جاتی سردیوں کی کچھ یادیں (تصویری دھاگہ، صرف قدرتی مناظر)

قیصرانی

لائبریرین
کئی دنوں سے میں نے تصویریں شیئر نہیں کیں۔ ابھی کچھ جمع ہوئی ہیں تو انہیں لگانے لگا ہوں کہ جاتی سردیاں ہیں، کیا خبر کب پھر سے Takatalvi آ جائے
 

قیصرانی

لائبریرین
جب تک تصاویر اپ لوڈ ہوں، آپ یہ سن کر پریشان ہوں کہ اس بار سردیوں میں فن لینڈ میں ایک نیا ریکارڈ بنا ہے۔ متواتر 80 سے زیادہ دن تک سورج دکھائی نہیں دیا (اللہ میاں شیطان کے کان بہرے ہوں)۔ یہ سردیاں کچھ سپیشل ہی تھیں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
بے بی ٹریکٹر جو اصلی تے وڈا ٹریکٹر ہے، کے پاس اس کے دادا جان یعنی برف صاف کرنے والے ٹرک صاحب موجود ہیں۔ ٹرک کو آرڈر پر بلوایا گیا تھا کہ ٹریکٹر کی ہمت جواب دے رہی تھی برف ہٹاتے ہٹاتے
2013-02-12114858_zps0d8dac15.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
اچیاں لمیاں ٹاہلیاں۔ خیر یہ ٹاہلی یعنی شیشم یعنی روز وڈ تو نہیں البتہ اس کے مقامی متبادل ہیں۔ چیڑ کے درخت سمجھ لیجئے
2013-02-12124954_zps539ac976.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
آج کل چونکہ موسم بہار کا شروع ہونے والا ہے، اس لئے برف پگھل رہی ہے۔ اوپر چھت سے ٹپکنے والے برفانی پانی کے قطرے نیچے پودے پر گرتے اور جمتے گئے۔ انجوائے کیجئے
2013-02-15103958_zpsaaddca1d.jpg
 
Top