تُم غزلوں کے شہزادے ہو،تُم فاتح ہو(غزل)

جاسمن

لائبریرین
کافی بھاری بھرکم ہے
لوگ وزن درست کرنے کے لئے کوئی باٹ ،کوئی پتھر وغیرہ مزید رکھتے ہیں ،ہم نے ایک حرف اور ایک نکتہ ہی کم کر دیا۔:)
اب خود سوچیں فاتح بھائی اصرار تو کر رہے ہیں۔۔۔لیکن اگر اصلاح سخن میں میری شاعری جاتی ہے اور میں نے اگر کہنا ہو۔۔۔" سید شہزاد ناصر کہتے ہیں"۔۔۔۔یا پنجابی میں"سید شہزاد ناصر کہندے نیں۔"
اسے وزن میں لانے کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔"سید شہزا نا کہتے ہیں۔۔۔" " سید شہزا نا کہندے نیں" دیکھا وزن ایسے بنتا ہے۔
کیا اب بھی اصرار باقی ہے ؟:D
 
رہنے دیو فیر :idontknow:
 
چھوٹےبھائی فاتح کی فرمائش پہ
""وہ یہ کہ آپ اب ایک غزل لکھیں، تازہ ۔ اور اسے ارسال کریں محفل میں۔""
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اب-ڈھونڈ-شہر-بھر-میں-کوئی-جاگتا-ہؤا.88174/page-4

پہلے سوچا کہ کوئی پُرانی غزل ڈھونڈ کے جھاڑ پونچھ کے شاعری کے زُمرے میں ٹانک دوں لیکن پھر۔۔۔۔

تُم حیرت ہو ردیفوں کی،ترکیبوں کی
خُود اپنی طبع میں اُفتادے ہو،تُم فاتح ہو

تُم تیرو تفنگ سے سجتے ہو،بڑا لڑتے ہو
تُم جنگوں کے دلدادے ہو،تُم فاتح ہو

تُم مان فخرکی اُونچائی،تُم رُشنائی
تُم غزلوں کے شہزادے ہو،تُم فاتح ہو

تُم مہرو وفا کی عظمت ہو، تُم سطوت ہو
تُم تاروں کے عم زادے ہو،تُم فاتح ہو

استعاروں کے سائنسداں ہو،تُم آئن سٹاں ہو
تُم پُختہ عزم و ارادے ہو۔تُم فاتح ہو

یہ غزلیں ہیں یا پھر رَس بھریاں،یہ من چلیاں
نئی جہتوں کے خانوادے ہو،تُم فاتح ہو

تیری مرضی کی سب بحریں ہیں،یہ لہریں ہیں
اِن لہروں کے فرستادے ہو،تُم فاتح ہو

ہر نئی دُنیا تُمہاری ہے،بڑی پیاری ہے
تُم عقلوں کے پردادے ہو،تُم فاتح ہو

شکر ہے قصیدہ خوانی کی روایت باقی ہے۔ اگر آپ غزل کے بجائے نظم لکھتیں توکیسا تھا ؟
 
ابن رضا

لائبریرین
اس لئے لکھا کہ ابن رضا بھائی رہ نہیں پائیں گے۔۔۔درستی کرنے آئیں گے تو ضرور۔۔
اب کچھ بیچارے نو آموز نو وارد اصلاح کے لیے سر پٹخ رہے ہوتے ہیں تو اردو کی محبت میں دل پسیج جاتا ہے اس لیے کچھ معاونت فراہم کردینے سے میرا کیا جاتا ہے۔ کارِ خیر ہی سہی:):):):)
 
جاسمن

لائبریرین
زبردست × 13
سارہ خان
باباجی
لاریب مرزا
حمیرا عدنان
راحیل فاروق
قرۃالعین اعوان
مریم افتخار
[color=#FF0000]الف عین[/color]
ابن رضا
روفی
سید شہزاد ناصر
یاز
ساقی

