تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں۔۔۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
2 دن مسلسل محفل کا لنک کھولتے رہے لیکن بے سود۔بے خبر بالکل بھی نہیں تھے۔ علم میں تھا کہ وہی محفل کی سستی کا مسئلہ ہے۔ کیونکہ پہلے ہی ایک مراسلہ میں اس بات کا ذکر کیا جاچکا تھا کہ محفل میں کچھ مسئلہ چل رہا ہے اس لیے حیرت نہیں تھی۔ بس مسئلہ حل ہونے کا انتظار ضرور تھا۔
مسئلہ تو ابھی بھی ہے کچھ۔۔۔ کیونکہ ایرر کا میسیج آ جاتا ہے بار بار۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محکمہ موسمیات کی پشین گوئیاں غلط ثابت ہونے لگی ہیں آج کل۔ روز کہتے ہیں آج طوفانی بارش ہوگی ہمارے شہر میں پر یہاں گرمی اتنی ہے کہ اللہ بچائے۔ بس پھر قبر کی گرمی کا خیال آتا ہے تو اس گرمی کا احساس کم ہوجاتا ہے۔
اللہ پاک کرم کا معاملہ فرمائیں سب کے ساتھ۔
شاید محکمہ موسمیات والے ہمارے ہاں کی بارشوں کا ذکر کر دیتے ہوں گے۔۔ ایسی طوفانی کہ ایک ڈیڑھ میٹر کے فاصلے پر بھی کچھ نظر نہیں آتا۔
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
اللہ پاک کرم کا معاملہ فرمائیں سب کے ساتھ۔
شاید محکمہ موسمیات والے ہمارے ہاں کی بارشوں کا ذکر کر دیتے ہوں گے۔۔ ایسی طوفانی کہ ایک ڈیڑھ میٹر کے فاصلے پر بھی کچھ نظر نہیں آتا۔
کبھی سیالکوٹ شہر بارشوں کے لیے مشہور ہوا کرتا تھا لیکن اب آہستہ آہستہ کم ہوتی جارہی ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ کرے کہ سب مسئلہ جلدی سے ختم ہو جائے اور محفل میں پہلے جیسی روانی آ جائے۔ آمین
اب تو ہمیں "بلاک" پڑھنے میں "ہلاک" جیسا دِکھنے لگا ہے۔۔ نہ جانے کیوںَ

توبہ توبہ۔ اتنے خوفناک لفظ کا استعمال۔

خوفناک کہاں سے ہو گیا۔۔۔۔ اب مطلب ویسا ہی سمجھ آئے گا نا ہمیں جیسی ہم نے سمجھ پائی ہے۔۔۔
نہیں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب اِس عُمر میں چشمہ کیا کرے گا جناب۔ اب تو انہوں نے کسی سے پڑھوانا ہوتا ہے کہ یہ پڑھ کر سناؤ کیا لکھا ہے۔
کیا مطلب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہماری بات کر رہے ہیں کیا؟

اچھا چلیں پھر ذرا پڑھ کر تو سنائیے کیا لکھا ہے آپ نے :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

ہمیں تو کچھ دکھائی ہی نہیں دے رہا مگر سنائی تو سوئی کے بھوسے میں گرنے کی آواز بھی دے جاتی ہے۔ ہاں مگر ذرا اونچی آواز میں پڑھئیے گا۔ :lol:
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب اِس عُمر میں چشمہ کیا کرے گا جناب۔ اب تو انہوں نے کسی سے پڑھوانا ہوتا ہے کہ یہ پڑھ کر سناؤ کیا لکھا ہے۔

ھاھاھاھا۔۔۔ بہت خوب چیمہ صاحب اچھا کہا دیکھیں یہ کل مجھے کیا کچھ کہہ رہی تھیں

آپ کے تو کیا ہی کہنے۔۔۔
جہاں کہیں کوئی محفلین دیکھا ہمارے خلاف بولتے ہوئے۔۔۔ جھٹ سے پارٹی بدل لیتے ہیں آپ روؤف بھائی۔ :feelingbeatup:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ سے مقابلہ کرنا تو مشکل ہے سب کے لیے۔
ایک اور بات شمشاد بھائی نہیں آئے اتنے دنوں میں کسی کو معلوم ہے کچھ۔
نہیں معلوم۔۔۔ شاید مصروف ہوں گے۔

مقابلہ کرنا مشکل۔۔۔ وہ کیوں بھلا؟
بلا مقابلہ جیت کا مزہ تھوڑی آتا ہے۔۔۔ لگتا ہے کسی نے احسانِ عظیم کا بوجھ ڈال دیا سر پو۔
صحیح کہا نا روؤف بھائی؟؟؟ ذرا آئیے تو آپ بھی
 
آخری تدوین:
Top