جرمنی میں ماسٹرز اور بیچلرز پروگرام

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں پہلے بھی جرمنی میں اعلی تعلیم کے مواقع کے بارے میں پوسٹ کر چکا ہوں۔ اس سلسلے میں میرے بلاگ پر ذیل کی پوسٹس موجود ہیں:

جرمنی میں اعلی تعلیم کے مواقع
جرمن یونیورسٹیز میں کورس کی تلاش

میں اب وقتاً فوقتاً جرمن یونیورسٹیوں میں آفر کیے جانے والے کورسز کے بارے میں معلومات فراہم کرتا رہوں گا۔ یہ ان طلبا و طالبات کے دلچسپی کا باعث ہو سکتی ہیں جو کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان سے کئی خواتین و حضرات اعلی تعلیم کے حصول کے لیے جرمنی آئے ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگ پی ایچ ڈی کرنے کے لیے آئے ہیں اور انہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے وظائف ملے ہیں۔ اس کے لیے علاوہ کچھ پی ایچ ڈی کے امیدوار ایسے بھی ہیں جو پاکستان میں کسی یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں اور انہیں اسی یونیورسٹی کی جانب سے سکالرشپ ملا ہوا ہے۔ میرے خیال میں ہائی ایجوکیشن کمیشن کی بیرون ملک تعلیم کے لیے سکالرشپ کی سکیم بہترین ہے۔ کسی زمانے میں اسی طرح کی ایک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سکالرشپ کی بھی سکیم ہوتی تھی۔ بدقسمتی سے حکومتیں بدلنے کے ساتھ ساتھ ان سکیموں کے فنڈ بھی ختم کر دیے جاتے ہیں کیونکہ تعلیم پر خرچ کرنے کو اکثر سیاسی حکومتیں پیسے کا ضیاع سمجھتی ہیں۔

امیج پراسیسنگ میں بیچلرز

ڈارمشٹاٹ (Darmstadt) کی یونیورسٹی میں آپٹو ٹیکنیک (فوٹونکس) اور امیج پراسیسینگ (مشین ویژن) کا بیچلرز پروگرام آفر کیا جا رہا جو کہ 7 سمسٹر پر مشتمل ہے اور مزید 3 سمسٹر پڑھ کر اس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنا بھی ممکن ہے۔ یہ کورس جرمن زبان میں آفر ہو رہا ہے اور اس کا آغاز ونٹر سمسٹر میں ہوتا ہے۔

نینو انجینیرنگ میں ماسٹرز

یونیورسٹی آف ڈوئزبرگ (University of Duisburg) میں نینو انجینیرنگ میں ماسٹرز پروگرام آفر کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا آغاز بھی سردیوں کے سمسٹر میں ہوتا ہے اور یہ بھی جرمن زبان میں آفر ہو رہا ہے۔ نینو انجینیرنگ ایک بین المضامینی (interdisciplinary) فیلڈ ہے جس میں الیکٹرانکس، مکینکل انجینیرنگ، فزکس اور کیمسٹری کے مخصوص پہلوؤں کو یکجا کیا جاتا ہے۔

یہ دونوں پروگرام ونٹر سمسٹر میں شروع ہوتے ہیں اس لیے کم از کم اس سال کے لیے ان میں داخلے کا وقت گزر چکا ہے۔ بہرحال جو صاحب ان میں دلچسپی رکھتے ہوں، وہ اگلے سال کے لیے ان میں داخلے کی تیاری کر سکتے ہیں۔ مذکورہ بالا روابط پر معلومات جرمن زبان میں موجود ہیں۔ اس کا انگریزی میں ترجمہ کرنے کے لیے گوگل ٹرانسلیٹ سے فائدہ اٹھا جا سکتا ہے۔ اگر کسی دوست کو بہتر ترجمہ درکار ہو تو میں بھی اس سلسلے میں کچھ مدد کر سکتا ہوں۔

والسلام
 

محسن حجازی

محفلین
نبیل بھائی میرا بی ایس کا جی پی اے دو اعشاریہ چھے چار ہے۔ اس ضمن میں جی پی اے کی کیا اہمیت ہے؟ اصولا تو مجھے خود تلاش کرنا چاہئے اس بارے میں لیکن میں نے سوچا آپ ہی سے براہ راست پوچھ لوں کیوں کہ یہ معاملات تو آپ بہت اچھی طرح جانتے ہوں گے۔
نیز جرمن زبان کیا ضروری ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری معلومات کے مطابق جی پی اے کو جرمن نظام تعلیم کے گریڈز میں کنورٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ جہاں تک جی پی اے کی اہمیت کا تعلق ہے تو یہ اسی صورت میں اہم ہو سکتا ہے اگر کسی کورس میں داخلہ کچھ سیٹوں تک محدود ہو اور اس میں زیادہ لوگ داخلے کی کوشش کر رہے ہوں، ویسے اس طرح کی صورتحال کا امکان کم ہوتا ہے۔ جرمن یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے زیادہ اہمیت کریڈٹ hours کی تعداد مکمل ہونا ہے۔ جرمن یونیورسٹیوں کا فیکلٹی سٹاف تو نہایت مدگار ثابت ہوتا ہے لیکن ایڈمیشن آفس میں خاص کلرک مزاج کے لوگ بیٹھے ہوتے ہیں جنہیں اگر آپ کی ڈگریوں میں کوئی نقص نظر آ جائے تو وہ ناک رگڑوا دیتے ہیں (اور بات پھر بھی نہیں مانتے)۔
جرمن زبان میں آفر کیے گئے کورسز کے لیے جرمن زبان کی اہمیت تو ہوگی۔ اگر کوئی پسند کا کورس مل جائے تو اس کے لیے جرمن سیکھنا مہنگا سودا نہیں ہے۔ علامہ اقبال نے بھی اپنا پی ایچ ڈی کا تھیسس بھی جرمن زبان میں ہی لکھا تھا۔ :) جرمن یونیورسٹیوں میں انگریزی زبان میں بھی ماسٹرز پروگرام آفر ہوتے ہیں۔ مجھے ان کے روابط ملے تو میں ضرور انہیں یہاں پوسٹ کروں گا۔
 
Top