تو دل افروز بہاروں کا تروتازہ چمن ۔۔۔!!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بارش کی پھوار پڑتے ہی پاک سرزمیں کی مٹی سے جو خوشبو مہکتی ہے تو اس مٹی پر ٹوٹ کر پیار آنے لگتا ہے۔۔۔۔
سوچتی ہوں ہم کس قدر خوش نصیب ہیں اور ہم پر اللہ رب العزت کا کیسا کرم ہے کہ انہوں نے ہمیں یہ ارضِ پاک عطا فرمائی۔۔!
سوندھی سوندھی مٹی کی خوشبو جب چہار سو پھیلتی ہے تو ماضی کے جھروکوں کو آباد کر دیتی ہے ۔۔۔! وہ ان گنت قربانیاں یاد آنے لگتی ہیں ۔۔
وہ شہیدوں کے لہو کی دھاریں۔۔۔!
وہ بہنوں کے بکھرتے لرزتے آنچل۔۔۔۔!
وہ ماؤں کی بلکتی ،سسکتی فریادیں۔۔۔!
وہ ارضِ پاک پر پہلا قدم رکھنے والوں کے والہانہ سجدے ۔۔۔!
اپنا سب کچھ لٹانے دینے کے باوجود پاک مٹی کو چومنے والی طمانیت سے مسکرانے والی وہ آنکھیں ۔۔۔۔!
سبھی کچھ یاد آنے لگتا ہے۔۔۔

کوئی تو بات ہوگی اس مٹی میں کہ ہم نے اسے اپنے لہو سے سیراب کیا۔۔۔
کوئی تو بات ہوگی ان فضاؤں میں کہ ہم نے اسے ان گنت جانوں کا خراج دیا ۔۔۔!
کوئی تو بات ہوگی ان ہواؤں میں کہ زخم زخم قافلے یہاں آتے ہی زخموں کا درماں پاگئے۔۔۔۔!

سوچ کی پرواز جب بلند ہوتی ہے تو کسی ایک منظر پر نہیں رکتی ۔۔۔پھر قطار در قطار منظروں سے پرواز کرتی ہے ۔۔۔۔
سوچ یہاں آکر سانس لینے کو رکتی ہے تو لگتا ہے وہ والہانہ جذبے۔۔۔وہ مہکتے دمکتے قربانیوں سے لبریز چہرے اب ماند پڑنے لگے ہیں۔۔۔!
وہ دل جو پیارے وطن کے لیئے ہر قربانی دینے کا جذبہ رکھتے تھے۔۔۔۔۔وطن کی محبت سے لبریز تھے ۔۔معمور تھے ۔۔۔اور جن کے دل کبھی پاکستانی نغموں کو سن کر خوشی سے جھوم جھوم جایا کرتے تھے وہ آج مرجھا گئے ہیں۔۔۔۔!
ہم جو کل کہتے تھے پاک سر زمیں جیسا کوئی نہیں آج اس کے مسائل گنواتے تھکتے نہیں ہیں۔۔۔!
جو وقت میرے دیس کی فلاح و بہبود پر اس کی تعمیر پر خرچ ہونا چاہیئے تھا وہ تمام وقت اب اس دیس کی خامیاں شمار کرنے میں ، انہیں گننے
اور انہیں بڑھانے میں خرچ ہوتا ہے ۔۔۔۔

میری سوچ کی پرواز کہتی ہے کہ بھلا اس مٹی سے بھی کوئی ناامید ہوسکتا ہے۔۔۔۔اس مٹی سے بھی کوئی بیزار ہوسکتا ہے۔۔۔جس مٹی کی بنیادوں میں قربانیوں کی ناختم ہونے والی داستان رقم ہے۔۔۔۔۔!

زرخیز مٹی سے ناامیدی کیسے جنم لے سکتی ہے ۔۔۔!
زرخیز مٹی سے تو عمل، ولولوں ، کامیابیوں ،عظمتوں کی فصل لہلہاتی ہے ۔۔۔۔!
زرخیز مٹی تو مرجھائے ہوئے چہروں کو پر بہار کردیتی ہے ۔۔۔۔!
پھر آج یہ شکایتوں ۔۔۔ناشکریوں ۔۔۔اندھیروں ۔۔ناامیدیوں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ کیوں چل پڑا۔۔۔۔!

کمی ہمارے عمل میں ۔۔۔کمی ہماری محنت میں۔۔۔کمی ہمارے خلوص میں ۔۔۔کمی ہمارے جذبوں میں ہے۔۔۔!
کھوٹ ہم میں ہے تو پھر کیوں یہ کھوٹ ہم اس مٹی میں ڈھونڈنے لگتے ہیں۔۔۔۔!
مٹی تو آج بھی وہی ہے جیسی کل تھی لیکن ہم آج وہ نہیں جیسے کل تھے ۔۔۔ہم نے عمل کی راہ سے ہٹ کر تن آسانیوں کو گلے لگایا ہے ۔۔۔
یہ مسائل ہمارے اپنے ہاتھوں کی پیداوار ہیں ۔۔۔!

