جب لڑکا بن جائے لڑکی

پاکستانی

محفلین
یوں تو اداکاری کا مطلب ہی روپ بدلنا ہے، یعنی آپ وہ نظر آئیں جو آپ حقیقت میں نہیں ہیں، چنانچہ ایک خوش و خرم زندگی گزارنے والا معقول اداکار کیمرے کے سامنے آکر کبھی تو ایک غمگین، پریشان اور مفلوک الحال مزدور بن جاتا ہے اور کبھی ایک ایسے کروڑ پتی سمگلر کا روپ دھار لیتا ہے جو دنیا کا امیر ترین آدمی بننے کے خواب دیکھ رہا ہو۔

اداکاری یقیناً اسی دھوپ چھاؤں کا نام ہے لیکن بعض اوقات اداکار اپنی ذات سے بہت مختلف کردار اپنانے کا چیلنج قبول کر لیتے ہیں۔اگر کوئی جوان اداکار ایک اسّی سالہ بوڑھے کا کردار قبول کر لیتا ہے تو اُس میں فنِ اداکاری کے ساتھ ساتھ میک اپ آرٹسٹ کا فن بھی آزمائش کے کٹہرے میں پہنچ جاتا ہے۔

یہی صورتِ حال اُس وقت پیش آتی ہے جب کوئی عورت رُوپ بدل کر آدمی بننا چاہے یا کوئی لڑکا کسی لڑکی کا بھیس بدل لے۔

عورت کا آدمی بننا نسبتاً آسان ہے صرف داڑھی، مونچھ اور ٹوپی یا پگڑی سے اصلیت چھپا لی جاتی ہے۔ البتہ جب کوئی لڑکا نِسوانی روپ اختیار کرتا ہے تو معاملہ خاصا مشکل ہو جاتا ہے۔

پاکستان میں منوّر ظریف مرحوم بڑی کامیابی سے عورت کے روپ میں ڈھل جایا کرتے تھے۔ایک ناز نخرے والی عورت، جو عشوہ و غمزہ دِکھا کر کئی دِل پھینک مردوں کو پیچھے لگا لیتی تھی۔


مزید تفصیل
 

قیصرانی

لائبریرین
فلموں میں‌ تو یہ بات بہت عام سی ہے۔ حقیقی زندگی میں میری باجی یہ آپریشن کر کے ایک لڑکی کو لڑکا بنا چکی ہیں :)
 

شمشاد

لائبریرین
اخبارات میں اس قسم کے واقعات آتے رہتے ہیں۔

حیرت ہے بی بی سی نے اتنے سارے حوالے دیئے لیکن پاکستان کی مشہور و معروف ہستی معین اختر کو بھول گئے جنہوں نے ایک ڈرامے میں “ روزی “ کا کردار ادا کیا تھا۔
 

پاکستانی

محفلین
کسی زمانے میں ناول ‘ادھورا ادھوری‘ پڑھا تھا وہ بھی کچھ اسی قسم کا تھا اس کے مصنف شاید محی الدین نواب ہیں۔
 
میں حیران ہوں کہ آپ لوگ آج ٹی وی کی مشہور اینکر بیگم نوازش علی کو کیسے بھول گئے ۔ ‏جو آج ٹی وی پر ایک مشہور پروگرام ( لیٹ نائٹ شو وید بیگم نوازش علی )کرتی ہیں ۔ یہ ‏کوئی عورت نہیں بلکہ ایک فوجی کے بیٹے علی سلیم ہیں ۔ انہوں نے اس پرگرام میں نہایت ‏کمال کاری گری سے اپنے آپ کو نہ صرف عورت کے روم میں ڈھالا بلکہ جس طرح پروگرام میں ‏اپنا کردار نبھا رہے ہیں وہ ایک پرائڈ آف پرفارمیسن کے ایوارڈ کے مستحق ہے ۔

پرگرام کی معلومات یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ ‏
http://www.aaj.tv/programme/index.php?pg=entertainment&pid=87

بیگم نوازش علی‏ ( علی سلیم ) ‏کی چند ایک تصویری جھلکیاں ۔ ‏
‏‎
321168347_52fec120ef_o.jpg


321167892_0c10f2c360_o.jpg


321176548_99e4edeb71_o.jpg
 
Top