جعلی دستاویزات بنانے سے ہر کوئی بلوچستان کا شہری نہیں بن جاتا، نور نصیر کارواں

کاشفی

محفلین
جعلی دستاویزات بنانے سے ہر کوئی بلوچستان کا شہری نہیں بن جاتا، نور نصیر کارواں
NOORI.jpg

کوئٹہ (این این آئی ) نوری نصیرکارواں کے مرکزی ترجمان نے کہاکہ بلوچ قیادت اپنے آئینی طاقت کو اگر سمجھے تو پاکستانی صو بائی حکومت کو کندھادینے کے بجائے کا اپنے آزاد ریاست آئین اور قانون اور اپنے آزادی کے دن11اگست کو عالمی امن قوتوں کو مدعو کرکے اوار میڈیا برادری کو ساتھ ملا کر وطن سرزمین کیلئے ایک عبوری کابینہ تشکیل دے سکتے ہیں ایسے حالات میں اپنے عظیم فلاحی ریاست کے عبوری کابینہ کے کسی بھی فیصلے کودنیا کا کوئی طاقت آئین اور قانون ہرگز دورنہیں کرسکتے اور بین الااقوامی سطح پر بھی اپنے فیصلوں کی اب حو صلہ افزائی ہو گی ترجمان نے مزید کہاکہ اس نازک اور اہم مرحلے پر بلوچ قوم کی ہجوم اور سیلاب وانقلاب کیلئے تیار نظر یہ کسی بھی جلسے کی ملتوی ہو نے سے عوامی انقلاب کے جو ش وجذبہ ہر گز زرائل نہیں ہو نگے کیونکہ اس وقت بلو چ عوام کے خواہش اپنے آزاد ریاست کوحاصل کر ناہے اور ایسے مو قع پر بات وہی ہے کہ جو اپنی آزادی کیلئے بات کرے گا وہی اپناہیر و ہو گا اور جو ریاستی بہتی گنگا میں ہاتھ ڈالے گا وہ ہمیشہ ڈو ب گیا ہے اور ڈوب جائیگا اس کے علاوہ ہمارے نمائندے ہرجلسہ اور جلوس میں بلکہ عوامی انقلاب میں شرکت کرکے آزادی کیلئے آواز بلند کرینگے ترجمان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اپنی ریاست کی حدوحد ایران بلو چستان افغانستان بلو چستان اور آزاد بلوچستان کے سارے علاقے راجن پور ،ڈیرہ غازی خان،کند ھ کوٹ،شکار پور ،خان گڑھ،لیاری او رہیڈ کوارٹر دربار قلات پر مشتمل ہے کیونکہ مستقل میں اپنی ریاست کی حکمرانی کی کارکردگی اور اخلاقیات کی بنیاد پر ایران بلوچستان اور افغانستان بلو چستان کو حاصل کرینگے ترجمان نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں آزادی کیلئے احتجاج کے ذریعے جدوجہد خوش آئنداقدام ہے ترجمان نے مزید کہاکہ انتہائی افسوس کی بات ہے اور اس وقت بلوچ قوم کو بخوبی علم ہے اگر قوم پرستی کے نام نہاد دعویٰ کرنے الے ریاستی الیکشن کاحصہ دار نہیں ہوتے تو آج بلوچ عوام اپنے آزاد ریاست کیلئے صفحہ بند یا تشکیل دینے میں مصروف ہو تے ہیں اور وطن کی خوشحالی کیلئے عمل شروع کر تے ہیں اس کے علاوہ قوم آج اپنے عقل وشعور ہو نے سے65سالہ باتوں اوار لفظوں کی ہیرو پھیری کو بخوبی سے جانتے ہیں آخر میں ترجمان نے کہا کہ افغان مہاجربلو چستان میں افغان مہاجرین ہیں خدا کرے کہ وہ اپنے لئے جتنے بھی ریاستی جعلی دستاویزات بنائیں وہ اپنے وطن کا ہرگز شہری نہیں کہلاتا۔
 
Top