جاپان، بوڑھوں میں خودکشی میں اضافہ

سجادعلی

محفلین
جاپان کی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق سنہ دو ہزار سات میں عمر رسیدہ جاپانیوں میں خودکشی میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل پولیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کی خودکشی میں نو فیصد اضافہ ہوا۔ ان کی کل تعداد بارہ ہزار ایک سو سات تھی جو کہ کُل خودکشی کے واقعات کا چالیس فیصد بنتا ہے۔

ان کے مطابق مجموعی طور پر خودکشی میں دو اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا اور ان واقعات کی کل تعداد تینتیس ہزار سے زائد تھی۔

جاپان کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں خودکشی کی شرح بہت زیادہ ہے۔

پچھلے سال وزراء نے خودکشی کے واقعات کی روک تھام کے لیے کئی اقدامات کیئے جن میں ان ویب سائٹ کو بلاک کرنا شامل تھا جو خودکشی کرنے کی ترکیبیں بتاتی ہیں۔ مگر بظاہر ان اقدامات سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی بڑی وجوہات میں ڈپریشن، بیماری اور قرضہ شامل ہیں۔

لیکن جاپان کے عمر رسیدہ افراد معاشرے میں بوڑھے لوگوں کے حوالے سے مسائل سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ طبی انشورنس میں اضافہ ہوا ہے اور یہ خدشہ کہ ریاست عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال نہیں کر پائے گی۔

جاپانی معاشرے میں خاندانی نظام میں تبدیلی بھی ایک وجہ ہے۔ عمر رسیدہ افراد کو خدشہ ہے کہ ان کے خاندان میں کوئی ان کی دیکھ بھال نہیں کرے گا۔
(یہ رپورٹ بی بی سی کی 19جون کی اشاعت سے لی گئی)
 
وجی

لائبریرین
السلام علیکم
پاکستانی مسجد ابوظہبی کے امام جاپان گئے تھے انہوں نے وہاں کے بارے میں یہی بات بتائی تھی کہ وہاں بوڑھوں کو بچے گھر سے نکال دیتے ہیں اور کچھ بوڑھے افراد جن کے بچے اولڈ ہومز کا خرچہ اٹھا سکتے ہیں وہ اولڈ ہومز میں رہتے ہیں لیکن جنکے بچے خرچہ برداشت نہیں کرسکتے وہ گلیوں میں رلتے رہتے ہیں یا پھر خود کشی کرتے ہیں اور اس وجہ سے وہاں کافی لوگ مسلمان ہورہے ہیں کیونکہ مسلمان بچے اپنے والدین کا خیال رکھتے ہیں لیکن یہ عام معمول نہیں ہے کہ ہر جاپانی اپنے بوڑھے والدین کو گھر سے باہر نکال دیتے ہیں
 
arifkarim

معطل
یہاں یورپ کے بعض ممالک ایک سکیم یہ چل رہی ہے کہ عمر رسیدہ بڑھوں کو یہ حق حاصل ہونا چاہئے کہ وہ اپنے ڈاکٹر سے کہہ کراپنی زندگی کا خاتمہ کر والیں۔ اور ایسے بہت سے کیسس سامنے آئیں ہیں جہاں بوڑھوں نے خود ڈاکٹروں کو پیسا دے کر خود کشی کروائی۔ اور اکثر وجوہات صرف یہ تھیں کہ وہ مزید اس دنیا میں رہنا نہیں چاہتے تھے۔ یہ ہے یورپ کے '' سیوی لائزڈ'' ،معاشرے کی ایک خوبصورت مثال!
 
گرو جی

محفلین
حالانکہ جاپان میں شرحِ زندگی زیادہ ہے بنسبت دوسرے ممالک کے۔
خیر اب کیا کہا جا سکتا ہے۔
 
پپو

محفلین
لگتا ہے آپ کی نظر پاکستانی اخبارات میں چھپنے والی ان خبروں کی طرف نہیں گئی جو خود کشی سے متعلقہ
ہوتی ہیں‌ پاکستان میں بھی روزانہ درجنوں افراد خودکشی کر رہے ہیں اس کی بنیادی وجہ تو غربت اور بے روزگاری ہی بتائی جاتی ہے مگرمیرا خیال ہے اس میں دین سے دوری بھی ایک وجہ ہے لیکن بات وہیں آتی ہے کہ ان ممالک میں جہاں انسان کو تمام بنیادی سہولیات حاصل ہیں وہاں ایسا کیوں ہوتا ہے تو اس کی وجہ وہی ہے انسان جوانی تو جیسے تیسے اللے تللے میں گزار دیتا مگر بڑھاپے میں انسان کے تمام جذبے سرد پڑ جاتے ہیں تو دین یا مذہب وہ واحد سہارا ہے جو انسان کو اندر کی کشمکش سے نبرد آزما ہونے میں مدد دیتا ہے اور جب اس کا کوئی تسلی بخش ذریعہ نہ ہو تو مایوسیاں جنم لیتی ہیں اور انسان اپنے اندر کی وحشتوں سے خوف زدہ ہو کر خود کشی جیسی حرکت کرتا ہے
 
شہزاد وحید

جاپانیوں کے مزہب میں خود کشی حلال ہے شاید اس لئیے وہ اپنی خوشی سے کرتے ہیں لیکن پاکستان میں تو مجبوریاں مار دیتی ہے:(
 
Top