کہاں میں کہاں یہ مقام اللہ اللہ
 
اب کچھ بیچارے نو آموز نو وارد اصلاح کے لیے سر پٹخ رہے ہوتے ہیں تو اردو کی محبت میں دل پسیج جاتا ہے اس لیے کچھ معاونت فراہم کردینے سے میرا کیا جاتا ہے۔ کارِ خیر ہی سہی:):):):)
ابنِ رضا بھائی، یہی تو حسن ہے اردو محفل کا، جو یہاں سے جوڑے رکھتا ہے کہ ہر ایک اپنی حیثیت کے مطابق اردو اور اردو ادب کی بے لوث خدمت میں لگا ہوا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
واقعی مزے کی ہی نہیں، اچھی غزل کہی ہے۔ متفق ہوں کہ کچھ جگہ بحر سے آزادی برتی ہے، اور کچھ جگہ الفاظ سے (افتادے، رشنائی، آینسٹاں۔)۔اصلاح کی اس لئے ضرورت نہیں سمجھتا کہ یہ محض محفل کے معزز رکن فاتح کی شان میں جذبات ہیں مشورہ یہی دوں گا کہ سنجیدگی سے شاعری کیا کریں جاسمن
 
السلام علیکم محترم استاد صاحب!
میرے لئے انتہائی خوشی و مسرت کا مقام ہے کہ آپ میرے گھر/ دھاگے میں تشریف لائے۔ میں تو بس آپ کی زبردست کی ریٹنگ پہ ہی جھوم رہی تھی کہ اب آپ کے الفاظ۔۔۔۔انتہائی ذرہ نوازی ہے۔ بہت شکر گذار ہوں۔ اللہ آپ کو صحتِ کامل ،خوشیوں، ایمان کی لازوال دولت اور آسانیوں کے ساتھ لمبی عمر عطا کرے۔۔آمین!
محفلین! غور سے پڑھیں استاد صاحب کی بات۔:)
 
چھوٹےبھائی فاتح کی فرمائش پہ
""وہ یہ کہ آپ اب ایک غزل لکھیں، تازہ ۔ اور اسے ارسال کریں محفل میں۔""
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اب-ڈھونڈ-شہر-بھر-میں-کوئی-جاگتا-ہؤا.88174/page-4

پہلے سوچا کہ کوئی پُرانی غزل ڈھونڈ کے جھاڑ پونچھ کے شاعری کے زُمرے میں ٹانک دوں لیکن پھر۔۔۔۔

تُم حیرت ہو ردیفوں کی،ترکیبوں کی
خُود اپنی طبع میں اُفتادے ہو،تُم فاتح ہو

تُم تیرو تفنگ سے سجتے ہو،بڑا لڑتے ہو
تُم جنگوں کے دلدادے ہو،تُم فاتح ہو

تُم مان فخرکی اُونچائی،تُم رُشنائی
تُم غزلوں کے شہزادے ہو،تُم فاتح ہو

تُم مہرو وفا کی عظمت ہو، تُم سطوت ہو
تُم تاروں کے عم زادے ہو،تُم فاتح ہو

استعاروں کے سائنسداں ہو،تُم آئن سٹاں ہو
تُم پُختہ عزم و ارادے ہو۔تُم فاتح ہو

یہ غزلیں ہیں یا پھر رَس بھریاں،یہ من چلیاں
نئی جہتوں کے خانوادے ہو،تُم فاتح ہو

تیری مرضی کی سب بحریں ہیں،یہ لہریں ہیں
اِن لہروں کے فرستادے ہو،تُم فاتح ہو

ہر نئی دُنیا تُمہاری ہے،بڑی پیاری ہے
تُم عقلوں کے پردادے ہو،تُم فاتح ہو
اک چھوٹا سا کتا(قطعہ) ہمارے لیے بھی لکھ ڈالیں فاتح بھائی کی تو چاندی ہو گئی۔۔
 
Top