فونٹ ثلث کے دو نئے خط(فانٹس)

اشتیاق علی

لائبریرین
ثلث سے محبت کرنے والوں کے نام ثلث کے دو فانٹس حاضر خدمت ہیں ۔ خط ثلث کو فانٹس میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے ۔ خط ثلث کے معیار کے مطابق خط کو ڈھال نہ سکا مگر جتنا ممکن ہوا کوشش کی اور یہ دو فانٹس بنائے اور آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ فانٹس ڈاؤنلوڈ کیجئے اور اپنی آرا سے آگاہ کیجئے۔
sulas.jpg

http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=258
 
Attachments

  • Khat-e-Sulas.ttf
    124.4 KB · مناظر: 89
  • Khat-e-Sulas Shipped.ttf
    124.7 KB · مناظر: 73

اشتیاق علی

لائبریرین
شاندار، اشی چھاگئے ہو! :)
نستعلیقیات کے میدان میں‌کب اترے گے؟
خط نستعلیق کے میدان میں بھی اتروں گا انشا اللہ بس آپ کی دعا چاہئے۔
عارف بھائی مجھے فانٹ میں کچھ لگیچرز ڈالنے میں تھوڑی مشکل ہے ۔ لگیچرز تو ڈال دیتا ہوں مگر ان کی کوڈنگ نہیں کر پاتا۔ برائے مہربانی مجھے اس کے بارے میں کچھ بتایا جائےتاکہ میرے علم میں اضافہ ہو اور مزید اچھے اور عمدہ فانٹس لگیچرز کی مدد سے بنا سکوں۔
مثال کے طور پر مجھے کی کا لگیچرز ڈالنا ہے تو میں ک ی لکھنے سے کی ظاہر کرنا چاہتا ہوں، اسی طرح مجھے تین اور چار الفاظ والے لگیچرز کی کوڈنگ کے متعلق بتایا جائے ۔
 
arifkarim

معطل

اس سلسلہ میں‌آپکو ذاتی پیغام کر دیا ہے، چیک کر لیں۔
 
بہت خوب جناب، جزاک اللہ
دونوں فونٹ بہت اچھے ہیں،
اگر ان میں متصل شکل میں 'ہ' اور 'ھ' کے در میان فرق کردیا جائے تو بہت اچھا ہوگا.
شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
اشتیاق، آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ ایک گزارش، پلیز فونٹ کی ریلیز کے بارے میں اسی فورم یعنی اردو سوفٹو ریلیز میں پوسٹ کیا کریں۔ اور فونٹس کو بطور اٹیچمنٹ پوسٹ کرنے کی بجائے اگر ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اپلوڈ کرکے اس کا ربط اپنی پوسٹ میں فراہم کر دیں تو وہ زیادہ بہتر رہے گا۔
 
بہت خوب جناب، جزاک اللہ
دونوں فونٹ بہت اچھے ہیں،
اگر ان میں متصل شکل میں 'ہ' اور 'ھ' کے در میان فرق کردیا جائے تو بہت اچھا ہوگا.
شکریہ
بالکل میں بھی اس بات کی تائیدکرتا ہوں۔ باقی فونٹ تو ماشاءاللہ بہت خوبصورت ہیں۔ جزاک اللہ!
 
فاتح

لائبریرین
خط نستعلیق کے میدان میں بھی اتروں گا انشا اللہ بس آپ کی دعا چاہئے۔
عارف بھائی مجھے فانٹ میں کچھ لگیچرز ڈالنے میں تھوڑی مشکل ہے ۔ لگیچرز تو ڈال دیتا ہوں مگر ان کی کوڈنگ نہیں کر پاتا۔ برائے مہربانی مجھے اس کے بارے میں کچھ بتایا جائےتاکہ میرے علم میں اضافہ ہو اور مزید اچھے اور عمدہ فانٹس لگیچرز کی مدد سے بنا سکوں۔
مثال کے طور پر مجھے کی کا لگیچرز ڈالنا ہے تو میں ک ی لکھنے سے کی ظاہر کرنا چاہتا ہوں، اسی طرح مجھے تین اور چار الفاظ والے لگیچرز کی کوڈنگ کے متعلق بتایا جائے ۔
اس سلسلہ میں‌آپکو ذاتی پیغام کر دیا ہے، چیک کر لیں۔

