ہیمنت کمار جانے وہ کیسے لوگ تھے جن کے ۔۔۔

فرخ منظور

لائبریرین
ہا ہا ! بہت شکریہ ظفری مجھے یاد کرنے کا میں حاضر ہوں - فلم پیاسا کا یہ گیت بہت ہی خوبصورت ہے، ہیمنت کمار نے اسے گایا ہے- اس فلم کی موسیقی تو ایس ڈی برمن صاحب نے دی ہے لیکن ایک گیت اس فلم کا رفیع صاحب کی آواز میں ہے اور جونی واکر پر یہ گیت فلمایا گیا تھا - "سر جو تیرا چکرائے یا دل ڈوبا جائے" ایس ڈی برمن صاحب کو سمجھ نہیں‌آرہا تھا کہ اس گانے کی کیا دھن بنائیں جو کہ ایک مالشیے پر فلمایا جانا ہے تو آرڈی برمن صاحب جو ان کے صاحبزادے ہیں انہوں نے اس گانے کی دھن بنا کر اپنے والد کو دی -

گلوکار: ہیمنت کمار
فلم:‌پیاسا
موسیقی: ایس ڈی برمن (سچدیو برمن)
شاعر:‌ساحر لدھیانوی
 
Top