جادوئی کمالات سیکھئے

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
لال ، نیلا، گلابی، اور پیلے علم کی کاٹ پلٹ کے ماہر
ہزاروں سال سیاچن کی برف میں تپسیا کرنے، اور کئی سال، کوہ قاف میں بھینسیں چرانے کے بعد۔ اب آپ کے اپنے ملک میں
قدرت کے شاہکار، اور ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل سٹار، آپ کے اپنے جانے مانے چھوٹے غالبؔ
ان سے جادوئی کمالات سیکھ کر بہت سے لوگ، نامی گرامی کنجوسوں کو جھانسہ دے کر اپنا گزر بسر رہے ہیں۔
2 بئی، شا رانجھا، آم ریکا، اننگ لینڈ سمیت دنیا بھر کے کے لوگوں کو ایک لمحے میں بے وقوف بنائیں، اور ہو جائیں کروڑپتی، اور ناکامی کی صورت میں رفو چکر۔۔۔۔۔۔
کامیاب ٹھگ بازوں کی تصاویر بمعہ تعارف ٹی وی، اخبارات، اور تھانوں میں نمایاں کرکے آویزاں کیے جانے کی 420٪گارنٹی

ہم سکھاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔:۔
جعلی شناختی کارڈ بنانا، پی آئی اے کا جعلی ٹکٹ ریل ٹکٹ کی قیمت میں، جعلی ویزہ اور پاسپورٹ، نوتوں والا تھیلا غائب کرنا،
اپنے لال پیلے علم سے دوسرے بندے کو رام رام کرنا، حسد کی تیلی جلا کر ارمانوں کو آگ لگانا
اور اس کے علاوہ ان گنت کرتب سیکھنے کیلئے غیر رجسٹرڈ سم نمبر پر ابھی 5 روپے میں مفت کال کریں ،
یا دل میں خواہش کریں ہمارا موکل آپ کے پاس پہنچ جائے گا

خصوصی پیکج:۔
دورسے آنے والوں کو چند منٹوں میں تتر بتر کرنے کا معقول انتظام موجود ہے
خواتین کیلئے خصوصی ڈسکاؤنٹ

تمام چھوٹے بڑے کورسز کی فیس آپ کی جیب میں موجود رقم پر منحصر ہے۔
آئیے ۔۔۔ اور دیکھئے ، ہم آپ کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں

پتہ :۔ میجک بوائے، پاگل پورہ، شیدائیاں دی گلی،فراڈ آباد
 

یوسف-2

محفلین
غالب کی روح کانپے یا تڑپے، ”ٹوٹا غالب“ کو اس سے کیا غرض۔ انہیں تو بس مراسلہ لکھنا اور پوسٹ کرنا ہے، خواہ مطلب کچھ نہ ہو یا کچھ کا کچھ ہو :D
 
Top