واصف تُو فیصلۂ ترکِ ملاقات میں گُم ہے - واصف علی واصفؒ

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 15, 2018

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,138
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    تُو فیصلۂ ترکِ ملاقات میں گُم ہے
    بندہ تری دیرینہ عنایات میں گُم ہے

    ہم منزلِ بے نام کے راہی ہیں ازل سے
    تُو تذکرہِ حسنِ مقامات میں گُم ہے

    شادابئ گلشن کو بیاباں نہ بنا دے
    وہ شعلۂ بے تاب، جو برسات میں گُم ہے

    "ہے گردشِ دوراں کا عناں گیر قلندر"
    گُم کردہ روایات، مگر زات میں گُم ہے

    منزل ہے بہت دور مگر حسنِ تقرب
    واصفؒ ترے قدموں کے نشانات میں گُم ہے​
    واصف علی واصفؒ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر