جانا گلگت کو ہمارا

سید عمران

محفلین
دوپہر بارہ یا ایک بجے کا وقت ہوگا کہ بس ایک ہوٹل کے پاس رکی...
بس کے عقب میں دو الگ الگ رنگ کے پہاڑ آگے پیچھے نظر آرہے ہیں!!!
IMG_20170913_092012.jpg
 
سید عمران

محفلین
آگے.... دور.... کہیں بہت دور فلک کو چھوتے دیو قامت پہاڑ، چمکتے دمکتے بادل اور نیلگوں آسمان...
شاید ان ہی پربتوں کے اس پار ہے پریوں کا بسیرا...
شاید پرستان کی حفاظت کے لیے زمین پر دیو ہیکل پہاڑوں کا حصار ہے...
اور...
اور آسمان پر بادلوں کا پہرہ...
شاید!!!
IMG_20170913_094256.jpg

IMG_20170913_095941.jpg
 
آخری تدوین:

یہ چلاس کا سٹاپ ہے- داسو سے یہاں تک پہنچتے پہنچتے ہڈیاں دائیں سے بائیں پہنچ جاتی ہیں-
 
سید عمران

محفلین
جوں جوں منزل قریب آرہی تھی پہاڑوں کا گھیرا تنگ ہوتا جا رہا تھا...
بادلوں کے تیور کڑے ہورہے تھے...
گویا نئے آنے والوں کو جانچ رہے ہوں، بھانپ رہے ہوں...
پرستان میں داخلہ کا اذن دینے کے لیے پرکھ رہے ہوں!!!
IMG_20170913_100333.jpg

IMG_20170913_101202.jpg
 
سید عمران

محفلین
لو جی...
پہنچ گئے ہم گلگت...
پریوں کے دیس میں...
پہاڑوں کے حصار میں...
بادلوں کی چھاؤں میں..
گلگت بس اسٹینڈ پر چاروں طرف کا جائزہ!!!

م حمزہ

محفلین
جوں جوں منزل قریب آرہی تھی پہاڑوں کا گھیرا تنگ ہوتا جا رہا تھا...
بادلوں کے تیور کڑے ہورہے تھے...
گویا نئے آنے والوں کو جانچ رہے ہوں، بھانپ رہے ہوں...
پرستان میں داخلہ کا اذن دینے کے لیے پرکھ رہے ہوں!!!
IMG_20170913_100333.jpg

IMG_20170913_101202.jpg
کیا اس علاقے میں جنگلات نہیں ہیں؟ پہاڑ تقریباً ننگے دکھ رہے ہیں۔
 
آگے.... دور.... کہیں بہت دور فلک کو چھوتے دیو قامت پہاڑ، چمکتے دمکتے بادل اور نیلگوں آسمان...
شاید ان ہی پربتوں کے اس پار ہے پریوں کا بسیرا...
شاید پرستان کی حفاظت کے لیے زمین پر دیو ہیکل پہاڑوں کا حصار ہے...
اور...
اور آسمان پر بادلوں کا پہرہ...
شاید!!!
IMG_20170913_094256.jpg

IMG_20170913_095941.jpg
آپ واقعی گلگت گئے تھے؟ ایسے پہاڑ تو کوئٹہ اور سبی کی طرف آتے ہیں
گلگت سائیڈ کا بول کر کہیں کوئٹہ سائیڈ کا چورن تو نہیں دے رہے؟
 
سید عمران

محفلین
گلگت اترتے ہی سیدھا نلتر جانے والی جیپ کے اڈے کا رخ کیا...
تقریبا دو گھنٹے کے سفر کے بعد نلتر پہنچے...
راستے میں گھنگھور گھٹاٹیں گھر گھر آئیں اور رم جھم رم جھم پڑی پھوار...
نلتر سے کچھ فاصلے پر نلتر نالے اور گھٹاؤں کا منظر!!!

یاز

محفلین
آپ واقعی گلگت گئے تھے؟ ایسے پہاڑ تو کوئٹہ اور سبی کی طرف آتے ہیں
گلگت سائیڈ کا بول کر کہیں کوئٹہ سائیڈ کا چورن تو نہیں دے رہے؟
جس نے پہلے گلگت نہ دیکھا ہو، پہلی بار دیکھ کر اس کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ ان کے خیالوں میں نتھیاگلی، شوگران یا ناران، کالام جیسی سرسبز جگہیں متوقع ہوتی ہیں۔
 
اور گلگت پہنچ کر آپکی توقع کے عین متضاد جو گرمی پڑ رہی ہوتی اور اسپر سورج کی تپش سونے پر سہاگہ-
ایک دفعہ تو بندہ چکرا جاتا اے میں کتھے آ گیا واں-
ویسے وہاں صاحبوں کے آفسز میں اے سی بھی چلتے ہی ہوں گے؟
 
اور ایک سائیڈ کا پہاڑ جو ایک ہی پتھر کا بنا دکھائی دیتا ہے، وہ تو لگتا ہے کہ سر پہ گرا کہ گرا۔
 
Top