جب امتحان بہت برا ہو تو ۔۔۔

یوسف-2

محفلین
یہ لیں وہیں سے کاپی کر لیا جہاں سے وہ کیا تھا:LOL:
going to makkah is not the ultimate
going to makkah is not the ultimate
even if humdreds of prayers are offered
going to river ganges is not the ultimate
even if hundreds of clensing are done
bulleh shah the ultimate is this
when the i is removerd from the heart
اور جنہیں انگریزی بھی نہ آتی ہو تو :grin:
 
یوسف-2

محفلین
:grin: وہ پنجاب پولیس میں اپلائی کریں جاب ضرور ملے گی :laugh:
ایک مرتبہ سندھ ریزروڈ پولیس میں اے ایس آئی کی آفر ملی توتھی،لیکن ہم نے اپنی ”جہالت“ کی بنیاد پر کم از کم تھانیداری طلب کی تو پتہ نہیں کیوں راضی نہیں ہوئے :grin:
پسِ نوشت: آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اس دھاگہ کو بھی ”چار چاند“ لگادیا :p
 
عسکری

معطل

ڈائرکٹ تھانداری وہی اے ایس آئی سے تو ہوتی ہے اور کیا آپکو انسپکٹر جنرل بناتے ۔ اور ہم نے کہاں چاند لگائے یہ تو خؤد سے ہی ایسا تھا :cautious:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
۶۵ فی صد نمبر ذہین لوگ بغیر تیاری صرف کلاس میں سنی باتوں سے لے جاتے ہیں ، یہ کوئی اچیومنٹ تو نہ ہوئی ۔ مزا تو تب ہے کہ ۸۰ ، ۹۰ فیصد کی بات ہو ۔
ذہین لوگوں کے ہی 65٪ نمبر آتے ہیں۔ 90٪ نمبر لینے والے تو بس پڑھائی کے علاوہ اور کوئی بات کرنے کے کم ہی قابل ہوتے ہیں۔ :p اور ویسے بھی ہمارے تعلیمی نظام میں 90٪ نمبر لینے والا ذہین کم اور رٹو زیادہ ہوتا ہے۔ یہ نظام کونسا ریسرچر پیدا کر رہا۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اپیا کس بارے میں؟
ویسے یہ بات تو ٹھیک ہے اکثر بہت زیادہ نمبرز لینے والے اسٹوڈنٹس کے بھی کانسپٹ کلیئر نہیں ہوتے۔۔ اور ویسے بھی نقل کرنا کوئی اتنا مشکل کام نہیں ہے ہاں بس یہ ہے کہ اس کے بعد حاصل کیے ہوئے نمبر میرے خیال میں آپ کو کوئی خوشی نہیں دیتے۔ اور یہ بہت خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔ اور بتاؤں اسٹوڈنٹس اپنی نقل کے قصے یوں بتاتے ہیں کہ ایسا کرتے ہوئے ان کے چہرے سرخ بھی نہیں ہوتے نہ انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمیں اس بات پر شرمسار ہونا چاہیے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمارے لیئے انگور کھٹے نہیں ہیں۔ میرے پوری انجینرنگ میں 86٪ مارکس۔ 4 سال اتنے مارکس لینا مذاق نہیں ہے۔ لیکن اسکا نقصان یہ ہوا کہ میں صرف پڑھائی کا ہو کر رہ گیا اور میری ساری تخلیقی اور غیر تخلیقی صلاحیتوں کا بیڑہ غرق ہو گیا۔ اور ملا مجھے کیا۔ نوکری کے لیئے پھر وہی در در کی ٹھوکریں۔:shock:
 
اللہ بہتر کرنے والا ہے اونسٹی از بیسٹ پالیسی ۔ ان شاءاللہ کہیں نہ کہیں سے رزق حلال کا ذریعہ ضرور بنے گا ۔
میں بھی ۹۰ فی صد اور فور بائے فور سے بہت خار کھاتی تھی لیکن قسمت کا لکھا کون ٹال سکتا ہے :!: میری مارکس شیٹس میرا مذاق اڑاتی ہیں ۔ البتہ مجھے اپنی تخلیقیت پر کوئی شبہ نہیں والحمدللہ ۔
 
ہم تو گریجیوایشن کے تیسرے سال سے برسرروزگار ہیں الحمداللہ۔ وہ تو اصطلاحاً بات کی تھی۔ :)
تخلیقی صلاحیت صرف وہ ہوتی ہے جس کو دوسرے کہیں کہ تخلیق ہے۔ :) :)
 
اپیا کس بارے میں؟
ویسے یہ بات تو ٹھیک ہے اکثر بہت زیادہ نمبرز لینے والے اسٹوڈنٹس کے بھی کانسپٹ کلیئر نہیں ہوتے۔۔
اچھا ۔۔۔ بہت زیادہ کی حد بتائیں نا ۔ رٹو طوطے خاص قسم کے اساتذہ سے نمبر لے لیتے ہیں ، سب سے نہیں۔

