جب امتحان بہت برا ہو تو ۔۔۔

واہ جی واہ۔۔۔ مزہ آگیا۔۔۔ یہ بھی سنئیے
نال کوسنگی سنگ نہ لائیے، کُل نوں لاج نہ لائیے ھُو۔۔۔ ۔۔۔ ۔
تُمّے کدی تربوز نہ تھیندے، بھانویں توڑ مکّے لیجائیے ھُو۔۔۔ ۔۔
کانواں دے بچے ہنس نہ تھیندے، بھانویں موتی چوگ چگائیے ھُو
کوڑے کھوہ نہ مِٹّھے ہوندے، بھانویں سو من کھنڈ دا پائیے ھُو۔۔
میری پنجابی تو مجھ سے بھی زیادہ کمزور ہے:)ذرا اس شعر کا ترجمہ ہو جائے تو بڑی مہربانی ہو گی۔
 
میری پنجابی تو مجھ سے بھی زیادہ کمزور ہے:)ذرا اس شعر کا ترجمہ ہو جائے تو بڑی مہربانی ہو گی۔
مطلب یہ ہے کہ صحبتِ ناجنس سے دور رہئیے۔ کیونکہ بقول اقبال۔۔
ہوئی نہ زاغ میں پیدا بلند پروازی
خراب کرگئی شاہیں بچے کو صحبتِ زاغ
زاغ=کوّا
تمّے کدی تربوز نہ تھیندے بھانویں توڑ مکّے لیجائیے ھُو۔۔۔۔تُمّہ ایک پودے کا غالباّ پھل یا جڑی بوٹی ہے جو بیحد کڑوی ہوتی ہے کہتے ہیں کہ اس میں اسقدر کڑواہٹ ہوتی ہے کہ اگر آپ اسے پاؤں کے تلوے پر رگڑیں تو زبان تک اسکی کڑواہٹ آجاتی ہے۔۔۔اسے چند دواؤں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ چنانچہ تُمے کبھی تربوز جیسے میٹھے نہیں ہوسکتے چاہے مکّے کی پیداوار ہی کیوں نہ ہوں۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
نال کوسنگی سنگ نہ لائیے، کُل نوں لاج نہ لائیے ھُو۔۔۔ ۔۔۔ ۔
تُمّے کدی تربوز نہ تھیندے، بھانویں توڑ مکّے لیجائیے ھُو۔۔۔ ۔۔
کانواں دے بچے ہنس نہ تھیندے، بھانویں موتی چوگ چگائیے ھُو
کوڑے کھوہ نہ مِٹّھے ہوندے، بھانویں سو من کھنڈ دا پائیے ھُو۔۔

اگلے دو مصرعے

کوئے کے بچے کبھی ہنس نہیں بن سکتے، چاہے آپ انہیں کتنے ہی موتی کھانے کو دیں۔ مثال مشہور ہے کہ ہنس صرف موتی چُگتے ہیں۔

کڑوے کنوئیں یعنی کے کھارے پانی والی کنوئیں کبھی میٹھے پانی کے کنوئیں نہیں بن سکتے بھلے ہی آپ ان میں 100 من شکر ڈال دیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ذہین لوگوں کے ہی 65٪ نمبر آتے ہیں۔ 90٪ نمبر لینے والے تو بس پڑھائی کے علاوہ اور کوئی بات کرنے کے کم ہی قابل ہوتے ہیں۔ :p اور ویسے بھی ہمارے تعلیمی نظام میں 90٪ نمبر لینے والا ذہین کم اور رٹو زیادہ ہوتا ہے۔ یہ نظام کونسا ریسرچر پیدا کر رہا۔
'ہے' کدھر چلا گیا؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم نُور!
کیسی ہیں آپ؟ اتنے دنوں بعد آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
امتحان میں نمبر بہت اچھے آئیں یا کم۔ اگر آپ نے اپنی پوری کوشش کی ہے تو دل مطمئن رہتا ہے۔ :)
 
السلام علیکم نُور!
کیسی ہیں آپ؟ اتنے دنوں بعد آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
امتحان میں نمبر بہت اچھے آئیں یا کم۔ اگر آپ نے اپنی پوری کوشش کی ہے تو دل مطمئن رہتا ہے۔ :)
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ ۔ میں عافیت سے ہوں ۔ آپ کیسی ہیں ؟ مجھے بھی آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ اور موضوع کو ٹریک پر لانے کا بہت بہت شکریہ ۔ درست کہا۔ اس بار میں نے خود کچھ نالائقی کی تھی اسی لیے دل مطمئن نہیں تھا ۔
 
اللہ کا شکر ہے۔ میں بھی ٹھیک ٹھاک :)
موضوع کو ٹریک پر کہاں لائی ۔ تھوڑا سا ادھر ادھر بھی کر دیا ایک اور پوسٹ کے ذریعے۔ جس کے لئے معذرت :)
کوئی بات نہیں۔ خود اگر کہیں سستی کر دی ہو تو پھر آئندہ اسی غلطی کا امکان بہت کم رہ جاتا ہے :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہاں دیکھیں۔۔
لوگ کہتے ہیں اچھا لکھا ہے۔۔۔ :p
بہت اچھا لکھا ہے ماشاءاللہ۔ (y)
لیکن اب یہ بتائیں کہ ایک پوسٹ پہلے آپ نے خود لکھا کہ آپ لکھاری کب سے ہو گئے اور اگلی پوسٹ میں اپنے لکھاری ہونے کا ثبوت بھی پوسٹ کر دیا۔ کیا یہ کُھلا تضاد نہیں ہے؟ :shock:
 
Top