھ ملین سال۔

لنک
لنک
 
Top