اور ویسے بھی نقل کرنا کوئی اتنا مشکل کام نہیں ہے ہاں بس یہ ہے کہ اس کے بعد حاصل کیے ہوئے نمبر میرے خیال میں آپ کو کوئی خوشی نہیں دیتے۔ اور یہ بہت خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔ اور بتاؤں اسٹوڈنٹس اپنی نقل کے قصے یوں بتاتے ہیں کہ ایسا کرتے ہوئے ان کے چہرے سرخ بھی نہیں ہوتے نہ انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمیں اس بات پر شرمسار ہونا چاہیے۔
جی میں نے دیکھا ہے لیکن ایمان داری پر یقین کم نہیں ہوا ، برے لوگ کتنی بھی ہوشیاری دکھائیں کہیں نہ کہیں برا پھنستے ہیں ۔ یوں کہیں کہ لمبی ڈھیل کے بعد خوب کھنچائی ہوتی ہے ۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اچھا ۔۔۔ بہت زیادہ کی حد بتائیں نا ۔ رٹو طوطے خاص قسم کے اساتذہ سے نمبر لے لیتے ہیں ، سب سے نہیں۔

جی میں نے دیکھا ہے لیکن ایمان داری پر یقین کم نہیں ہوا ، برے لوگ کتنی بھی ہوشیاری دکھائیں کہیں نہ کہیں برا پھنستے ہیں ۔ یوں کہیں کہ لمبی ڈھیل کے بعد خوب کھنچائی ہوتی ہے ۔
جی ایسا اکثر پریزنٹیشن میں پتا چلتا ہے جب وہ ٹاپک ساری کلاس کو سمجھانا ہوتا ہے :)
 
عسکری

معطل
اوہ نہ کر یار۔۔۔ مطلب چھٹے سمسٹر میں ہی جاب ہو گئی تھی :notworthy:
تو ٹھیک ہے ۔ اور ایک بات اور چھوٹے بچوں پر بھی تعلیم اتنی نا لادی جائے ۔ میں شاید 4 سال کی عمر میں تھا جب شروع کیا اور 14 سال کی عمر میں میٹرک کی تھی۔ پھر سفر اور باہر کے ملکوں نے میرے کتنے سال ویسٹ کرا دیے ۔ اور اہم بات تعلیم کے دوران بچوں کو ادھر ادھر نا کیا جائے جیسے ایک ملک سے دوسرے اور ٹرانسفر زیادہ ۔:(
 
نہیں اس معاملے میں بہت خوش قسمت ہوں۔ ماں اور باپ کا مکمل اعتماد حاصل تھا۔ اور اگر کبھی کسی نے ہمارے بارے میں والدین کے سامنے گل فشانی کرنے کی جرات کی تو اسے ابا حضور نے خوب گالیوں سے نوازا۔ الحمد اللہ ہم نے بھی کبھی انکا اعتماد ماند نہیں ہونے دیا۔ :)
 
مکے گیاں گل مُکدی نا ہیں،،
اوہ مکے گیاں گل مُکدی نا ہیں،،،،،
پانویں سو سو جُمعے پڑھا ئیے
گنگا گیاں گل مُکدی ناہیں
پانویں سو سو غوطے کھائیے
بُلھے شاہ گل تائیوں مُکدی
جے میں نُوں منوں گوائیے
واہ جی واہ۔۔۔مزہ آگیا۔۔۔یہ بھی سنئیے
نال کوسنگی سنگ نہ لائیے، کُل نوں لاج نہ لائیے ھُو۔۔۔۔۔۔۔
تُمّے کدی تربوز نہ تھیندے، بھانویں توڑ مکّے لیجائیے ھُو۔۔۔۔۔
کانواں دے بچے ہنس نہ تھیندے، بھانویں موتی چوگ چگائیے ھُو
کوڑے کھوہ نہ مِٹّھے ہوندے، بھانویں سو من کھنڈ دا پائیے ھُو۔۔
 
یوسف-2

محفلین
ہم تو گریجیوایشن کے تیسرے سال سے برسرروزگار ہیں الحمداللہ۔ وہ تو اصطلاحاً بات کی تھی۔ :)
تخلیقی صلاحیت صرف وہ ہوتی ہے جس کو دوسرے کہیں کہ تخلیق ہے۔ :) :)
بھائی جی! آپ میرےکان میں اپنی ”تخلیقی صلاحیت“ بتلادو، میں بر سر عام اعلان کر کے اوروں سے بھی کہلوا دوں گا :p کہ تسی گریٹ فنکار تے وڈے تخلیق کار ہو :):)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی جی! آپ میرےکان میں اپنی ”تخلیقی صلاحیت“ بتلادو، میں بر سر عام اعلان کر کے اوروں سے بھی کہلوا دوں گا :p کہ تسی گریٹ فنکار تے وڈے تخلیق کار ہو :):)
میں تو اپنی صلاحیتوں کے کباڑ ہونے کا اعلان کر چکا۔ بہت دیر کی مہرباں آتے آتے:p
 
Top