توجہ پلیز۔۔ لائبریری منتظمین و اراکین

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم۔

میرے ذہن میں کافی عرصے سے ایک بات تھی وہ ہی آج یہاں پیش کررہا ہوں۔
کسی بھی کتاب کر یونی کوڈ میں‌ برقیانے کے بعد جب اس کی ای بک تیار کی جاتی ہے تو آپ لوگوں‌ کے لیے ہو یا نہ ہو مجھے جیسے بندے کو پڑھنے میں بڑی الجھن ہوتی ہے۔
کہ تھوڑا سا پڑھو اور پھر صفحے کو نیچے کرو۔
اس طرح وہ مزہ نہیں آپاتا جو حقیقت میں کتاب پڑھنے میں آتا ہے۔
اس لیے میرے دماغ میں ایک ہی حل آیا تھا کہ یونی کو‌ڈ‌ میں برقیانے کے بعد جو صفحہ تیار کیا جائے وہ کسی کتاب کے ہی مشابہہ ہو۔
اس کے لیے ایک نمونہ حاضر ہے۔
کہ کس طرح کے صفحے کی بات میں‌ کررہا ہوں۔

آپ لوگ خود اسے دیکھیں اور بتائیں کہ یہ آپ لوگوں کے بنائے گئے طریقے کی ای بک سے کتنا بہتر ہے۔

شکریہ۔

نمونہ آپ یہاں ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
ہاہاہا۔ بھائی یہ بہت آسان ہے۔ ایک صفحے پر"دو صفحات" کی پرنٹ نکال لیں۔ بالکل یہی رزلٹ آئے گا :)
 
arifkarim

معطل
میں سمجھا یہ سیمپل انپیج کا ہے۔ الحمدللہ جمیل نوری نستعلیق کافی اچھا رزلٹ دے رہا ہے۔ مجھے بھی دھوکہ دے گیا!
 
فہیم بھائی کیا آپ یہ نہیں جانتے کہ اس یونیکوڈ سیریل متن کو جس طرح چاہیں فارمیٹ کر لیں۔ ابھی تو پریزینٹیشن کی بات ہی نہیں چل رہی۔

خیر آپ نے پوچھ لیا تو بتا رہا ہوں کہ میرے دماغ میں بک پریزینٹیشن کا جو ماڈل ہے اس میں 3-4 لے آؤٹ ہیں اور قاری ان میں سے کوئی بھی لے آؤٹ منتخب کر سکے گا مطالعے کے لئے۔ خیر میں جو بھی کچھ کروں گا وہ ویب کے لئے ہی ہوگا۔ ممکن ہے شاکر بھائی "محفل یونیکوڈ بک ریڈر" کے نام سے کوئی اچھوٹا سا ٹول بنا دیں جس میں ایک طرف فائل/ڈائریکٹری ٹری براؤزر ہو اور وہاں سے کسی کتاب کے انتخاب کے بعد اس کی تصفح کی جا سکے۔

ایک چیز اور کہ ابھی میں پریزینٹیشن کے لئے کوئی کام نہیں کر رہا۔ فی الحال ٹائپنگ/پروف ریڈنگ ٹیم کے لئے پورٹل تیار کر رہا ہوں جو تقریباً تیار ہے۔ بس ابھی آتھینٹیکیشن پر کام نہیں کیا ہے اس لئے پبلک نہیں کر رہا کہ کوئی سسٹم کو ابیوز کرے۔ ان شاء اللہ جلدی ہی اس کا ٹیسٹ رن ہوگا جس میں آپ سے بھی شرکت کی درخواست کی جائے گی۔
 
ہمم، یہ بک ریڈر سافٹویر والا آئیڈیا بہت اچھا ہے۔ اس پر توجہ دینی چاہیے۔ اردو لنک والوں نے ابھی ایسا ہی کچھ بنایا تھا۔ اسکی پروگریس فی الحال میرے علم میں نہیں!
 
فہیم

لائبریرین
ہاہاہا۔ بھائی یہ بہت آسان ہے۔ ایک صفحے پر"دو صفحات" کی پرنٹ نکال لیں۔ بالکل یہی رزلٹ آئے گا :)

جناب۔
لیکن اس میں صفحے بائیں سے دائیں آتے ہیں۔
جبکہ اردو میں صفحات دائیں سے بائیں ہوتے ہیں۔

اور جناب واقعی پہلی نظر میں یہ نوری نستعلیق ہی معلوم ہوتا ہے۔
اس لیے آپ بھی دھوکا کھاگئے:)
 
