جامعہ پنجاب میں ہنگامہ آرائی

صائمہ شاہ

محفلین
کسی کو بھی جاننے کے لئے اس کے ساتھ تین باتوں کو ہونا ضروری ہے
پہلا،،، لین دین قرض
دوسرا،،، مہمان بناو کے دیکھو
تیسرا،،، ساتھ سفر پر نکلو۔
تو گویا آپ جمیعت کے ساتھ لین دین رکھتے ہیں فنڈنگ ؟
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز غیر معینہ مدت تک ان مہمانوں کی مہمان نوازی کرتے آے ہیں
ان کے ساتھ سفر ناممکن ہے کیونکہ یہ خود جہادی سفر پر نہیں نکلتے غریبوں کے بچوں کو بھیجتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
اور آپ حسب عادت جانبداری کا مظاہرہ کرتے رہیں گے انتظامیہ کا حصہ ہوتے ہوے کم از کم آپ کو یہ زیب نہیں دیتا
اس میں جانبداری کہاں سے آ گئی؟

اور یہ "حسب عادت" کے الفاظ مجھ پر سراسر الزام ہے۔ کیا آپ اس کی وضاحت کرنا پسند کریں گی؟
 
صائمہ شاہ

محفلین
اس میں جانبداری کہاں سے آ گئی؟

اور یہ "حسب عادت" کے الفاظ مجھ پر سراسر الزام ہے۔ کیا آپ اس کی وضاحت کرنا پسند کریں گی؟
شمشاد بھائی
بہت عرصے سے بہت سے دھاگے خاموشی سے دیکھتی آرہی ہوں اور آپ کی ترجیحات ایک خاص مکتبہ فکر سے جُڑی ہیں اور بہت واضح ہیں دبے الفاظ میں یا ریٹنگ کے زریعے بارہا اختلاف کر چکی ہوں اس سے مگر شائد آپ نے اس پر دھیان نہیں دیا آپ کی عزت ہے میرے دل میں مگر میری نظر میں انتظامیہ کو غیر جانبدار ہونا چاہیے امید ہے آپ میری بات سے اتفاق کریں گے
 
قیصرانی

لائبریرین
بے شک اظہار راے کی آزادی سب کا حق ہے مگر غیر جانبدارانہ مجھے کسی اور منتظم سے یہ شکایت نہیں ہے
میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ عام پوسٹس، ریٹنگ اور رائے دینے میں عام اراکین اور منتظمین برابر ہیں۔ تاہم جب بات نظامت سے متعلق امور سے ہو تو پھر غیر جانبداری لازمی ہونی چاہیئے۔ Hope we are on same page :)
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی
بہت عرصے سے بہت سے دھاگے خاموشی سے دیکھتی آرہی ہوں اور آپ کی ترجیحات ایک خاص مکتبہ فکر سے جُڑی ہیں اور بہت واضح ہیں دبے الفاظ میں یا ریٹنگ کے زریعے بارہا اختلاف کر چکی ہوں اس سے مگر شائد آپ نے اس پر دھیان نہیں دیا آپ کی عزت ہے میرے دل میں مگر میری نظر میں انتظامیہ کو غیر جانبدار ہونا چاہیے امید ہے آپ میری بات سے اتفاق کریں گے
ذرا مجھے بھی بتائیے گا کہ وہ کون سا خاص مکتبہ فکر جس سے میری ترجیحات جُڑی ہوئی ہیں۔ جبکہ نہ تو میں کسی سیاسی جماعت کا رکن ہوں اور نہ ہی کسی مذہبی یا دینی جماعت سے میری وابستگی ہے۔
 
شمشاد بھائی آپ کے کچھ جوابات رپورٹ کر چکی ہوں منتظم ہونے کی حیثیت سے آپ کی رسائی اس رپورٹنگ تک نہ ہو یہ ماننا میرے لیے بہت مشکل ہے اگر آپ نے اب تک کی رپورٹنگ کو اتنی کامیابی سے نظر انداز کیا ہے تو میری راے کو بھی نظرانداز کر دیجیے کیونکہ مجھے نہیں لگتا آپ کو اس میں کوئی دلچسپی ہے مجھ سے پوچھنے کی بجاے ذرا پرانے اور نئے دھاگوں پر ایک نظر ڈال لیجیے شائد آپ خود ہی دیکھ پائیں اور اگر نہیں دیکھ پائیں گے تو جیسے آپ کو مناسب لگتا ہے ویسے ہی کیجیے ۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ عام پوسٹس، ریٹنگ اور رائے دینے میں عام اراکین اور منتظمین برابر ہیں۔ تاہم جب بات نظامت سے متعلق امور سے ہو تو پھر غیر جانبداری لازمی ہونی چاہیئے۔ Hope we are on same page :)
وی آر آن سیم پیج :) آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں آپ بھی اپنی راے دیتے ہیں ساجد بھائی دیا کرتے تھے مگر اپنے اختیارات استعمال کرنے کی دھمکی نہیں دیتے جب بات مخالفین کے حقوق کی ہو ویسے کیا انتظامیہ ایکدوسرے سے انتظامی امور کے بارے میں گفتگو نہیں کرتی ؟ کیونکہ یہ موضوع کئی بار زیر بحث آ چکا ہے اور میں نے کئی مرتبہ رپورٹ بھی کیا ھے مجھے حیرانگی ھے آپ سب کی لاعلمی پر :)
 
