جب میں چوتھی جماعت میں تھا

جاسم محمد

محفلین
جب میں چوتھی جماعت میں تھا

اس وقت پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک ایسا ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے کہ جس پر سارے چوتھی جماعت والے بڑھ چڑھ کر بول اور لکھ رہے ہیں ۔

بہت سارے سوشل میڈیا صارفین کو یہ علم نہیں کہ یہ چوتھی جماعت والا قصہ کیا ہے اور شروع کیسے ہوا ۔ قضیہ کچھ یوں ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے حج پر سبسڈی ختم کی تو اس پر مسلمانان پاک و ہند میں اس کے دفاع و مخالفت کی جنگ شروع ہو گئی ۔

اس علمی لڑائی میں منطق و دلیل لاتے ہوئے اے آر وائے ٹی وی کے اینکر اقرار الحسن نے کچھ صارفین کو جواب ان الفاظ میں دیا کہ

*اُن سےزیادہ جاننے کا دعویٰ تو نہیں، لیکن میں چوتھی جماعت میں تھا جب میں تنویرالمقباس، تفسیرِکبیر، تفسیرِ درمنثور، مفاتیح الغیب(تفسیرِکبیر)، روح البیان، روح المعانی اور تفسیرابنِ کثیر سمیت ایک درجن تفاسیر اور صحاحِ ستہ کا مطالعہ کر چکا تھا۔*

اقرار الحسن کے اس جواب کے بعد ٹوئٹر، فیس بک اور واٹس ایپ پر دلچسپ تبصروں کی بہار آئی ہوئی ہے اور پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کا ویک اینڈ اچھا گزرا ہے ۔

‏چوتھی جماعت کے ٹرینڈ پر منصور نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ *علمی ناقدری کا یہ عالم ہے کہ ⁧#چوتھی_جماعت⁩ میں یہ ساری کتابیں پڑھ لینا والا بڑا ہو کر جعلی مذبحہ خانوں اور قحبہ خانوں پر چھاپے سٹیج کر کے روٹی کمانے پر مجبور ہے* ۔

6361B4BC-43F5-4EE4-AAD3-F5AA7A258670-787x1024.jpeg

منصور کی ٹوئٹ
اقرار الحسن نے اپنے دفاع میں بعد ازاں یہ ٹوئٹ بھی کیا کہ

*‏کیا یہ محض حسنِ اتفاق ہے کہ میری ایک حالیہ ٹوئیٹ کے جواب میں مذاق اور تنقید کرنے والوں میں سے نوے فیصد سے زائداکاؤنٹس کو ایک “سیاسی خاتون” فالو کرتی ہیں۔۔۔ کل اس پر ایک تفصیلی ویڈیو، ثبوتوں کے ساتھ۔۔۔ اندازہ تو ہو یہ سوشل میڈیا کا گورکھ دھندہ کیسے چلتا ہے۔*

بظاہر اس ٹویٹ یا ردعمل سے لگتا ہے کہ اے آر وائے سے وابستہ ہونے کی وجہ سے اقرار الحسن کی سیاسی خاتون مریم نواز قرار پائیں گی ۔ تاہم ان سے سوال کرنے والے پوچھ رہے ہیں کہ اپنے دفاع میں ان کے پاس کیا ہے؟

بہت سے صارفین کا یہ خیال ہے کہ چوتھی جماعت میں زیرتعلیم کسی بھی بچے کی عمر نو برس ہوتی ہے اور اس دوران عربی میں لکھی گئی اتنی ضخیم کتب پڑھنا ممکن نہیں ۔

لیکن دوسری جانب اے آر وائے اور تحریک انصاف کو ماننے والے ہزاروں صارفین/ اکاؤنٹس ایسے بھی ہیں جو اقرار الحسن کے مطالعے اور ذوق و علم پر داد و تحسین کے ڈونگرے برساتے ہوئے رشک کر رہے ہیں ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
میں نے بھی ایک آدھ جگہ اس معاملے کو دیکھا لیکن سمجھ نہیں آیا کہ کیا معاملہ ہے۔ :)

اقرار صاحب کے اس قدر وسیع المطالعہ ہونے کے پیچھے کیا راز ہے اس کی تفصیل کے لئے بھی ایک ایکسکلسو پروگرام سرِ عام ہونا چاہیے۔ :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
*اُن سےزیادہ جاننے کا دعویٰ تو نہیں، لیکن میں چوتھی جماعت میں تھا جب میں تنویرالمقباس، تفسیرِکبیر، تفسیرِ درمنثور، مفاتیح الغیب(تفسیرِکبیر)، روح البیان، روح المعانی اور تفسیرابنِ کثیر سمیت ایک درجن تفاسیر اور صحاحِ ستہ کا مطالعہ کر چکا تھا۔*

