جسارتِ مکرر-طالبِ اصلاح

اکمل زیدی

محفلین
متقارب مثمن اثرم مقبوض

فِعْل فعول فعول فعولن

---------------------------
ترجمہ کیفیت کا ہوتے ہیں الفاظ
زباں سے جو ادا ہوتے ہیں الفاظ

کرتے ہیں زندہ یہ مردہ ذہن کو
ہاں باعثِ جِلا ہوتے ہیں الفاظ

طے کرتی ہیں درجے لذتیں یہاں
ایک حقیقت کا پتہ ہوتے ہیں الفاظ

جسم تھا مٹی وہ ہو گیا مٹی
فانی کی لافانی بقا ہوتے ہیں الفاظ

قوتِ گویائی بھی اُس کی ہے اکمل
اور اُسی دربار سے عطا ہوتے ہیں الفاظ
--------------------------------------------
الف عین
عظیم
یاسر شاہ
 
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔۔۔
ہم نے کتنی بار منع کیا مگر مجال ہے جو۔۔۔!
بھیا کیوں اکمل بھائی کو حوصلہ پست کر رہے ہیں ۔
اکمل بھائی چنتا نا کریں اساتذہ اکرام اپنی مصروفیت سے وقت نکال کر آپ کے کلام کی اصلاح ضرور فرمائیں گے ۔
 
فلسفی

محفلین
زیدی صاحب حوصلہ رکھو۔
خیالات دلچسپ ہیں لیکن مجھے اس بحر اور اشعار کی وزن کی زیادہ سمجھ نہیں لہذا میں بھی منتظر ہوں اساتذہ کی رائے کا۔ آپ اتنی دیر میں ایک اور غزل لکھ ماریں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔۔۔
ہم نے کتنی بار منع کیا مگر مجال ہے جو۔۔۔!
دیکھنا ایک دن آپ ہی اپنے احباب میں بڑے فخریہ انداز میں بتا رہے ہونگے اچھا وہ اکمل صاحب وہ ۔۔۔ان سے تو اپنی محفل جمتی رہی ہے ۔ ۔ ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
زیدی صاحب حوصلہ رکھو۔
خیالات دلچسپ ہیں لیکن مجھے اس بحر اور اشعار کی وزن کی زیادہ سمجھ نہیں لہذا میں بھی منتظر ہوں اساتذہ کی رائے کا۔ آپ اتنی دیر میں ایک اور غزل لکھ ماریں۔[/QUOTE
شکریہ سر جی ۔۔۔بس اتنی سی بات تھی کم از کم گڑ جیسی بات تو کی آپ نے ۔ ۔ ۔
 
فلسفی

محفلین
دیکھنا ایک دن آپ ہی اپنے احباب میں بڑے فخریہ انداز میں بتا رہے ہونگے اچھا وہ اکمل صاحب وہ ۔۔۔ان سے تو اپنی محفل جمتی رہی ہے ۔ ۔ ۔
بلکہ آپ یوں کہیے کہ ٹی وی پر سید صاحب آپ کو دیکھ کر بچوں کو بتائیں گے کہ یہ اکمل صاحب ہمارے دوست ہیں بہت شغل لگایا کرتے تھے ان کا :p
 
بلکہ آپ یوں کہیے کہ ٹی وی پر سید صاحب آپ کو دیکھ کر بچوں کو بتائیں گے کہ یہ اکمل صاحب ہمارے دوست ہیں بہت شغل لگایا کرتے تھے ان کا :p
یوں بھی تو ہو سکتا ہے فلسفی جی کہ کسی تقریب میں اکمل بھائی مہمان خصوصی ہوں اور بھیا تقریب میں شامل ہوں ،حاضرین پر اپنا رعب ڈالنے کے لیے اکمل بھائی سے ملنے اسٹیچ پر جائیں اور وہاں موجود سیکورٹی بھیا کو اکمل بھائی سے ملنے ہی نا دے ، تب بھیا کو لازمی اپنے کہے یہ الفاظ یاد آئیں گے ۔
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔۔۔
ہم نے کتنی بار منع کیا مگر مجال ہے جو۔۔۔!
 
