جگجیت تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا۔۔۔

محسن حجازی

محفلین
یہ ہمارے ہاتھ جگجیت جی کا بھرا ہوا بستہ لگا ہے سوچا آج محفل پر انڈیل دیتے ہیں:grin:
دوسرا نبیل بھائی نے ہم کو درست پوسٹ کرنے کا طریقہ بھی سمجھا دیا ہے۔ غلط طریقہ کیا ہے؟ اس کی ہم فیس لیتے ہیں:grin:
تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا۔۔۔ زندگی دھوپ تو گھنا سایہ

[youtube]
 

تعبیر

محفلین
محسن کافی مداح ہیں لگتا ہے کہ جگجیت کے
مجھے بھی یہ بہت پسند ہے اور اسے گنگنائے بغیر رہا نہیں جاتا :)
 

محسن حجازی

محفلین
لیجئے! تیرہ برس کی عم سے جگجیت سن رہے ہیں۔ :(
پہلی غزل جو جگجیت کی سنی وہ تھی پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے۔۔۔
اس کے بعد دوسری غزل نوابشاہ میں ماموں کے ہاں سنی۔۔۔
تیرے آنے کی جب خبر مہکے۔۔۔
تیری خوشبو سے سارا گھر مہکے۔۔۔

بس تب سے جگجیت ہی سن رہے ہیں۔ پہلے پہل تو امی نے کان کھینچے کافی کہ بچہ عاشقی میں پڑ گیا ہے کافی پابندیاں لگیں لیکن ہم نے کہا امی حضور حقہ پانی بند کر دیجئے لیکن جگجیت سنتے رہیں گے۔ :grin:
اب بھی جب کبھی جگجیت کی آواز گونجتی ہے تو امی کہتی ہیں کہ محسن کے ماتم کا ٹائم شروع ہو گیا ہے۔ :grin:
 
Top