عارف کریم صاحب، اگر آپ وہی طریقہ جو ذاتی پیغام میں انہیں ارسال کیا ہے، یہاں اس لڑی میں بھی ارسال کر دیں تو مجھ سوں کا بھی بھلا ہو جائے۔ شکریہ
 
ابوشامل

محفلین
خط ثلث ایسا خط ہے جس کے لیے کتنی بھی محنت کر لی جائے جب تک اسے مینوئلی ٹریٹ نہیں کیا جائے گا یعنی الفاظ کو مخصوص مقامات پر نہیں بٹھایا جائے، تب تک یہ مزا نہیں دیتا۔ اس کا حسن ہی دراصل جابجائی اور کشش ہے۔
اشتیاق! آپ نے بہت شاندار فونٹ بنائے ہیں، لیکن ثلث کا حقیقی مزا تو شاید اس طریقے سے آ ہی نہیں سکتا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ دنیائے خطاطی کا اعلیٰ ترین اعزاز اسی خط میں بہترین لکھنے والے کو دیا جاتا ہے۔ اس لیے میں اسے بہت مشکل خط سمجھتا ہوں۔
 
باکل جناب !فانٹ بنانے سے پہلے میں نے بہت سوچا تھا مگر میں ثلث بنانا چاہتا تھا اس لئے میں نے ایک چھوٹی سی کاوش کی ہے ۔ خط ثلث واقعی ایک بہت مشکل خط ہے اور اس کا خط آسانی سے نہیں بنایا جا سکتا ۔ لہذا میں نے ایک کوشش کی ہے ۔
فانٹو گرافی کے بارے میں مجھے زیادہ علم نہ ہے ۔ اگر مجھے فانٹ کی پروگرامنگ کا علم ہوتا تو میں انشا اللہ خط ثلث کا فانٹ تیار پاتا۔ اگر میرا کوئی بھائی جو مجھے اس فانٹ کی پروگرامنگ کر دے تو میں اسے اس خط کی خطاطی فراہم کر دوں گا ۔
 
فرخ

محفلین
بھئی کچھ ہیکڈ سافٹوئیرز کے لنکس کے علاوہ کچھ "خفیہ" نہیں تھا :drooling:
پھر ان سافٹ وئیر کے اصل نام ہی بتا دو اور اصل سائٹ بھی ہو تو اچھا ہے۔ اب یہ لوگوں کی مرضی ہے کہ ان کے ہیک یا کریک تلاش کرتےہیں‌یا میرے جیسے جو ان کو سیکھنے یا کم از کم جاننے کی خواہش رکھتے ہیں۔
:battingeyelashes:
 
نبیل

تکنیکی معاون
فونٹ‌ بنانے کا عام پراسیس یہ ہے کہ پہلے حروف کی اشکال تیار کی جاتی ہیں اور بعد میں ان کے لیے اوپن ٹائپ لک اپس لکھے جاتے ہیں۔ فونٹ کریٹر یا فونٹ لیب کے ذریعے فونٹ کی گلفس، یعنی اشکال کو ان کی جگہ پر فٹ کیا جاتا ہے، جبکہ وولٹ کے ذریعے اسی فونٹ میں مختلف اوپن ٹائپ ٹیبلز کی انفارمیشن شامل کی جاتی ہے۔ اگر تمہارے پاس کسی نئے فونٹ کا آئیڈیا موجود ہو تو اس کی اشکال کی تیاری کے بارے میں سوچو۔ باقی کام میں تمہاری رہنمائی کے لیے یہاں کئی فونٹ ساز موجود ہیں۔
 
Top