! جارج بش اور 9/11 کا سچ!

arifkarim

معطل
یہ ویڈیوذ جارج بش کا 9/11 پر جھوٹ کو ثابت کرتی ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ، کیا جارج بش کا جھوٹ بولنا بھی ایک جھوٹ ہے،؟!
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=Sm73wOuPL60[/ame]
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=KlWSv0NZBRw[/ame]
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=VCvqXXnxLZw[/ame]
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

فلاسفی کے مشہور زمانہ اصول اوکم ريزر کے مطابق سب سے آسان وضاحت ہی عام طور پر بہترين ہوتی ہے۔

ميں نہيں سمجھ سکا کہ ان ويڈيوز سے کيا ثابت ہوتا ہے؟ کيا آپ يہ ثابت کرنا چاہتے ہيں کہ ورلڈ ٹريڈ سينٹر پر جہازوں سے حملے 11 ستمبر 2001 سے پہلے ہوئے تھے جنھيں امريکی حکومت نے فلم بند کيا اور صدر بش کو يہ مناظر دکھائے گئے تھے؟ اگر يہ حقيقت ہے تو دنيا بھر کے کروڑوں لوگوں نے ٹی وی پر اور نيويارک شہر کے ہزاروں شہريوں نے اپنی آنکھوں سے 11 ستمبر 2001 کو کيا ديکھا تھا؟

اگر ان ويڈيوز سے يہ مفروضہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ 11 ستمبر 2001 کو امريکی حکومت کے اہلکار خفيہ طور پر ان حملوں کی فلم بندی کر کے صدر بش کو يہ ويڈيوز دکھا رہے تھے تو يہ ويڈيوز خود ہی اس مفروضے کی نفی کر رہی ہيں کيونکہ ان ويڈيوز کے مطابق صدر بش حملے کے وقت اپنے سيکورٹی قافلے کے ہمراہ ايک سکول ميں تھے۔

کيا يہ ممکن نہيں ہے کہ صدر بش نے اپنی بات کے ليے غلط الفاظ کا استعمال کيا جس سے ان کی بات کے معنی تبديل ہو گئے؟ غلطی اور جھوٹ ميں فرق ہوتا ہے

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
arifkarim

معطل
او مائی گاڈ !
کیسی خوبصورتی کیساتھ سچ کو چھپانے کی کوشش کی ہے جناب فواد صاحب نے :) مجھے تو حیرت ہو رہی کہ سچ دیکھ کر بھی اسے غلطی کا نام دیا جارہا ہے۔
محترم : جارج بش، امریکہ کے صدر جنہوں نے 9/11 کو دہشت گردی کی واردات قرار دے کر افغانستان پر چڑھائی کردی! انکو کیا اتنا بھی یاد نہیں کہ انہوں نے پہلی بار جہاز کریش ہوتے ہوئے کب دیکھا؟؟؟؟ یہ تو بچے بچے کو یاد ہے۔۔۔۔۔ پہلے جہاز کی فملبندی اگلے روز یعنی 9/12 کو پہلی بار دکھائی گئی تھی، پھر جارج بش صاحب نے اسے11 استمبر کے روز اپنے ٹی وی سیٹ پر کیسے دیکھ لیا؟؟؟ :confused:۔ یاد رہے کہ جارج بش صاحب کو اس بچوں‌ کے اسکول میں 9/11 کے روز ،‌ دوسرے پلین کریش کی اطلاع دی گئی تھی اور آفیشلی یہی ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ پہلی بار بش صاحب کو اس ''حملے'' کی طلاع دی گئی۔ جس سے انکا منہ لٹک گیا ۔ ہمیں یہ سب یاد ہے اور بش صاحب جن پر یہ آفت بیتی، انہیں‌ نہیں!
نیز اوپر بش صاحب نے دو بیانات میں ایک ہی بات کی ہے کہ انہوں نے پہلے پلین کریش کو ٹی وی پر دیکھا تھا۔ غلطی ایک بار ہوتی ہے، دو بار غلطی جھوٹ ہوتا ہے :grin:
استغفراللہ رب من کل زنب واتوب علیہ
 
مغزل

محفلین
عارف صاحب یہ صاحبان’’ میں نہ مانوں فرقے سے ہیں ‘‘ :grin:
کسے سمجھارہے ہیں آپ سمجھانے سے کیا ہوگا ۔
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ميرے ليے يہ بات باعث حيرت ہے کہ آپ صدر بش کے الفاظ کو توڑمروڑ کے اور اس کا تفصيلی پوسٹ مارٹم کر کے اس ميں سے سازش کے ثبوت تو نکال ليتے ہيں ليکن دوسری جانب اسامہ بن لادن سميت القائدہ کی تمام ليڈرشپ کی جانب سے 911 کے واقعات کا برملا اعتراف يکسر نظرانداز کر ديتے ہيں۔ حال ہی ميں القائدہ کے نمبر 3 ليڈر شيخ سعيد کا جيو کے رپورٹر نجيب احمد کے ساتھ انٹرويو جو کہ کامران خان کے شو پر دکھايا گيا اس کی تازہ مثال ہے۔ اس انٹرويو ميں موصوف نے نہ صرف القائدہ کی جانب سے 911 کے واقعات کا اعتراف کيا بلکہ اسلام آباد ميں ڈينش ايمبسی پر خودکش حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی۔

http://www.geo.tv/7-22-2008/21247.htm

http://www.friendskorner.com/forum/f137/kamran-khan-special-al-qaida-kal-aaj-21st-july-2008-a-53906/

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
arifkarim

معطل
ميرے ليے يہ بات باعث حيرت ہے کہ آپ صدر بش کے الفاظ کو توڑمروڑ کے اور اس کا تفصيلی پوسٹ مارٹم کر کے اس ميں سے سازش کے ثبوت تو نکال ليتے ہيں ليکن دوسری جانب اسامہ بن لادن سميت القائدہ کی تمام ليڈرشپ کی جانب سے 911 کے واقعات کا برملا اعتراف يکسر نظرانداز کر ديتے ہيں۔ حال ہی ميں القائدہ کے نمبر 3 ليڈر شيخ سعيد کا جيو کے رپورٹر نجيب احمد کے ساتھ انٹرويو جو کہ کامران خان کے شو پر دکھايا گيا اس کی تازہ مثال ہے۔ اس انٹرويو ميں موصوف نے نہ صرف القائدہ کی جانب سے 911 کے واقعات کا اعتراف کيا بلکہ اسلام آباد ميں ڈينش ايمبسی پر خودکش حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی۔

http://www.geo.tv/7-22-2008/21247.htm

http://www.friendskorner.com/forum/f137/kamran-khan-special-al-qaida-kal-aaj-21st-july-2008-a-53906/

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov

یہ مینو پو لیٹڈ کام نہیں چلے گا۔۔۔۔۔۔ 9/11 کے معا بعد اسامہ بن لادن نے امت میگزین کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں اسنے 9/11 کے حملوں کی مذمت کی تھی ، لیکن پھر چند ہی مہینوں بعد امریکی میڈیا کی طرف سے ''جعلی'' اسامہ بن لادن منظر عام پر آئے اور اس ٹیپ سے یہ ثابت کیا گیا کہ حملے انہوں نے ہی کر وائے ہیں۔۔۔ کیا اسامہ بن لادن کو بعد میں پتا چلا تھا کہ یہ حملے اسنے ہی‌ کروائے ہیں ؟ :grin:
 
مہوش علی

لائبریرین
ميرے ليے يہ بات باعث حيرت ہے کہ آپ صدر بش کے الفاظ کو توڑمروڑ کے اور اس کا تفصيلی پوسٹ مارٹم کر کے اس ميں سے سازش کے ثبوت تو نکال ليتے ہيں ليکن دوسری جانب اسامہ بن لادن سميت القائدہ کی تمام ليڈرشپ کی جانب سے 911 کے واقعات کا برملا اعتراف يکسر نظرانداز کر ديتے ہيں۔ حال ہی ميں القائدہ کے نمبر 3 ليڈر شيخ سعيد کا جيو کے رپورٹر نجيب احمد کے ساتھ انٹرويو جو کہ کامران خان کے شو پر دکھايا گيا اس کی تازہ مثال ہے۔ اس انٹرويو ميں موصوف نے نہ صرف القائدہ کی جانب سے 911 کے واقعات کا اعتراف کيا بلکہ اسلام آباد ميں ڈينش ايمبسی پر خودکش حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی۔

http://www.geo.tv/7-22-2008/21247.htm

http://www.friendskorner.com/forum/f137/kamran-khan-special-al-qaida-kal-aaj-21st-july-2008-a-53906/

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov

شکریہ جواد صاحب۔یہ بہت واضح اور کھلا اعتراف ہے، مگر ہمارے کچھ برادران ایسے ہیں جو ابھی بھی نہیں مانیں گے، بلکہ کبھی بھی نہیں مانیں گے چاہے۔

///////////////////////////////

امریکی عوام سے جنگ

اس انٹرویو میں شیخ ابو یزید نے القاعدہ کی اُس ذہنیت کو مکمل کھول کر بیان کر دیا ہے کہ جس کی بنیاد پر القاعدہ تخریب کاروں کے لیے امریکی عوام کا خون حلال کر دیا گیا ہے۔

ان القاعدہ اور طالبان انتہا پسندوں نے تو امریکی عوام کے ٹیکس کے نام پر انکا خون حلال کر دیا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ دوسری طرف امریکہ میں ابھی تک انسانیت اتنی مضبوط ہے کہ ایسا کوئی جوابی بہانہ کر کے مظلوم افغانی اور پاکستانی عوام کا خون نہیں بہایا جا رہا ہے۔