کیا کوئی محفلین ایسا ہے کہ جس نے یہ تمام کتابیں پڑھی ہوئی ہوں۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
لیکن میں چوتھی جماعت میں تھا جب میں تنویرالمقباس، تفسیرِکبیر، تفسیرِ درمنثور، مفاتیح الغیب(تفسیرِکبیر)، روح البیان، روح المعانی اور تفسیرابنِ کثیر سمیت ایک درجن تفاسیر اور صحاحِ ستہ کا مطالعہ کر چکا تھا۔
کیا کوئی محفلین ایسا ہے کہ جس نے یہ تمام کتابیں پڑھی ہوئی ہوں۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔
اور جب ہم چوتھی جماعت میں تھے تو ٹارزن، عمروعیار، چلوسک ملوسک، انسپکٹر جمشید و کامران اور شوکی سیزیز قسم کی چیزیں پڑھا کرتے تھے۔ علاوہ ازیں تعلیم و تربیت، آنکھ مچولی، نونہال، بچوں کی دنیا، بچوں کا باغ اور پھول جیسے رسائل زیر مطالعہ رہتے تھے۔ اور ابھی ان پر بھی شک ہے۔۔۔۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان کی اشرافیہ چوتھی جماعت میں کیا کرتی تھی؟
جب میں چوتھی جماعت میں تھا تو پین سے کاغذ پر چھ انچ کا پُل بنا کر اس پر چڑھ جایا کرتا تھا - شہبازشریف
جب میں ابھی چوتھی جماعت میں تھا تو میرے ہم عمر اس وقت آٹھویں بھی پاس کرچکے تھے - نوازشریف
جب میں چوتھی جماعت میں تھا تو بھٹو سے پیسے لے کر اپنے والد کی مخبری بھی کردیا کرتا تھا - فضل الرحمان
جب میں چوتھی جماعت میں تھاتو فلموں میں ایکٹنگ بھی کر لیا کرتا تھا۔ آصف علی زرداری
جب میں چوتھی جماعت میں تھا تو تین پہیوں والی سائیکل پر زبردست یوٹرن مار لیتا تھا۔ عمران خان
 
اور جب ہم چوتھی جماعت میں تھے تو ٹارزن، عمروعیار، چلوسک ملوسک، انسپکٹر جمشید و کامران اور شوکی سیزیز قسم کی چیزیں پڑھا کرتے تھے۔ علاوہ ازیں تعلیم و تربیت، آنکھ مچولی، نونہال، بچوں کی دنیا، بچوں کا باغ اور پھول جیسے رسائل زیر مطالعہ رہتے تھے۔ اور ابھی ان پر بھی شک ہے۔۔۔۔
آئی ایم امپریسڈ
میرے لیے یہ بھی زیادہ ہے۔
ٹارزن، عمرو عیار، پھول، پیغام پر گزارا تھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شاعروں کی تعلیاں مشہور ہیں اور لوگ ان کو "معاف" بھی کر دیتے تھے کہ کوئی بات نہیں شاعر ہے بیچارہ، لیکن اب تو ہر کوئی اسی رنگ میں رنگا گیا ہے بلکہ بات تعلیوں سے آگے نکل کر "لطیفوں" یا پنجابی میں "چَوَلوں" تک پہنچ چکی اور دوسرا رُخ یہ ہے کہ افسوس اب ہر بات ہی سیاسی ہو چکی اور معاشرے سے اعتدال نام کی چڑیا عنقا ہو چکی!
 
خوش قسمت تھے وہ بچے جن کا بچپن ان ایڈونچرز میں گزرا۔ ہم تو بیچارے درسی کتب سے باہر نہیں نکل سکے۔
اس لحاظ سے اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ والدین نے درسی کتب کا کیڑا نہیں بنایا۔ شروع سے تربیت یہی دی کہ سیکھنے پر توجہ رکھو، کتاب گھول کر پینے پر نہیں۔ پوزیشن آ جائے تو اچھی بات ہے، پوزیشن نہ بھی ہو تو اچھے نمبرز پر اللہ کا شکر ادا کرو۔ :)
 

آورکزئی

محفلین
پہلی بات۔۔۔۔۔ میرے علم میں نہیں شاید کوئی یہاں ہو جو مجھے بتا سکے۔۔۔۔ سوال کچھ عجیب ہے لیکن میرے لیے بہت بڑا۔۔۔
اقرار الحسن السید کا فقہہ کونسا ہے۔۔۔؟؟؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
پہلی بات۔۔۔۔۔ میرے علم میں نہیں شاید کوئی یہاں ہو جو مجھے بتا سکے۔۔۔۔ سوال کچھ عجیب ہے لیکن میرے لیے بہت بڑا۔۔۔
اقرار الحسن السید کا فقہہ کونسا ہے۔۔۔؟؟؟
فقہ چولیاں اور سلسلہ چھوڑیا۔۔۔ مجھے بس اتنی ہی معلومات ہیں۔ بقیہ اراکین شاید زیادہ فصاحت سے عرض کر سکیں۔
 

م حمزہ

محفلین
مجھے ذرا سا یاد ہے کہ میں بھی کبھی چوتھی جماعت میں تھا۔ کیا پڑھا ہے یہ یاد نہیں۔
 
Top