توبۃ النصوح

حسن علوی

محفلین
ہاں جی ہو گئے ختم آج آخری تھا۔ اور میں لکھ دیتا ہوں 10 تا 20 مگر دیکھ لو کہیں شمشاد بھائی نے پھر نہ لکھ دیئے ہوں۔ کہو تو کل تک پوسٹ کر دیتا ہوں لکھ کر؟؟؟
 

ماوراء

محفلین
چلو، شکر ہے، بوجھ اترا۔ :grin: اچھے ہوئے ہیں یا بہت اچھے؟

شمشاد بھائی کو ابھی نہیں دئیے یہ صفحات۔ اس لیے تم لکھ لو۔ دو کے چار دن لے لو۔۔زیادہ جلدی نہیں ہے، محفل کی سالگرہ سے پہلے مکمل کرنی ہے، اور سالگرہ 30 کو ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
چلو ٹھیک ھے میں لکھ دوں گا دو ایک دنوں میں۔ اور بوجھ کا تو مت پوچھو اف جان ہلکی ہو گئی ھے میری۔ پورے 20 دن چلے اور مجھے 'ادھ مُوا' سا کر گئے۔ یعنی کچھ مریضوں جیسی حالت ہو چلی تھی اب تو:(:(
:)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھی بات ہے حسن ،
ویسے کافی یا کچھ تگڑے ہیں ڈاکٹر صاحب ، آپ کی خیریت دریافت کر لینی ہے انھوں نے :)
 

ماوراء

محفلین
توبتہ النصوح مکمل ہو چکی ہے۔ اگر کوئی اس کی پروف ریڈنگ میں دلچسپی رکھتا ہے تو پلیز بتا دے۔ پوری کتاب کی فائل میں بھیج دوں گی۔
 

الف عین

لائبریرین
ماوراء مجھ کو کیوں بھول جاتی ہو۔ اور وہ ہماری جوجو بھی تو ہے۔ دونوں کو آدھی آدھی فائل ای میل کر دو۔
 

ماوراء

محفلین
بہت شکریہ اعجاز انکل۔ پوچھنا اچھا ہوتا ہے نا۔ اگر کسی کو موڈ ہی نہ ہو تو۔۔۔!

اچھا میں میل کر دیتی ہوں۔ آپ کا ای میل ایڈریس غالباً میرے پاس تھا۔ میں دیکھتی ہوں۔
 

حسن علوی

محفلین
بہت شکریہ چاچو۔ لیکن جوجو کی بھی تو رضامندی ضروری ھے۔ ان سے بھی پوچھ لیا جائے تو اچھا ھے:)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شاندار ماوراء !

اچھا پروف ریڈنگ کے لیے کون کون سے اراکین سے بات ہوئی ابھی تک ، پروف ریڈنگ کا آغاز ہو چکا ہے یا ابھی نہیں ؟
 

الف عین

لائبریرین
شگف۔ میں آدھی سے زیادہ کر چکا ہوں۔ سوچا کہ پہلے میں ہی دیکھ لوں، پھر جوجو کو بھیج دوں گا۔ اس سے اجازت کیا لوں۔ بقول کسے اس کو بھیج دوں گا تو اس کے۔۔ بابا جانی بھی کریں گے!!
ویسے اس کے عنوان تک میں غلطی تھی۔ توبۃ میں گول مربوطہ ۃ ہے، سب لوگ اسے ت ہ لکھ رہے ہیں۔ توبتہ غلط ہے، توبۃ درست۔
 

ماوراء

محفلین
اوہ اعجاز انکل کا پیغام تو اس وقت میں نے دیکھا ہی نہیں۔ آگے پیچھے پیغام گئے۔
واقعی اعجاز انکل۔ عنوان ہی غلط ہے۔
اور جیہ کہہ رہی تھی کہ کچھ عرصہ تک مصروف ہے۔ ابھی نہیں کر سکتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
تم نے میرا اوپر والا پیغام بھی نہیں دیکھا۔ میں نے عنوان درست کر دیا ہوا ہے۔
 
Top