اور جیسا میں ہمیشہ کہتی آئی ہوں، تاریخ نے وہ منظر دیکھا ہے جب امریکی طیارے طالبان/القاعدہ پر حملے کر رہے تھے تو وہ اپنی جانیں بچانے کے لیے پہاڑوں پر دوڑتے ہوئے فرار ہوتے پھر رہے تھے اور غاروں میں چھپتے پھر رہے تھے اور پیچھے مظلوم و لاچار افغان شہریوں عورتوں اور بچوں کو امریکی طیاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر مفرور تھے۔

میں تو بس دعا کرتی ہوں کہ آج ہماری حکومت کچھ انتہا پسند کالم نویسوں اور حمید گل جیسے پاگل پن کا شکار جنریلوں ان پاکستانی قبائلی طالبان کی ڈینگوں سے متاثر ہو کر کوئی غلط فیصلہ نہ کر بیٹھے اور کل جب امریکہ حملہ کرے تو یہ پاکستانی قبائلی طالبان بالکل ویسے ہیں نہتے پاکستانی شہریوں عورتوں و بچوں کو چھوڑ کر پہاڑوں پر دوڑتے ہوئے فرار ہو رہے ہوں گے جیسے کہ انکے افغانی طالبان/ القاعدہ والے ہو رہے تھے، ۔۔۔۔ اور پاک آرمی اپنے شہریوں کے دفاع میں اکیلی نہ کھڑی ہو۔
 
مہوش علی

لائبریرین
مزید یاد آیا کہ ابو یزید نے اپنے انٹرویو میں محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کرنے کی بھی ذمہ داری فخر سے قبول کی ہے۔

کیا اس اقبال جرم کے بعد کوئی امید کی جا سکتی ہے کہ موجودہ اپنے آپ کو سول جمہوری کہلوانے والی حکومت محترمہ بینظیر کے قتل کی تحقیقات پر جو 100 ملین ڈالر خرچ کرنے جا رہی ہے اسے بچا کر غرباء پر خرچ کیا جا سکے؟
 
مہوش علی

لائبریرین
ایک بات اور یاد رکھیں:

امت مسلمہ کی ایک بڑی اکثریت گیارہ ستمبر کے واقعے کو مختلف بہانوں سے جھٹلاتی رہی۔
آج جب اسکی حقیقت اس حد تک کھل گئی ہے کہ فرار کا کوئی راستہ نہیں رہا۔

مگر بات یہاں پر ختم نہیں ہو گئی۔ امریکہ کو آج بھی مطعون کیا جا رہا ہے کہ جن ماس ڈسٹرکشن ہتھیاروں کے لیے اس نے عراق پر حملہ کیا تھا، اُنکا کوئی وجود ہی نہ تھا۔
اسی طرح اب ہمیں مطعون کیا جاتا رہے گا اور مستقبل میں بھی کسی واقعے کا ہم نے انکار کرنا چاہا تو شاید سچ ہوتے ہوئے بھی وہ نہ مانا جائے۔ گیارہ ستمبر کے واقعے کا مستقل انکار کر کے ہم نے اپنا بہت تمسخر اڑوایا ہے۔
 
مہوش بہن: آجکل چند پیسوں کے عوض کسی سے بھی اقبال جرم کروایا جا سکتا ہے۔ اگر ''ان'' احباب نے واقعی اقبال جرم کیا ہے تو انہیں پولیس یا امریکی ایجنٹس کیوں نہیں پکڑتے؟
اقبال جرم کرلینا کافی نہیں ہے، جب تک مجرم خود کورٹ میں کھڑا ہو کر پورے جرم کی ایک ایک داستان نہ بتلائے۔۔۔۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
ایک بات اور یاد رکھیں:

امت مسلمہ کی ایک بڑی اکثریت گیارہ ستمبر کے واقعے کو مختلف بہانوں سے جھٹلاتی رہی۔
آج جب اسکی حقیقت اس حد تک کھل گئی ہے کہ فرار کا کوئی راستہ نہیں رہا۔

مگر بات یہاں پر ختم نہیں ہو گئی۔ امریکہ کو آج بھی مطعون کیا جا رہا ہے کہ جن ماس ڈسٹرکشن ہتھیاروں کے لیے اس نے عراق پر حملہ کیا تھا، اُنکا کوئی وجود ہی نہ تھا۔
اسی طرح اب ہمیں مطعون کیا جاتا رہے گا اور مستقبل میں بھی کسی واقعے کا ہم نے انکار کرنا چاہا تو شاید سچ ہوتے ہوئے بھی وہ نہ مانا جائے۔ گیارہ ستمبر کے واقعے کا مستقل انکار کر کے ہم نے اپنا بہت تمسخر اڑوایا ہے۔

بہن، ہم نے کبھی بھی 11 استمبر کے واقعہ کا انکار نہیں کیا، واقعہ بیشک ہوا ہے۔ مگر یہ کہنا کہ یہ کام مسلمان دہشت گردوں کا ہے، یہ غلط ہے، غلط تھا اور رہے گا۔
 
Top