سید عمران

محفلین
اکمل بھائی چنتا نا کریں اساتذہ اکرام اپنی مصروفیت سے وقت نکال کر آپ کے کلام کی اصلاح ضرور فرمائیں گے ۔
مجھے اس بحر اور اشعار کی وزن کی زیادہ سمجھ نہیں لہذا میں بھی منتظر ہوں اساتذہ کی رائے کا۔
دیکھا اساتذہ کی بھی سمجھ سے باہر ہیں ایسی چیزیں!!!
 
اکمل زیدی

محفلین
آپ کی مندرجہ بالا باتوں سے بڑا حوصلہ ملتا ہے ۔۔۔میں آسی صاحب کا مضمون پڑھوں یا نہ پڑھوں خلیل بھائی کی ہدایات پر عمل کروں یا نہ کروں عروض اور بحروں کی بحروں میں غوطہ زن ہو ں یا نہ ہوں ۔۔مگر مجھ میں ایک شاعر پوری آب و تاب سے موجود ہے ۔۔۔:cool:
 
فرقان احمد

محفلین
یقینی طور پر، ناقابل اصلاح ہو گی تبھی آپ ہمیں یہاں گھیر لائے ہیں ۔۔۔! آپ اور ہم کبھی شاعر نہیں بن سکتے صاحب ۔۔۔!
تفنن برطرف، اچھی کاوش ہے جناب، سلامت رہیے
 
فلسفی

محفلین
آپ کی مندرجہ بالا باتوں سے بڑا حوصلہ ملتا ہے ۔۔۔میں آسی صاحب کا مضمون پڑھوں یا نہ پڑھوں خلیل بھائی کی ہدایات پر عمل کروں یا نہ کروں عروض اور بحروں کی بحروں میں غوطہ زن ہو ں یا نہ ہوں ۔۔مگر مجھ میں ایک شاعر پوری آب و تاب سے موجود ہے ۔۔۔:cool:
دنیا ہر بڑے آدمی کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔ آپ ایسے ہی استقامت کے ساتھ لکھتے رہیے۔ کل یہی لوگ ضرورت کے تحت آپ کو فون کر کے آپ کے اشعار کا مطلب پوچھیں گے۔
 
سید عمران

محفلین
دیکھنا ایک دن آپ ہی اپنے احباب میں بڑے فخریہ انداز میں بتا رہے ہونگے اچھا وہ اکمل صاحب وہ ۔۔۔ان سے تو اپنی محفل جمتی رہی ہے ۔ ۔ ۔
اگر صرف اتنی سی بات کے لیے آپ اتنی مشقت برداشت کررہے ہیں تو ناحق اپنی ننھی سی جان پر ستم کررہے ہیں۔۔۔
یہ جملہ تو ہم کل ہی بچوں سے بول چکے ہیں!!!
 
اکمل زیدی

محفلین
۔! آپ اور ہم کبھی شاعر نہیں بن سکتے صاحب
آپ کی مندرجہ بالا باتوں سے بڑا حوصلہ ملتا ہے ۔۔۔میں آسی صاحب کا مضمون پڑھوں یا نہ پڑھوں خلیل بھائی کی ہدایات پر عمل کروں یا نہ کروں عروض اور بحروں کی بحروں میں غوطہ زن ہو ں یا نہ ہوں ۔۔مگر مجھ میں ایک شاعر پوری آب و تاب سے موجود ہے ۔۔۔:cool:
 
فلسفی

محفلین
اہ بھائی گھاس نہیں کاٹ رہا یہ غزل ہے غزل ۔۔۔رکیں پہلے اس کا حشر میرا مطلب ہے اس کا کچھ پتہ چل جائے تو پھر دیکھتے ہیں۔۔۔

ہوہوہوہوہو۔۔۔۔
غزل نہ ہوئی چڑی ہوگئی۔۔۔
ذرا ذرا سی دیر میں ماری جائے گی!!!
صرف یہی ایک بات میں نے سنجیدہ لکھی تھی جس کو آپ حضرات نے مزاح میں اڑا دیا۔ :freaked-out:
 
Top