جانے سے پہلے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

رُخصتی تو امن کی ہورہی ہے اجازت مجھے لینا ہے :) کم و بیش یہی دن تھے جب میں یہاں محفل فورم پر آئی تھی سولہ دسبرکو دو سال بھی ہوجائیں گے اس بات کو، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ اتنا عرصہ میں یہاں رہی ہوں ۔ یہاں آپ سب نے ہی حوصلہ افزائی کی ۔ مجھے یہاں یہ سب وقت گذارنا اچھا لگا۔ یہاں پر چند نام ہیں جو میرے لئے بہت محترم ہیں ۔ یہاں مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ، بے پناہ خلوص بھی ملا یہاں سچ بھی نظر آیا۔ ابھی مجھے جانا ہے ایک چھوٹے سے سفر پر۔ سفر سے واپسی ہوبھی سکتی ہے اور نہیں بھی ہوسکتی سو روانہ ہونے سے پہلے یہ کہنا ہے کہ اگر کبھی یہاں آپ کو میری کسی بات سے تکلیف پہنچی ہو تو میں معذرت کرنا چاہتی ہوں بلکہ میرے جانے سے پہلے میری خبر لے لیں ( اچھی طرح :) ) ۔ میری جس بات سے تکلیف پہنچی ہو تو فرد جرم عائد کر لیں یہاں اس دھاگے پر، یا ذپ کی صورت میں یا چاہے ایمیل کردیں۔

شکریہ
 
تیشہ

محفلین

آپ کدھر کو چلدیں :confused: ؟ رخصتی تو امن اور فضہ کی ہورہی ہے ۔ اجازت آپ مانگ رہی ہیں :confused:
01hmm.gif
سیدھی طرح لاہور گھوم کر واپس آجائیے اسی میں عافیت ہے ورنہ میں ڈنڈا لے کر آتی ہوں :lol::lol:
بس جلدی جلدی شادی ہو رخصتی ہو اور فضہ اپنے سسرال چلی جائیں ہماری بہت سی دُعائیں انکے ساتھ ، ۔
اور آپ چڑیا گھر ، ۔۔ اور جو جو جگہیں انکل اجمل نے آپکو بتائیں :lol: وہ دیکھ آئیے ۔ ۔ ۔اور پھر آکر اپنے کام میں لگ جائیے ۔، طلسم ہو شربا وغیرہ ۔ ۔ وغیرہ ، ۔۔ ۔
:lol:
 
محمد وارث

آپ نے بالکل ٹھیک کہا، ان کو محفل اور لائبریری کو چھوڑ کر نہیں جانا چاہیئے۔
 
حسن نظامی

لائبریرین
شگفتہ سفرِ‌حج مبارک ہو​

دعاؤں میں یاد رکھنا

(یہ میرا اندازہ ہے(

جیہ اگر آپ کا اندازہ درست ہے تو پھر سیدہ کی یہ بات سمجھ میں آتی ہے
سفر سے واپسی ہوبھی سکتی ہے اور نہیں بھی ہوسکتی

دیار حبیب میں جا کر واپس آنے کو کس کا دل کرتا ہے ﴿آہ ہ ہ ہ ﴾
وہاں تو مرنا ہی تمنا ہے ۔۔

آستانے پہ تیرے سر ہو اجل آئی ہو
اور اے جان جہاں تو بھی تماشائی ہو

لیکن سیدہ ہمیں آپ کی ضرورت ہے ۔۔ اللہ آپ کو دیار حبیب میں مرنے کی سعادت نصیب فرمائے ۔۔ ﴿آمین﴾

لیکن وہاں جا کر دعا کیجیے گا کہ یا الہی جب بھی موت آئے تیرے حبیب کے سندر شہر میں آئے ۔۔

اور ہماری یہ دعا ہے کہ اللہ آپ کو لمبی اور تندرست حیاتی عطا فرمائے ۔۔۔

تاکہ ہمارے سروں پر آپ کی ذات کا سائبان ہمیشہ قائم و دائم رہے ۔۔
 
ظفری

لائبریرین
اللہ کرے کہ میرا اندازہ درست ہو

مجھے تو کچھ اور لگ رہا ہے ۔۔۔ ;)
خیر جو بھی سفر ہو اللہ کرے بخوبی ، خیرو عافیت اور کامیابی سے ہمکنار ہو ۔ اور سفر تو ویسے ہی " سفر وسیلہ ظفر" کا باعث ہوتا ہے ۔ اس سفر میں انشاءاللہ آپ کی دلی مرادیں بر آئیں گی ۔ :)
 
جیہ

لائبریرین
ہو سکتا ہے آپ کا ہی اندازہ درست ہو۔ مگر تمہید کچھ اور بتارہی ہے۔ انہوں‌نے صاف لکھا ہے کہ رخصتی امن کی ہو رہی ہے، انہیں صرف سفر درپیش ہے
 
ظفری

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ شگفتہ صاحبہ نے ایک روایتی انداز اپنایا ہے جیسا کہ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ " بھئی ہم چلے سفر پر ، زندگی رہی تو ملاقات ہو جائے گی ۔ ورنہ اللہ اللہ خیر سلا ۔ "
میرا خیال ہے ان کے اس جملے سے کچھ یہی مفہوم واضع ہوتا ہے ۔
ویسے اگر سفر عراق کی طرف ہے تو پھر تشویش کی بات ہے ۔ ;)
 
جیہ

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ شگفتہ صاحبہ نے ایک روایتی انداز اپنایا ہے جیسا کہ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ " بھئی ہم چلے سفر پر ، زندگی رہی تو ملاقات ہو جائے گی ۔ ورنہ اللہ اللہ خیر سلا ۔ "
میرا خیال ہے ان کے اس جملے سے کچھ یہی مفہوم واضع ہوتا ہے ۔
ویسے اگر سفر عراق کی طرف ہے تو پھر تشویش کی بات ہے ۔

ناطقہ سر بگریباں ہے، اسے کیا کہیے
 
آپ صرف ایک دن میں لاہور دیکھنا چاہتی ہیں تو روٹ حاضر ہے

اگر اپنی گاڑی ہے تو مینار پاکستان سے روانگی کیجئے حضرت علی ہجویری العروف داتا گنج بخش کے مرقد کے بعدبھاٹی چوک سے رائیٹ ہو جائیے گا آگے ناصر باغ آجائے گا پوسٹ ماسٹر جنرل کے دفتر کے سامنے سے لیفٹ لے لیجئے گا اور آہستہ آہستہ مال پر چلی جائیے گا مال پر ہائے کورٹ سے رائیٹ لے لیجئے گا اور آگے سے جین مندر اسٹاپ سے بعد میں ایک چھوڑ کر دوسرا لیفٹ لے لیجئے گاسیدھے چوبرجی اس چوک سے پھر لیفٹ لے لیجئے گا اور سیدھے اچھرہ نہر تک ڈرائیو کرتے ہوئے چلے جائے گا پھر جہاں آپ چاہیں جا سکتی ہیں ۔ اس چکر میں آپ مندرجہ ذیل مقامات دیکھ چکی ہونگی ۔

مینار پاکستان
شاہی مسجد
دربار حضرت علی ہجویری المعروف داتا صاحب رحمتہ اللہ علیہ
بھاٹی گیٹ
کربلا گامے شاہ
لاہور کی ضلع کچہری
گورنمنٹ کالج
ناصر باغ
نیشنل کالج آف آرٹس
لاہور میوزیم
پنجاب یونیورسٹی
انارکلی بازار
فوڈ اسٹریٹ
وائے ایم سی اے ہال
نیلا گنبد
میونسپل ہاؤس
لاہور ہائی کورٹ
لاہور جی پی او
جین مندر
لاہور پلانی ٹےریم
چوبرجی چوک
میانی صاحب قبرستان
مزنگ چونگی
اچھرہ نہر

اور اگر کچھ دیکھنے کا موڈ ہو تو بتادیجئے روٹ بنادونگا

آپ کا بھائی
فیصل
 
Top