اقتباسات توبہ واصف علی واصف

محمد فہد

محفلین
اگر اپنا گھر اپنے سکون کا باعث نہ بنے تو توبہ کا وقت ہے۔
اگر مستقبل کا خیال ماضی کی یاد سے پریشان ہو تو توبہ کر لینا مناسب ہے۔
اگر انسان کو گناہ سے شرمندگی نہیں تو توبہ سے کیا شرمندگی۔
توبہ منظور ہو جائے تو وہ گناہ دوبارہ سر زد نہیں ہوتا۔
جب گناہ معاف ہو جائے تو گناہ کی یاد بھی نہیں رہتی۔
گناہوں میں سب سے بڑا گناہ توبہ شکنی ہے۔
توبہ کا خیال خوش بختی کی علامت ہے کیونکہ جو اپنے گناہ کو گناہ نہ سمجھے وہ بد قسمت ہے۔
نیت کا گناہ نیت کی توبہ سے معاف ہو جاتا ہے اور عمل کا گناہ عمل کی توبہ سے دور ہو جاتا ہے۔
اگر انسان کو اپنے خطاکار یا گناہ گار ہونے کا احساس ہو جائےتو اسے جان لینا چاہیے کہ توبہ کا وقت آگیا ہے۔
اگر انسان کو یاد آجائے کہ کامیاب ہونے کے لیے اس نے کتنے جھوٹ بولے ہیں تو اسے توبہ کر لینی چاہیے۔
واصف علی واصف
 
Top