شمشاد

لائبریرین
بہن میری کوئی ایک مثال دوبارہ دے دیں۔ مزید یہ کہ میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ نہ تو میں کسی سیاسی جماعت کا رکن ہوں اور نہ ہی کسی مذہبی یا دینی جماعت سے میری وابستگی ہے۔

اس کے علاوہ آپ کو کہاں محسوس ہوا کہ ساجد بھائی اپنے اختیارات استعمال کرنے کی دھمکی نہیں دیتے تھے اور میری طرف سے آپ کو ایسا محسوس ہوا کہ میں دھمکی دے رہا ہوں۔

میرے علم میں اضافہ فرمائیں۔
 
میں محفل پر لائبریری کی حد تک ذمہ دار ہوں۔ اس کے علاوہ محفل پر ایڈمنسٹریشن کا سارا شعبہ میری دسترس سے باہر ہے۔ میں نے خود بھی بہت بار دیگر اراکین کی پوسٹس کو رپورٹ کیا ہے۔ تاہم رپورٹ پر کون عمل کرتا ہے اور کیسے، یہ جاننا میرے اختیارات سے باہر ہے۔ ابھی ایک عام رکن کی حیثیت سے میں جو محسوس کیا، وہ میں نے لکھ دیا۔ البتہ مجھے چند باتوں پر اعتراض ہوتا ہے جیسے محفل پر کسی پوسٹ کو کسی بھی قسم کی ریٹنگ دینا ہر رکن کی اپنی ذاتی رائے ہوتی ہے۔ شمشاد بھائی کے کئی مراسلے ایسے بھی میں نے دیکھے ہیں جن میں وہ دیگر اراکین سے وجہ پوچھ رہے ہوتے ہیں کہ فلاں پوسٹ کو فلاں ریٹنگ کیوں دی گئی۔ تاہم چونکہ میں وہاں براہ راست فریق نہیں ہوتا تھا، اس لئے میں نے اس بات کو اگنور کر دیا۔ اسی طرح برادرم کاشفی نے جب بھی ایم کیو ایم یا مہاجرین سے متعلق بات کی تو مجھے ایسے لگا کہ شمشاد بھائی خوامخواہ اس میں فریق بن جاتے ہیں
یہ میری ذاتی آراء ہیں، ان سے ہر رکن بشمول انتظامیہ اتفاق اور اختلاف کا حق رکھتے ہیں :)
 
تلمیذ

لائبریرین
قابل صد احترام اہل محفل، براہ کرم آپ لوگ اب ذاتی خیالات ، اختیارات اور آزادیٗ رائے جیسےموضوعات پر لاحاصل بحث کا آغاز نہ کر دینا۔ جس کے نتیجے میں ہمیں پھر کسی قابل ساتھی سے محرومی کی چوٹ سہنی پڑے۔ پہلے ہی بڑے جید ارکان کے چلے جانے سے محفل کنگال ہو کر رہ گئی ہے:(
 
ساجد

محفلین
وی آر آن سیم پیج :) آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں آپ بھی اپنی راے دیتے ہیں ساجد بھائی دیا کرتے تھے مگر اپنے اختیارات استعمال کرنے کی دھمکی نہیں دیتے جب بات مخالفین کے حقوق کی ہو ویسے کیا انتظامیہ ایکدوسرے سے انتظامی امور کے بارے میں گفتگو نہیں کرتی ؟ کیونکہ یہ موضوع کئی بار زیر بحث آ چکا ہے اور میں نے کئی مرتبہ رپورٹ بھی کیا ھے مجھے حیرانگی ھے آپ سب کی لاعلمی پر :)
بہن میری کوئی ایک مثال دوبارہ دے دیں۔ مزید یہ کہ میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ نہ تو میں کسی سیاسی جماعت کا رکن ہوں اور نہ ہی کسی مذہبی یا دینی جماعت سے میری وابستگی ہے۔

اس کے علاوہ آپ کو کہاں محسوس ہوا کہ ساجد بھائی اپنے اختیارات استعمال کرنے کی دھمکی نہیں دیتے تھے اور میری طرف سے آپ کو ایسا محسوس ہوا کہ میں دھمکی دے رہا ہوں۔

