مبارکباد جشن آزادی 2013 مبارک

نیرنگ خیال

لائبریرین
وطن عزیز کئی سالوں سے بیمار ہے۔۔۔ دہشت گردی، باہمی منافرت اور نفسا نفسی نے پاک ارض کی فضاؤں کو مسموم کر رکھا ہے۔۔ آزادی کا دن کئی دہائیوں سے محض زبانی وعدوں کی تجدید تک محدود ہوگیا ہے۔۔۔ ایسے میں دوبارہ تجدید کے ان بلند و بانگ دعووں پر وطن عزیز کا چہرہ زہرخنہ نظر آتا ہے۔
ضرورت ہے کہ اب زبانی جمع و خرچ سے آگے نکل کر عملی تجدید کی صورتیں سامنے لائی جائیں۔ مہنگائی، دہشت گردی اور سیاسی قحبہ خانوں کے مالکین پر اگر ہم دسترس نہیں رکھتے۔ تو بین الصوبائی و مذہبی منافرت تو ہم ختم کر سکتے ہیں۔
امید ہے کہ تمام احباب اس سال اس دن کو محض اس دن تک محدود نہ رکھیں گے۔ بلکہ آنے والے سال میں اپنے ہمالہ کو شرماتے دعووں کی عملی صورت کا ساماں بھی کریں گے۔

کہیں ایسا نہ ہو کہ آج کا سورج ڈوبتے ہی پھر وطن عزیز یہ نظم گنگناتا نظر آئے۔۔۔۔

---------------
پھر وہی کنجِ قفس
---------------

چند لمحوں کے لیے شور اٹھا ڈوب گیا
کہنہ زنجیرِ غلامی کی گرہ کٹ نہ سکی

پھر وہی سیلِ بلا، وہی دامِ امواج
ناخداوں میں سفینے کی جگہ بٹ نہ سکی

ٹوٹتے دیکھ کے دیرینہ تعلطل کا فسوں
امیدِ وطن ابھری، مگر ڈوب گئی
پیشواؤں کی نگاہوں میں تذبذب پاکر
ٹوٹتی رات کے سائے میں سحر ڈوب گئی

میرے محبوب وطن! تیرے مقدر کے خدا
دستِ اغیار میں قسمت کے عناں چھوڑ گئے
اپنی یک طرفہ سیاست کے تقاضوں کے طفیل
ایک بار اور تجھے نوحہ کناں چھوڑ گئے

پھر وہی گوشۂ زنداں ہے ، وہی تاریکی
پھر وہی کہنہ سلاسل، وہی خونیں جھنکار
پھر وہی بھوک سے انساں کی ستیزہ کاری
پھر وہی ماؤں کے نوحے، وہی بچوں کی پکار
تیرے رہبر تجھے مرنے کے لیے چھوڑ چلے
ارضِ بنگال! انھیں ڈوبتی سانسوں کی پکار

بول! چٹگاؤں کی مظلوم خموشی کچھ بول
بول اے پیپ سے رستے ہوئے سینوں کی بہار
بھوک اور قحط کے طوفان بڑھے آتے ہیں
بول اے عصمت و عفت کے جنازوں کی قطار

روک ان ٹوٹتے قدموں کو انھیں پوچھ ذرا
بوچھ اے بھوک سے دم توڑتے ڈھانچوں کی قطار

زندگی جبر کے سانچوں میں ڈھلے گی کب تک
ان فضاؤں میں ابھی موت پلے گی کب تک

(ساحرؔ لدھیانوی)

999716_401276229979061_1582443810_n.jpg

میری اور میرے گھر والوں کی طرف سے تمام محفلین کو جشن آزادی مبارک۔۔۔۔ جیوے پاکستان۔۔۔ محبت امن ہے اور اس کا ہے پیغام پاکستان
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد ۔۔۔۔۔ آمین
یوم آزادی کو یاد رکھنا مبارک ہو ہم سب کو۔۔۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
السلام علیکم

ہم سب کو آج کا خوبصورت دن اور جشنِ آزادی بہت بہت مبارک ہو!

السلام علیکم اپیا!
کیسے مزاج ہیں؟ بہت عرصہ بعد نظر آرہی ہیں۔۔۔ شب و روز کیسے گزر رہے ہیں۔ ہماری طرف سے سلام اور آزادی کی مبارک قبول فرمائیے۔ :)
 
Top