فہیم

لائبریرین
فہیم بھائی کیا آپ یہ نہیں جانتے کہ اس یونیکوڈ سیریل متن کو جس طرح چاہیں فارمیٹ کر لیں۔ ابھی تو پریزینٹیشن کی بات ہی نہیں چل رہی۔

خیر آپ نے پوچھ لیا تو بتا رہا ہوں کہ میرے دماغ میں بک پریزینٹیشن کا جو ماڈل ہے اس میں 3-4 لے آؤٹ ہیں اور قاری ان میں سے کوئی بھی لے آؤٹ منتخب کر سکے گا مطالعے کے لئے۔ خیر میں جو بھی کچھ کروں گا وہ ویب کے لئے ہی ہوگا۔ ممکن ہے شاکر بھائی "محفل یونیکوڈ بک ریڈر" کے نام سے کوئی اچھوٹا سا ٹول بنا دیں جس میں ایک طرف فائل/ڈائریکٹری ٹری براؤزر ہو اور وہاں سے کسی کتاب کے انتخاب کے بعد اس کی تصفح کی جا سکے۔

ایک چیز اور کہ ابھی میں پریزینٹیشن کے لئے کوئی کام نہیں کر رہا۔ فی الحال ٹائپنگ/پروف ریڈنگ ٹیم کے لئے پورٹل تیار کر رہا ہوں جو تقریباً تیار ہے۔ بس ابھی آتھینٹیکیشن پر کام نہیں کیا ہے اس لئے پبلک نہیں کر رہا کہ کوئی سسٹم کو ابیوز کرے۔ ان شاء اللہ جلدی ہی اس کا ٹیسٹ رن ہوگا جس میں آپ سے بھی شرکت کی درخواست کی جائے گی۔

ہمممممممممممممم
تو آپ پہلے ہی اس معمالے پر کام کا سوچ چکے ہیں:)
اوکے پھر آپ اپنے حساب کتاب سے دیکھ داکھ کر کچھ بناڈالیں۔
آپ کا نام سامنے آنے کے بعد تو ظاہر ہے کہ یہ کام بخوبی ہی ہوگا:)
 
arifkarim

معطل
جناب۔
لیکن اس میں صفحے بائیں سے دائیں آتے ہیں۔
جبکہ اردو میں صفحات دائیں سے بائیں ہوتے ہیں۔
QUOTE]

آپکی خواہش پر ایک اردو پی ڈی ایف کو بک اسٹائل میں بنا رہا ہوں:
اوریجنل:
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/27hfamn928ruvkknwxip.pdf

دو صفحات ایک ہی صفحہ پر:
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/27hfamn928ruvkknwxipl.pdf
 
کیا ہے بھئی آج کل آپ کے یہاں مکھن کس بھاؤ بک رہا ہے؟
 
زین

لائبریرین
300 روپے کلو

:grin:

---------
بہت خوب ۔ آپ لگے رہے ۔ ہم بے چاروں کوتو یہ ٹیکنیکل مسئلے سمجھ نہیں آتے۔
 
فہیم

لائبریرین
جناب۔
لیکن اس میں صفحے بائیں سے دائیں آتے ہیں۔
جبکہ اردو میں صفحات دائیں سے بائیں ہوتے ہیں۔
QUOTE]

آپکی خواہش پر ایک اردو پی ڈی ایف کو بک اسٹائل میں بنا رہا ہوں:
اوریجنل:
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/27hfamn928ruvkknwxip.pdf

دو صفحات ایک ہی صفحہ پر:
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/27hfamn928ruvkknwxipl.pdf

ہمممممممممم
میرے آئیڈیے کے مطابق والا ہی پسند آرہا ہے مجھے تو۔
دیکھنے میں بھی خوبصورت اور پڑھنے میں بھی مزیدار:)
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم منتظمین کرام
سدا خوش رہیں آمین ۔
کلیات اسماعیل کے جو صفحات مجھے دئے گئے ہیں کیا وہی محترم جناب خرد اعوان جی کو بھی دئے گئے ہیں ۔
مجھے صفحہ ایک سے لیکر صفحہ نمبر دو سو ٹائپ کرنے کا کہا گیا تھا ۔
براہ مہربانی مجھے آگاہ کیا جائے کہ کیا میں باقی صفحات ٹائپ کروں یا نہیں
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب
 
فہیم

لائبریرین
آپ کو صفحات کس کے ذریعے سے ملے ہیں؟

یہ بات آپ ان سے ہی ذپ میں‌ معلوم کرلیجئے۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم فہیم بھائی
سدا خوش رہیں آمین
مجھے یہ صفحات محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا اور محترمہ فرحت کیانی بہنا نے دئے تھے ۔
بہت شکریہ آپ کا کہ توجہ سے نوازا مجھے ۔
نایاب
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top