توہینِ عدالت کیس میں وزیراعظم مجرم قرار

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تاریخ کا پہلا سزا یافتہ وزیر اعظم ایک ایٹمی پاور ملک کی باگ دوڑ سنبھالے گا۔ اب تو گیلانی صاحب کو استعفیٰ دے ہی دینا چاہیے۔
 
کیا توہینِ عدالت کی سزا محض 30 سیکنڈ ہوتی ہے؟۔۔۔کیا سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے عوام کو یہ پیغام نہیں ملے گا کہ پاکستان میں قانون صرف عوام کیلئے ہے۔۔۔اشرافیہ بدمعاشیہ کیلئے علامتی سزائیں۔ انکے لئے جیلیں بھی لگژری کلاس کی قیام گاہیں۔
اللہ ہی حافظ ہے ہمارے اس ملک کا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے کیا موصوف کو صرف کورٹ میں ہی سزا ملی ہے یا اور بھی کوئی سزا ہے جس کے لئے اپیل کی بات کی جا رہی ہے۔

کچھ سمجھ نہیں آیا: o_O
 
گویا سپریم کورٹ نے اس حکومت کو اس بات کا اہل نہیں سمجھا کہ کوئی سنجیدہ سزا سنائی جائے۔۔۔عشقِ نبرد پیشہ طلبگارِ مرد تھا۔۔۔لیکن بصد احترام عرض کریں گے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانا کرتے۔۔پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر۔۔۔ لیکن یہ لوگ۔۔۔۔ان پر کلامِ نرم و نازک تو کیا کلامِ ناگفتہ بہ بھی بے اثر۔۔۔
 
توہین عدالت پر سزا؟
کیا مشرف یا ضیا پر ائین توڑنے پر مقدمہ چلا؟
کیا یحیی پر ملک توڑنے پر مقدمہ چلا
اس ملک کا خدا حافظ نہیں ہے۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
کسی حد تک اتفاق کروں گا کہ یہ سزا "مختصر" نہیں ہونی چاہیے تھی ۔۔۔ لیکن دراصل ججوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کو جی چاہ رہا ہے کہ انہوں نے "مبنی بر حکمت" فیصلہ دیا ہے ۔۔۔ سزا تو سزا ہوتی ہے چاہے تیس سیکنڈ ہو یا تیس ماہ ۔۔۔ یا تیس سال ۔۔۔ گویا اب یوسف رضا گیلانی صاحب "ملزم" سے "مجرم" بن چکے ۔۔۔ حکمت اس فیصلے کے پیچھے یہی معلوم ہوتی ہے کہ چونکہ ان کو اپیل کا حق حاصل ہے اور اپیل کے حق کے دوران وہ "وزارتِ عظمیٰ" کے عہدے پر فائز رہ سکتے تھے اس لیے وہ "جیل" میں جا کر ان تیس دن میں سیاسی فائدے ضرور حاصل کرتے ۔۔۔ پی پی پی حسبِ سابق ریلیاں نکالتی اور یوں زرداری صاحب اس "سزا" سے سیاسی فائدہ حاصل کرتے ۔۔۔ اب اپیل ہونے تک وہ "رہا" رہیں گے ۔۔۔ لیکن اپیل مسترد ہو جانے پر وہ غالباََ "جیل" بھی جائیں گے اور "وزارتِ عظمیٰ" کے عہدے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔۔۔ کیا یہ خوش گمانی ہے ہماری ۔۔۔ وقت بتائے گا؟ ۔۔۔۔
 

ساجد

محفلین
"ہم نے جمہوریت کے لئے کوڑے کھائے ، جیلیں کاٹیں اور سپریم کورٹ سے سزائیں بھی سنیں لیکن مجال ہے کہ،،،،،،،،،،،،، کبھی اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہو"۔:)
 
مزے کی بات یہ ہے کہ انھی کنگرو کورٹسز کے چیف کے ڈرائیور "ھشیار فسادی" نے ہی فیصلہ ماننے سے انکار کردیا
 

ساجد

محفلین
مزے کی بات یہ ہے کہ انھی کنگرو کورٹسز کے چیف کے ڈرائیور "ھشیار فسادی" نے ہی فیصلہ ماننے سے انکار کردیا
یہ کوئی بڑی بات نہیں کہ اعتزاز احسن وکیل صفائی ہیں۔ کسی بھی مؤکل مخالف فیصلے پر وکلاء کا یہی طرز عمل ہوتا ہے۔ لیکن یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ آپ کس کنگرو کورٹ کی بات کر رہے ہیں۔
 
یہ کوئی بڑی بات نہیں کہ اعتزاز احسن وکیل صفائی ہیں۔ کسی بھی مؤکل مخالف فیصلے پر وکلاء کا یہی طرز عمل ہوتا ہے۔ لیکن یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ آپ کس کنگرو کورٹ کی بات کر رہے ہیں۔
چودھری ڈوگر کنگرو کورٹسز جو ارمی کی ایڈوائس پر چلتے ہیں،۔
کیا اس ھشیار فسادی کا کوئی اصولی موقف نہیں۔ جہان چمک دکھی چل پڑا
 
اور کیا یہ عجب نہیں کہ ایک عوامی وزیر اعظم کو عدالت نے قتل کیا
دوسرے وزیر اعظم کو بم سے اڑادیا گیا
تیسرے کو عدالت نے مجرم قراد دیا
فوجی امروں کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے حتی کہ ملک توڑنے پربھی
 

شمشاد

لائبریرین
بات مال بنانے کی نہیں، اس کی قربانی دے کر اسے کیش کروانے کی ہے، جیسے زرداری نے بے نظیر بھٹو کے قتل کو کیش کروایا، جیسے بے نظیر بھٹو نے اپنے باپ کی پھانسی کو کیش کروایا۔
 
Top