تھر:کالے بچھوؤں کی فروخت،کئی غریبوں کے دنپھر گئے

دلچسپ و عجیب
تھر:کالے بچھوؤں کی فروخت،کئی غریبوں کے دنپھر گئے
headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif

shim.gif

BlackScorpion_7-7-2014_153086_l.jpg

کراچی....... جان لیوا امراض کی دواؤں میں موذی بچھوؤں کےاستعمال کی افواہ کے بعد تھرپارکر سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں کالے بچھو پکڑنے والوں کا کاروبار چمک گیا ہے ۔ کالا بچھو سونے سے دس گنا زیادہ مہنگا بکنے لگا ہے،کہتے ہیں کالے بچھو کا ڈسا پانی بھی نہیں مانگتا، مگر آجکل انسان کا یہی دشمن انہیں جان سے بھی پیارا ہوگیا ہے اور اسے زندہ پکڑنے کے لیے لوگوں نے اپنی جانوں کو دائو پر لگا رکھا ہے۔ اس کی بڑی وجہ ان بچھووں کی قیمتوں میں ناقابل یقین حدتک اضافہ ہے،بتایا جاتا ہےکہ ان بچھوؤں کے زہر سےکینسر اور دیگر جان لیوا امراض کی دوا تیار کی جاتی ہے جس کے بعد کالا بچھو سونے کے بھاؤ بکنے لگا ہے۔لجپت شرما (ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ وائلڈ لائف تھر پارکر)کا کہنا ہے کہ یہ بھی جنگلی حیات کا حصہ ہے اسی لئے پانبدی لگائی ہے کوئی دوا نہیں بنتی افواہ ہے۔ تھر میں کارونجھر پہاڑ ان زہریلے بچھوئوں کا مسکن ہیں جہاں یہ پتھروں، درختوں اور جھاڑیوں کی گہری جڑوں میں رہتے ہیں، مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد ان بچھوؤں کو پکڑتی دکھائی دیتی ہے اور پابندی کے باوجود کراچی اور دیگر بڑے شہروں سے آنے والے خریدار بھی سرگرم دکھائی دیتے ہیں، مقامی افراد نے بتایا ککہ ہم سے خریدار ہزاروں میں لیکر خود لاکھوں میں فروخت کرتے ہیں،اطلاعات کے مطابق پچاس سے اسی گرام کا بچھو دس لاکھ اور اسی سے ایک سو بیس گرام کے بچھو کی قیمت چالیس لاکھ تک ہے جبکہ یہ سلسلہ دو ماہ سے جاری ہے۔
کالے بچھوؤں کے زہر سے کسی مرض کا علاج ممکن ہو یا نہ ہو مگر ان کالے بچھوئوں کی فروخت نے کئی غریبوں کو مالامال کر دیا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=153086
 
قیصرانی

لائبریرین
جی یہ خبر میرے نزدیک فراڈ تھی کہ یہ بچھو اور کرلے یعنی چھپکلیاں اتنے مہنگے بکتے ہیں۔ خیر، جن بیوقوفوں نے خریدا ہوگا، وہی بھگتیں گے :)
 
فہیم

لائبریرین
جی یہ خبر میرے نزدیک فراڈ تھی کہ یہ بچھو اور کرلے یعنی چھپکلیاں اتنے مہنگے بکتے ہیں۔ خیر، جن بیوقوفوں نے خریدا ہوگا، وہی بھگتیں گے :)
یہاں کراچی میں ڈی ایچ اے کے علاقے میں کچھ غیر ملکی آئے تھے اب پتہ نہیں ہیں کہ چلے گئے۔
اور لوگ خود دیکھ کر آئے ہیں کہ وہ نوٹوں کی گڈیاں سامنے رکھ کر بیٹھے تھے کہ 100 گرام کا کالا بچھو لاؤ اور ڈھائی کروڑ لے جاؤ۔
 
فہیم

لائبریرین
جی یہ خبر میرے نزدیک فراڈ تھی کہ یہ بچھو اور کرلے یعنی چھپکلیاں اتنے مہنگے بکتے ہیں۔ خیر، جن بیوقوفوں نے خریدا ہوگا، وہی بھگتیں گے :)
غلطی ہوگئی کہ آپ کا دماغ میں نہیں آیا ورنہ آپ کو فن لینڈ سے پاکستان کھینچ کر آپ کے علاقے میں دونوں بھائی مل کر بچھو پکڑتے۔۔ ل و ل
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں کراچی میں ڈی ایچ اے کے علاقے میں کچھ غیر ملکی آئے تھے اب پتہ نہیں ہیں کہ چلے گئے۔
اور لوگ خود دیکھ کر آئے ہیں کہ وہ نوٹوں کی گڈیاں سامنے رکھ کر بیٹھے تھے کہ 100 گرام کا کالا بچھو لاؤ اور ڈھائی کروڑ لے جاؤ۔
یا حیرت، کیونکہ مجھے جو اطلاع ملی تھی وہ 180 گرام والے بچھو کے ایک ارب روپے قیمت تھی :)
ویسے سب سے بڑے بچھو کا اوسط وزن 30 گرام ہوتا ہے :)
 
فہیم

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے کوئی بچھو اتنی لیتھل ڈوز ڈیلیور ہی نہیں کرپاتا کہ ایک صحت مند فل گرون آدمی کے لیے مہلک حد تک خطرناک ہو۔
البتہ دردناک بہت ہوسکتا ہے۔
 
جی یہ خبر میرے نزدیک فراڈ تھی کہ یہ بچھو اور کرلے یعنی چھپکلیاں اتنے مہنگے بکتے ہیں۔ خیر، جن بیوقوفوں نے خریدا ہوگا، وہی بھگتیں گے :)
حکیم حضرات 'طلہ عقرب سیاہ' اسی کالے بچھو سے بناتے ہیں۔ مارکیٹ تو اس کی پہلے سے موجود ہے، لیکن یہ اتنا مہنگا کیسے ہو گیا ؟
 
ساجد

محفلین
ان بچھوؤں سے جو دوائی بنتی ہے وہ کینسر میں کام تو نہیں آتی البتہ عام کمزور بندے کو "عرب شیخ" ضرور بناتی ہے :)
 
افواہ کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے۔ کئی غریب صحرائیوں کے دن تو پھر گئے ہیں نا۔ اس خبر میں خوشی کا یہ پہلو تو ہے :)
 
زلفی شاہ

لائبریرین
یہاں لاہور میں بھی اسی ریٹ میں کالے بچھو اور چھپکلیاں بک رہی ہیں ۔ کئی غریبوں کے چولہے جلے ہی نہیں بھڑک اٹھے ہیں۔
 
Top