ہم آج یہ مان لیں کہ ہم وہ قرض ادا کرنے سے قاصر رہے ہیں جو اس مٹی کا ہم پر واجب الادا تھا۔۔۔۔ گناہ کا اعتراف کرلینے کے بعد اس کا
کفارہ ادا کرنا بے حد آسان ہوجاتا ہے۔۔۔!

ہم میں سے ہر ایک اپنے اپنے محاذ کو ڈھونڈے اور اس محاذ پر رہ کر اس قرض کو ادا کرنے کی کوشش کرے تو یہ مایوسیوں کے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔۔۔۔۔!
خامیاں گننے انہیں بڑھانے کے علاوہ بھی تو بہت سے کام ہیں جو ہم کر سکتے ہیں۔۔۔قدم بڑھانے ۔۔۔قدم ملانے کی بات ہے ۔۔۔!

اندھیرے میں اندھیرے کو ختم کرنے کی بات کیجئے یہ نہیں کہ کوئی ایک شمع بھی روشن ہے تو ہم کہہ رہے ہیں کہ اس کا کیا فائدہ چلو اسے بھی بجھادو۔۔۔۔!

دلوں سے دلوں کو ملائیے۔۔۔یہ سرزمیں تو محبتوں کی سرزمیں ہے ۔۔۔پرخلوص جذبوں کی سرزمیں ہے ۔۔۔یہ مٹی تو ہمہ وقت تیار رہتی ہے دینے کے لیئے ۔۔ہم اس پر توجہ تو کریں ۔۔اسے محبت تو دیں ۔۔۔۔اسے ایسے اور بیزاری کے حوالے تو نہ کریں۔۔۔
پھر دیکھئے کہ ہم دامن بھرتے رہیں گے فصل خالی نہیں ہوگی۔۔۔۔!

ذرا دیکھئے۔۔۔۔! سوچئے ۔۔۔۔! ذہن سے ہر مایوسی کو نکال کر ۔۔۔۔! کرنے کو بہت سے کام ہیں ۔۔۔! دینے کی نظر سے اس مٹی کو دیکھئے ۔۔۔!
پرکھئے۔۔۔۔!

ارض پاک کی مٹی ہم سب سے بہت کچھ کہتی ہے ۔۔۔دل کے دریچوں کو وا کرکے کبھی اس پکار کو ضرور سنئے گا۔۔۔۔۔!
 

زبیر مرزا

محفلین
نمودِسحر سے کچھ دیرپہلی تاریکی پوری قوت سے اُمڈ کے آتی ہے سیاہی ہی سیاہی جس سے دل ڈوبنے لگتا ہے کچھ سُجھائی نہیں دیتا
مایوسی کی فضاء ہموارہوتی لیکن جاننے والے جانتے ہیں ابھی نجم الطارق نمودار ہوگا وہ ستارہِ سحری جس کے پیچھے روشنی کا قافلہ ہے
جواس تاریکی کو مٹادے گا کہ یہی قانونِ فطرت ہے -
اُمید صبحِ جمال رکھنا
 

عمراعظم

محفلین
دِلوں اور ذہنوں میں مچلتے،تڑپتے جذبوں و احساسات کو زبان دینے کا شکریہ @قرۃ العین بٹیا۔
اے کاش ہم خوابِ غفلت سے جاگ جائیں۔دشمنوں نے ہمیں تقسیم کر کے دو لخت کر دیا تھا۔وہی کھیل دوبارہ کھیلا جا رہا ہے۔ایک مرتبہ پھر ہم آپس کی تقسیم در تقسیم کا شکار ہیں۔ایک دوسرے کے خون کے پیاسے۔ خود پرستی اور خود پسندی نے ہمارے دلوں کو پتھر بنا دیا ہے۔اور نہیں جانتے کہ یہ صورتِ حال ہمارے لیئے آخری وارننگ کا درجہ رکھتی ہے۔ اللہ ہمیں شعور کی دولت سے آشنا فرما۔آمین
 
آخری تدوین:

