ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

حسان خان

لائبریرین
کھٹمنڈو: ثمینہ بیگ دنیا کا سب سے بلند پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی ثمینہ بیگ کا تعلق گلگت کے گاؤں شمشال سے ہے۔ 8ہزار 848 میٹر بلند دنیا کے اس بلند ترین پہاڑ کی چوٹی کو سر کرنے والی ٹیم میں ان کے بھائی مرزا علی بھی شامل تھے جو اس پہاڑ کو سر کرنے والے پاکستان کے تیسرے اور کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی ٹیم میں ثمینہ بیگ ہی خاتون کوہ پیما نہیں تھی بلکہ ان کے ہمراہ سعودی عرب ، قطر اور فلسطین سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شامل تھیں۔

551508-saminabaigmirzaalieverest-1368963271-302-640x480.jpg


ربط
 
یہی خبر اردو وی او اے سے

ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون

انھوں نے یہ چوٹی اپنے بھائی علی مرزا کے ہمراہ سر کی جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے تیسرے اور کم عمر کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔


E592DE1B-A9CB-4A84-BA4B-824C6B64B44B_w640_r1_s.jpg


ثمینہ بیگ نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے پاکستان کی پہلی ایسی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جس نے 8848 میٹر بلند چوٹی سر کی۔

انھوں نے یہ چوٹی اپنے بھائی علی مرزا کے ہمراہ سر کی جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے تیسرے اور کم عمر کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

21 سالہ ثمینہ بیگ اور ان کے بھائی 29 سالہ علی مرزا کا تعلق پاکستان میں وادی ہنزہ کےعلاقے شمشال سے ہے اور ان دونوں کو بچپن سے ہی کوہ پیمائی کا شوق تھا۔

یہ دونوں بھائی بہن اس سے قبل بھی متعدد بلند چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔

ثمینہ کے پاس اس سے قبل پاکستان کی پہلی ایسی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز بھی ہے جنہوں نے 6400 میٹر بلند چاشکن چوٹی سر کر رکھی ہے۔
 

عسکری

معطل
یہ سب اوپر پہ کیوں چڑھتے ہیں ؟؟ نیچے زمین کی تہہ میں کیوں نہیں جاتے ؟؟
وہاں گرمی ہوتی ہے جتنا ڈیپ جاتے جاؤ اتنی زیادہ گرمی اگر آپکو نیچے دیکھنے کا شوق ہے تو یہ ڈاکومنٹری دیکھیں ۔

اگلے دن میں نے دیکھی تھی بڑا مزا آیا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ایک اعزاز ہے اور خاص کر ثمینہ کے لیے کہ پہلی پاکستانی خاتون نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
جبکہ پوری دنیا سے سینکڑوں کوہ پیما اس مقصد کے لیے آتے ہیں۔

بہت خوب۔
 
بہت زبردست خبر ہے، اللہ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور اسی طرح ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کی طوفیق عطا فرمائے آمین۔
 
کونسا بڑا کارنامہ ہے ؟
اس اچھا برج الخلیفہ دبئی میں چڑھ جاتی ۔۔۔۔
پتا نہیں لوگ خبطی لوگوں کی خبریں کیوں چھاپتے ہیں ،
 

حسان خان

لائبریرین
ثمینہ نے ماؤنٹ ایورسٹ کے کیمپ 2 سے بی بی سی کے عبداللہ فاروقی سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’پاکستان کا پرچم لے کر ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس وقت جو تاثرات تھے وہ میں بیان نہیں کر سکتی۔‘

ثمینہ نے کہا، ’چوٹی پر پہنچنے کے بعد خوشی کے مارے میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ مجھے بہت زیادہ اچھا لگ رہا تھا۔‘ انھوں نے سب سے پہلے خدا کا شکر ادا کیا اور اس کے بعد پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ایورسٹ کی چوٹی پر نصب کیا۔

بی بی سی اردو کی پوری رپورٹ پڑھیے۔
 

عینی شاہ

محفلین
دیٹس گریٹ ۔۔یہ میں نے نیوز میں بھی دیکھی تھی :) اٹ مینز ستاروں پر کمند صرف مرد ہی نہی اب عورتیں بھی ڈال سکتی ہیں :) اٹس ا گریٹ آنر فار آل آف اس:)
 
Top