تُم غزلوں کے شہزادے ہو،تُم فاتح ہو(غزل)

بس اِسی لئے شاعری کے زمرے میں نہیں ٹانکا کہ پھر اصول و ضوابط کے ساتھ ساتھ آپ سب نے بھی سر پیٹنا تھا۔ ابن رضا بھائی نے کہیں سے نکل آنا تھا۔"میڈم ! اِس غزل میں قافیے شافعی ہیں نہ کافی ہیں۔ "
ابن رضا بھائی نے تو کئی دفعہ جملے لکھ کر مٹائے ہوں گے کہ چلو رہنے دو. :p
 
فاتح

لائبریرین
اگر جو کہوں گا سچ کہوں گا، سچ کے سوا کچھ نہ کہوں گا کا حلف لے کر بھی کہوں تو سچ یہ ہے کہ اوزان چند ایک مصرعوں کے ہی خطا ہیں جو تھوڑی سی کاریگری سے ٹھیک ہو سکتے ہیں لیکن اب میں آپ سے یہ کہوں گا کہ یہ آپ کی محبت و شفقت کے طور پر ایسے ہی قبول ہے۔۔۔ محبت کو وزن اور قافیے کی پابندی کی ضرروت نہیں ہوتی۔۔۔ لیکن اب آپ ایک غزل لکھیں جو واقعی غزل ہو اور اسے لگائیں اصلاح سخن میں۔ چار چھ غزلوں میں وزن قافیے وغیرہ پر گرفت ہو جائے گی آپ کی اور پھر ہم محفلین ہوں گے اور آپ کی شاعری ہو گی۔ :)
 
یاز

محفلین

جاسمن جی! لگتا ہے فاتح بھائی کسی نہ کسی طور بہلا پھسلا کے اصلاحِ سخن میں ضرور لے جا کے چھوڑیں گے :lol:۔
خیر مذاق برطرف، تجویز واقعی قابلِ عمل ہے۔
 
جاسمن

بس اپنی شاعری سے اب تک آپ کو بچایا تھا۔ لیکن آپ خود ہی بچنا نہیں چاہتے۔۔۔تو کوشش کرتے ہیں۔:)
 
فاتح

لائبریرین
جاسمن جی! لگتا ہے فاتح بھائی کسی نہ کسی طور بہلا پھسلا کے اصلاحِ سخن میں ضرور لے جا کے چھوڑیں گے :lol:۔
خیر مذاق برطرف، تجویز واقعی قابلِ عمل ہے۔
میں نے جاسمن باجی (پہلے جاسمن یا جاسمن بہن لکھا کرتا تھا لیکن اب خود انہوں نے قیافہ شناسی کے دوران "باجی" لکھا ہے تو اسی سے مخاطب کروں گا حالانکہ مجھے علم نہیں کہ وہ مجھ سے عمر میں چھوٹی ہیں کہ بڑی :) )کو پہلے بھی سنجیدگی سے غزل لکھنے کا مشورہ دیا تھا اور اسی لیے دیا تھا کہ مجھے یقین تھا کہ وہ لکھ سکتی ہیں۔ اصلاح سخن میں لگانے کا فائدہ یہ ہے کہ وہاں اعجاز عبید صاحب جیسے بزرگ شعرا موجود ہیں جو کمال محبت و شفقت سے وقت نکال کے تمام نئے لکھنے والوں کی ایسی رہنمائی کرتے ہیں کہ وہ کچھ ہی وقت میں نکھر جاتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
اگر جو کہوں گا سچ کہوں گا، سچ کے سوا کچھ نہ کہوں گا کا حلف لے کر بھی کہوں تو سچ یہ ہے کہ اوزان چند ایک مصرعوں کے ہی خطا ہیں جو تھوڑی سی کاریگری سے ٹھیک ہو سکتے ہیں لیکن اب میں آپ سے یہ کہوں گا کہ یہ آپ کی محبت و شفقت کے طور پر ایسے ہی قبول ہے۔۔۔ محبت کو وزن اور قافیے کی پابندی کی ضرروت نہیں ہوتی۔۔۔ لیکن اب آپ ایک غزل لکھیں جو واقعی غزل ہو اور اسے لگائیں اصلاح سخن میں۔ چار چھ غزلوں میں وزن قافیے وغیرہ پر گرفت ہو جائے گی آپ کی اور پھر ہم محفلین ہوں گے اور آپ کی شاعری ہو گی۔ :)
ہر محفلین کو گمراہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
 
زیک

مسافر
میں نے جاسمن باجی (پہلے جاسمن یا جاسمن بہن لکھا کرتا تھا لیکن اب خود انہوں نے قیافہ شناسی کے دوران "باجی" لکھا ہے تو اسی سے مخاطب کروں گا حالانکہ مجھے علم نہیں کہ وہ مجھ سے عمر میں چھوٹی ہیں کہ بڑی :) )
ابن سعید سے سبق سیکھیں۔ باجی، بہن، آنٹی، اپیا، بٹیا کا عمر سے کیا تعلق؟
 
فاتح

لائبریرین
ہر محفلین کو گمراہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
ایسے راہ سے بھٹکے ہوئے تو محفل پر روزانہ تھوک کے حساب سے وارد ہو رہے ہیں۔ اکثر تو سرے سے کوئی مراسلہ ہی نہیں لکھتے سوائے اپنی بے وزن شاعری کو اصلاح خانے میں ٹانکنے کے۔
ایسے میں ہم پرانے محفلینز کا تو زیادہ حق بنتا ہے اس "گمراہی" پر۔ :rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
میں نے جاسمن باجی (پہلے جاسمن یا جاسمن بہن لکھا کرتا تھا لیکن اب خود انہوں نے قیافہ شناسی کے دوران "باجی" لکھا ہے تو اسی سے مخاطب کروں گا حالانکہ مجھے علم نہیں کہ وہ مجھ سے عمر میں چھوٹی ہیں کہ بڑی
آپ عقلوں کے پردادے ہو تو میں باجی ہوں۔ آپ کی باجی بننے سے فائدہ ہے۔ ڈانٹ سُننے کی بجائے سُنانے کی آزادی۔۔۔۔ہاہاہاہا۔اور بھی بہت فائدے ہیں۔
 
Top