تین جواب

ابو کاشان

محفلین
بحر ہند
کاہل
میڈیٹیرانیان

مرغی کی تین ٹانگوں کے نام بتلائے جاویں؟
مرغی میں لگی ہوئی ٹانگ
مرغی کی بھنی ہوئی ٹانگ
مرغی کی غیر بھنی ہوئی ٹانگ

لیجیئے جیسا سوال آوے گا، ویسا ہی جواب پاویں گے:)


اب تین بلند ترین پہاڑ کی چوٹیوں کے نام بتائیں۔


 

چاند بابو

محفلین
واہ جی واہ جواب تو کیا دینا تھا پپو بھائی آپ نے الٹا سوال داغ دیا۔ پہلے اوپر والے سوال کا جواب دیجئے پھر اپنا سوال پوچھئے۔
 

پپو

محفلین
جناب کو لگتا ہے اوپر جوا ب نظر نہیں آیا بھلے وہ کسی اور کا پوسٹ کردہ ہے مگر ہے تو اسی کا جواب نا
 

ابوشامل

محفلین
درست ترتیب ذہن میں نہیں لیکن اول نمبر کے بارے میں یقین ہے کہ یہی دنیا کی بلند ترین آبشار ہے، باقی دو کے بارے میں تصدیق کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ یہ بلند ترین آبشاروں میں نمبر دو اور تین پر آتی ہیں البتہ یہ یقین ہے کہ یہ بلند ترین آبشاروں میں شامل ہیں (واضح رہے کہ نیاگرا آبشار دنیا کی بلند ترین آبشاروں میں شامل نہیں)۔
اینجل آبشار (وینیزویلا)
وکٹوریا آبشار
(زمبابوے)
اگوازو آبشار (برازیل/ارجنٹائن)
 

ابوشامل

محفلین
ابو کاشان آپ کا پہلا اور تیسرا جواب درست ہے۔
گنجائش کے اعتبار سے دنیا کی تین سب سے بڑی مساجد یہ ہیں:
مسجد حرام، مکۃ المکرمہ، سعودی عرب (8 لاکھ 20 ہزار، بوقتِ حج)
مسجد حسن ثانی، کاسا بلانکا، مراکش (ایک لاکھ سے زائد)
شاہ فیصل مسجد، اسلام آباد، پاکستان (80 ہزار سے زائد)
 

تعبیر

محفلین
بہت خوب دوستوں آپ نے تو اسے بہت معلوماتی کر دیا ہے:) بہت کچھ جاننے کو مل رہا ہے۔



اب سوال،
دنیا کی تین سب سے بڑی جھیلیں؟

مجھے تو ایک ہی جھیل کا پتہ ہے :( جھیل جیسی آنکھوں کا :grin:
ویسے ماشاءاللہ اپکی جنرل نالج بہت اچھی ہے ۔اپکا ایک اور دھاگہ بھی کافی معلوماتی ہے ۔
جب یہ گیم کہیں اٹک جائے تو سوال پوچھنے والا ہی اس کا صحیح جواب دیکر اگلہ سوال پوچھے۔ کیا خیال ہے آپ سب لوگوں کا :confused:
 

شمشاد

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے تو ایک ہی جھیل کا پتہ ہے :( جھیل جیسی آنکھوں کا :grin: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ جو اوپر زیک نے جھیلوں کے نام لکھے ہیں ناں، ان میں ڈوب کر ہو سکتا ہے کوئی بچ کر نکل آئے لیکن جھیل جیسی آنکھوں میں اگر کوئی ڈوب جائے تو پھر اس کا بچنا مشکل ہے، یہی تو ہیں سب سے گہری جھیلیں۔
 

ابوشامل

محفلین
کیسپیئن سی
لیک ہورن
لیک مشیگن
لیک سپیریئر
لیک وکٹوریا

بہت شکریہ زیک، اس سوال کا جواب تو آپ ہی دے سکتے تھے۔ میرا مقصد صرف جستجو پیدا کرنا ہوتا ہے اپنی قابلیت جھاڑنا نہیں، اب یہ جستجو کسی میں پیدا نہیں ہوتی تو میں کیا کروں :(
خیر میرے خیال میں تو مشیگن اور ہیورن کو ملا کر دنیا کی دوسری سب سے بڑی جھیل بنتی ہے اور اگر ان کو الگ حیثیت میں شمار کیا جائے تو سپیریئر ان سے زیادہ بڑی جھیل ہے۔ وکٹوریا ٹاپ 3 میں تو نہیں ہے البتہ بڑی جھیلوں میں شمار ہوتی ہے۔

کسی زمانے میں اردو وکیپیڈيا پر ان تمام جھیلوں کے بارے میں مختصر مضامین لکھے تھے۔ دیگر احباب یہاں دیکھ سکتے ہیں:
اس کے علاوہ امریکہ اور افریقہ میں واقع Great Lakes کے لیے بھی دو مضامین لکھے تھے جو یہ ہیں:
 

ابوشامل

محفلین
بہت خوب دوستوں آپ نے تو اسے بہت معلوماتی کر دیا ہے:) بہت کچھ جاننے کو مل رہا ہے۔





مجھے تو ایک ہی جھیل کا پتہ ہے :( جھیل جیسی آنکھوں کا :grin:
ویسے ماشاءاللہ اپکی جنرل نالج بہت اچھی ہے ۔اپکا ایک اور دھاگہ بھی کافی معلوماتی ہے ۔
جب یہ گیم کہیں اٹک جائے تو سوال پوچھنے والا ہی اس کا صحیح جواب دیکر اگلہ سوال پوچھے۔ کیا خیال ہے آپ سب لوگوں کا :confused:

بالکل ایسا ہی ہونا چاہیے
 

زیک

مسافر
اگر مشیگن اور ہورن کو الگ شمار کریں تو وکٹوریا ان دونوں سے بڑی ہے اور اکٹھے مشیگن ہورن دنیا کی دوسری بڑی جھیل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
زیک ساتھ میں رقبہ بھی لکھ دیتے تا کہ اندازہ تو ہو کہ کتنی بڑی ہیں یہ جھیلیں۔
 

پپو

محفلین
یہ جو اوپر زیک نے جھیلوں کے نام لکھے ہیں ناں، ان میں ڈوب کر ہو سکتا ہے کوئی بچ کر نکل آئے لیکن جھیل جیسی آنکھوں میں اگر کوئی ڈوب جائے تو پھر اس کا بچنا مشکل ہے، یہی تو ہیں سب سے گہری جھیلیں۔

شمشاد بھائی میں بھی پہلے ان میں ڈوب جاتا تھا مگر اب میں نے تیرنا سیکھ لیا ہے
ایک شعر یاد آگیا
اپنی آنکھوں کے سمندر میں اتر جانے دے
میں ترا مجرم ہوں مجھے ڈوب کے مر جانے دے

یاد رہے یہ شعر تیراکی سیکھنے سے پہلے کا ہے
 
Top