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
دِلوں اور ذہنوں میں مچلتے،تڑپتے جذبوں و احساسات کو زبان دینے کا شکریہ @قرۃ العین بٹیا۔
اے کاش ہم خوابِ غفلت سے جاگ جائیں۔دشمنوں نے ہمیں تقسیم کر کے دو لخت کر دیا تھا۔وہی کھیل دوبارہ کھیلا جا رہا ہے۔ایک مرتبہ پھر ہم آپس کی تقسیم در تقسیم کا شکار ہیں۔ایک دوسرے کے خون کے پیاسے۔ خود پرستی اور خود پسندی نے ہمارے دلوں کو پتھر بنا دیا ہے۔اور نہیں جانتے کہ یہ صورتِ حال ہمارے لیئے آخری وارننگ کا درجہ رکھتی ہے۔ اللہ ہمیں شعور کی دولت سے آشنا فرما۔آمین
ٹھیک کہا بھیا آپ نے۔۔!
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
نمودِسحر سے کچھ دیرپہلی تاریکی پوری قوت سے اُمڈ کے آتی ہے سیاہی ہی سیاہی جس سے دل ڈوبنے لگتا ہے کچھ سُجھائی نہیں دیتا
مایوسی کی فضاء ہموارہوتی لیکن جاننے والے جانتے ہیں ابھی نجم الطارق نمودار ہوگا وہ ستارہِ سحری جس کے پیچھے روشنی کا قافلہ ہے
جواس تاریکی کو مٹادے گا کہ یہی قانونِ فطرت ہے -
اُمید صبحِ جمال رکھنا
بے شک ہر رات کے بعد سویرا ہے۔۔۔!
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
شہیدوں کی روحو! بارگاہِ الہی میں دعا کرو کہ وہ تمہاری قوم کے جوانوں کے سینے آگ سے بھردے کہ وہ اس خاک کے تقدس کو بھول نہ جائیں جس پر تمہارا خون گرا ہے۔۔۔۔۔!

نسیم حجازی۔۔
خاک اور خون
 
آخری تدوین:

محدثہ

محفلین
محب الوطنی کی زباں خوبصورت موتیوں کی صورت پاکستانیوں تک پہنچانے کا بے حد شکریہ!
@%7D;-.gif

اے پاک وطن، اے پاک زمیں
تیرا دِن موتی، تیری رات نگیں
 
ماشاءاللہ !!
بے انتہا خوبصورت ترین تحریر ہے عینی بیٹا !
مصطفٰی زیدی کی نظم کے کچھ مصرعے یاد آ رہے ہیں ۔
اے صُبح کے غمخوارو

اے صُبح کے غمخوارو ، اِس رات سے مت ڈرنا
جس ہات میں خنجر ہے اس ہات سے مت ڈرنا
خورشید کے متوالو ذرات سے مت ڈرنا
چنگیز نژادوں کی اوقات سے مت ڈرنا

رُوداد ِ سر ِ دامن کب تک نہ عیاں ہو گی
نا کردہ گناہوں کے منہ میں تو زباں ہو گی
جس وقت جرائم کی فہرست بیاں ہو گی
اُس وقت عدالت کے اثبات سے مت ڈرنا
اے صُبح کے غمخوارو۔۔۔۔۔۔!!!
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔۔:)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ماشاءاللہ !!
بے انتہا خوبصورت ترین تحریر ہے عینی بیٹا !
مصطفٰی زیدی کی نظم کے کچھ مصرعے یاد آ رہے ہیں ۔
اے صُبح کے غمخوارو

اے صُبح کے غمخوارو ، اِس رات سے مت ڈرنا
جس ہات میں خنجر ہے اس ہات سے مت ڈرنا
خورشید کے متوالو ذرات سے مت ڈرنا
چنگیز نژادوں کی اوقات سے مت ڈرنا

رُوداد ِ سر ِ دامن کب تک نہ عیاں ہو گی
نا کردہ گناہوں کے منہ میں تو زباں ہو گی
جس وقت جرائم کی فہرست بیاں ہو گی
اُس وقت عدالت کے اثبات سے مت ڈرنا
اے صُبح کے غمخوارو۔۔۔ ۔۔۔ !!!
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔۔:)

بہت خوب!

بےحد شکریہ اپیا!
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہ وطن میرا محبوب ہے ۔۔۔۔۔۔مجھے اس کے دکھ بھی پیارے ۔۔۔۔مجھے اس کی مٹی جاں سے بڑھ کر عزیز ۔۔۔مجھے اس کے اندھیرے غیروں کی روشنیوں سے کہیں زیادہ دلفریب لگتے ہیں ۔۔۔کیوں کہ میں جانتی ہوں وہ اندھیرے مجھے گم نہیں کر سکتے ۔۔۔وہ میرے لیئے نشانِ راہ ہیں۔۔۔۔۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
میرا سبز ہلالی پرچم سدا لہراتا رہے ۔۔۔۔دنیا میں اس سے بڑھ کر کچھ حسیں نہیں لگتا مجھے ۔۔۔میرے دیس جیسا کوئی دیس نہیں ۔۔۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یااللہ میرے تمام بزرگوں،تمام پرکھوں کی لاج رکھنا ۔۔۔ان کی قربانیوں کو ہمیشہ پاکستان کی صورت امر رکھنا ۔۔۔آمین۔۔۔۔۔
 
Top