میرے علم میں اضافہ فرمائیں۔
مجھے تھوڑی دیر قبل محفل ہی کے ایک دوست نے ای میل کے ذریعے سے یہاں ہونے والی گفتگو کاپی کر کے بھیجی تو میں نے ضروری سمجھا کہ ایک عدد وضاحت دے دوں۔
صائمہ شاہ صاحبہ ، بات یہ ہے کہ اگر ڈھنگ سے کرنا ہو تو ادارت ایک انتہائی مشکل اور توجہ طلب کام ہے لیکن اگر خانہ پری مطلوب ہو تو پھر سب کچھ چلتا ہے ۔ اس لئے آپ زیادہ توقعات نہ رکھیں ۔
شمشاد بھائی ، اگر آپ ان ہدایات یا تنبیہات کو دھمکی کہتے ہیں جو میں جاری کرتا تھا تو یہ الگ بات ہے لیکن اس کے ساتھ ہی آپ اس بات کو ذہن مین ضرور رکھیں کہ جس کی وجہ سے میں نے محفل چھوڑی ۔ جب چھوڑی تو نبیل بھائی اور سعود بھیا سے کچھ گزارشات بھی کی تھیں اگر آپ کو ساری معلومات نہیں ہیں تو ان سے دریافت کر لیں پھر جو چاہیں میرے بارے میں لکھ ڈالیں مجھے کوئی اعتراض نہ ہو گا ۔
مختصر بات یہ کہ جب قوانین بناے والے ہی ان کا پاس نہ کریں تو دوسروں پر الزام لگانا یا دوسروں سے جھگڑا کرنا فضول ہے ۔
والسلام
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے تھوڑی دیر قبل محفل ہی کے ایک دوست نے ای میل کے ذریعے سے یہاں ہونے والی گفتگو کاپی کر کے بھیجی تو میں نے ضروری سمجھا کہ ایک عدد وضاحت دے دوں۔
صائمہ شاہ صاحبہ ، بات یہ ہے کہ اگر ڈھنگ سے کرنا ہو تو ادارت ایک انتہائی مشکل اور توجہ طلب کام ہے لیکن اگر خانہ پری مطلوب ہو تو پھر سب کچھ چلتا ہے ۔ اس لئے آپ زیادہ توقعات نہ رکھیں ۔
شمشاد بھائی ، اگر آپ ان ہدایات یا تنبیہات کو دھمکی کہتے ہیں جو میں جاری کرتا تھا تو یہ الگ بات ہے لیکن اس کے ساتھ ہی آپ اس بات کو ذہن مین ضرور رکھیں کہ جس کی وجہ سے میں نے محفل کس وجہ سے چھوڑی ۔ جب چھوڑی تو نبیل بھائی اور سعود بھیا سے کچھ گزارشات بھی کی تھیں اگر آپ کو ساری معلومات نہیں ہیں تو ان سے دریافت کر لیں پھر جو چاہیں میرے بارے میں لکھ ڈالیں مجھے کوئی اعتراض نہ ہو گا ۔
مختصر بات یہ کہ جب قوانین بناے والے ہی ان کا پاس نہ کریں تو دوسروں پر الزام لگانا یا دوسروں سے جھگڑا کرنا فضول ہے ۔
والسلام
بہت عرصے بعد آپ کو محفل پر دیکھ کر بہت اچھا لگا :)
 
x boy

محفلین
تو گویا آپ جمیعت کے ساتھ لین دین رکھتے ہیں فنڈنگ ؟
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز غیر معینہ مدت تک ان مہمانوں کی مہمان نوازی کرتے آے ہیں
ان کے ساتھ سفر ناممکن ہے کیونکہ یہ خود جہادی سفر پر نہیں نکلتے غریبوں کے بچوں کو بھیجتے ہیں
یہ بات تو آپ ڈاکٹر عبدالقدیر سے بھی پوچھ سکتی ہیں جن کا بیان یوٹیوب میں ہے کی جمعیت سے انہوں نے کیا حاصل کیا
میں تو بہت معمولی سے آدمی ہوں لیکن ڈاکٹر صاحب تو محسن المملکت ہیں۔
 
تلمیذ

لائبریرین
محترم ساجد صاحب،آپ کے نام کی تازہ پوسٹ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ جناب اب آ ہی گئے ہیں تو فرصت کے اوقات میں چکر لگاتے رہا کریں۔ نظامت وغیرہ بھلے نہ سہی۔ مختلف موضوعات پر آپ کی تحاریر ویسے ہی ہمارے علم میں بہت اضافہ کرتی ہیں، اس لئے اپنی تشریف آوری کو جاری رکھیں۔ ایک دو ارکان کے ساتھ آپ کے اختلاف کا خمیازہ پوری محفل تو نہ بھگتے۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ بات تو آپ ڈاکٹر عبدالقدیر سے بھی پوچھ سکتی ہیں جن کا بیان یوٹیوب میں ہے کی جمعیت سے انہوں نے کیا حاصل کیا
میں تو بہت معمولی سے آدمی ہوں لیکن ڈاکٹر صاحب تو محسن المملکت ہیں۔
اس بارے بہت بات ہو چکی ہے کہ ڈاکٹر صاحب محسن المملکت ہرگز نہیں ہیں۔ چاہے ہم بات ایٹم بم کی کریں یا پھر میزائل ٹیکنالوجی کی۔ ہاں دوسروں کو ہٹا کر کریڈٹ لینے میں ان کا کوئی ثانی نہیں :)
 
آخری تدوین:
Top