تم نہیں میں رہو کہ ہاں میں رہو ------------- ایک غزل آپ کی بصارتوں کی نذر

مغزل

محفلین
میری جان م-م-مغل صاحب، باباجی“ہاشمی صاحب”کیا عاصم صاحب کے سامنے تو بڑے بڑوں کو ہاتھ باندھے گردن جھکائے دیکھنے کے ہم گواہ رہے ہیں مگر یہاں غلبہ سردی کا ہے آپ کھلی چھت پر مشاعرہ کرواکے نظامت کا فریضہ سونپتے وقت وہ والی اجرک ہی پہنادیا کریں جو ہماری کلاسیکی غزل میں ہے
ریت پہ ننگے پائوں سر پر دھوپ کی اک اجرک قافلہ ہے کس سمت روانہ ریت پہ ننگے پائو ں
سیدانورجاویدہاشمی۔۔۔۔۔۔ہمارے درشن کروانے کا شکریہ
جیسا تصویر میں ہے یہ چہرہ۔۔۔۔اب کہاں میری جان ایسا ہے
کیا سنا پائے گا غزل اپنی''''' ہاشمی دھان پان ایسا ہے
واللہ باللہ خدا حافظ
:notworthy:

شکریہ ہاشمی صاحب۔ آئندہ خیال رکھوں گا۔ بلکہ گرمیوں میں بھی ۔ :battingeyelashes:
 

مغزل

محفلین


بی بی ملائکہ آپ کا یہ کرم،نوازش کہ ہماری شاعری پڑھ کر آپ نے پسندیدگی کا اظہار کیا ۔۔۔۔آپ نے جو شعر پیش کیا تو عرض ہے کہ آپ سے کس نے کہا کہ ہمارے پاس پرائے دل ہیں ہاں پرائے دلوں کی خوشیوں اور دکھوں کی آماج گاہ تو ہمارا دل ہوسکتا ہے کہ درد دل کے واسطے قدرت نے پیدا کیا ہے ہر انسان کو اور آپ دیکھیے یہ تین حرف دال رے اور دال چاہے جیسے پڑھئیے درد ہی رہے گا یوں بھی یہ بے چارہ
دل قابو میں کس کے رہا ہے!
شکریہ سید انور جاوید ہاشمی

:cool:

توبہ توبہ ، ہاشمی صاحب یہاں کسی کی نظر کمزور نہیں ،جو آپ نے اتناااااااااااااا بڑا فونٹ لگایا ہے۔ :rollingonthefloor:
ہماری بہنا ملائکہ نے کبھی بھی یہ شکایت نہیں کی کہ انہیں کم نظر آتا ہے ۔ :notlistening:

’’ بھر بھی خوش رہیں ‘‘
تفنن برطرف ، فونٹ نارمل ہی لگایا کریں۔
 
پھر بھی خوش رہئے مرے بھائی سجاکر محفل

1998 کی ڈائری مل گئی ہے اس میں غزل کا شعر دیکھیں
پھر بھی خوش رہئیے مرے بھائی سجاکر محفل
میں بھی آجائوں گا جس دن مرا رتبہ بدلا
اگلا شعر ہے
جس قدر غورکیا یاد نہیں آیا ،کل
رات بدلی، پس منظر کہ تماشا بدلا
بار بار خیال اپنی ایجاد پر گیا کہ گیارہ برس بعد ہمارے مصرعے سے مصری نکال کر فورمز پر عاصم صاحب،عزم صاحب اور مغل صاحب مسلسل چباتے رہے ہمیں خبر ہی نہیں ہوئی۔فونٹ واقعی غلطی واقعی ہوئی اندازہ نہ تھا غلطی سے بڑا ہوا اسے چھوٹا کرلیں اللہ نہ کرے جو ملائکہ نظر بد یا کم نظری کا شکار ہوں
جز ترے کون یاں جذبات سے کھیلا ،کھیلے
ہم اگر جذبات کا اظہار نہ کرتے تو 37 سال سے شاعر نہ بنے رہتے مگر یہ ٹین ایجرز والا نہیں 10 ایئررز والا جذباتی پن ہے دس بار غلطی اور دس بار معذرت آخر بڑھاپا بھی تو آپ لوگوں پر طاری ہوگیا ہے سنجیدگی کے علاوہ کچھ سوجھتا ہی نہیں
بھائی بہنوں کو کبھی کبھی 100کھیوں پر بھی اترانا چائیے:notlistening:
 
اسے ملائکہ نہ پڑھیں؟

:chatterbox:
یار یہ جذباتی کو ’’جز ‘‘ باتی کیوں کردیا ۔۔ بات کا جز ؟؟
------------------------------
یارکراچی آگئے ہو تو خبر تو کردیتے ۔۔ !!
ہمارے نام جو پیغام تھا وہ کھا بیٹھے
خبر لگائی نہیں سرخیاں جما بیٹھے
مغل صاحب بات کا جز نہیں جزیہ کا جز ہے یہ دونوں کو ملا کر آپ جتنا اداکرسکیں مجھے منظور بلکہ قبول،قبول،قبولآ ۔۔۔۔آپ کے نام جواب ملائکہ ہرگز نہ پڑھیں اس سے بھوتوں کا بہلا ہوئے گا ناں
اب تو آپ لوگ خوش ہیں ہماری آمد و رفت پر
بقول ہمارے شاگرد مرزااسداللہ خان اصل نام آپ کو نہیں بتائیں گے کہ:
یعنی یہی کہ رفت گیا اور بود تھا
ہمارا یہ شاگرد مہاتما گوتم بدھ کی جنم بھومی گیا”بہار شریف“ گیا تو وہاں تپسیا کرتے نروان حاصل کرتے بودھ سے ملاقات ہوگئی ہمارے شاگرد نے ھ اڑادی اور یارلوگوں
نے و حذف کردی جیسے جنرل پرویز مشرف کے خلاف زرداری صاحب نے مائی باپ کے کہنے پر کارروائی حذف کروادی تھی ۔۔۔۔و '''''''وائو؟
 
ہم اپنے رفتگاں کو یاد رکھنا چاہتے ہیں

ٹھیک ہے صاحب اب آپ کا مصرع جان کر ’’ پھر بھی خوش رہیں ‘‘
ش ک ری ہ
شاید کچھ روز یہ ہو؟
1998 کی ڈائری میں غزلوں،نظموں،مرثیے،سلام کے ساتھ کچھ یادداشتوں میں سے ایک اہم 10فروری1998 کو جمال احسانی کے انتقال اور 12فروری کو شاہد حمید کےساتھ بلیز گارڈن گلستان جوہر مرحوم کے سوئم میں شرکت،عبیداللہ مرحوم کا فقرہ نصیر ترابی سے ” پیارے صاحب،کبھی کبھی مل لیا کرو ہمارے ہاں تو سوئم بھی نہیں ہوتا، پریس کلب میں فاطمہ حسن،عبیداللہ علیم ،شاہد رسام کا گریہ و زاری کرنا ،سلیم کوثر سے ہمارا کہنا کہ تو بڑا شاعر ہوگیا ہم سے نہیں ملتا؟ آرٹس کونسل میں تعزیتی جلسہ میں ہمار ا خراج تحسین میں اپنے آپ کو پرسہ نہ دوں تو کس کو دوں یہ چند اشک بچے تیری نذر اے بھائی
جنگ میں عزم بہزاد اور شعراء کے تاثرات،جسارت میں صابر وسیم کا مضمون،اجمل سراج کا جمال احسانی مرحوم کے مجموعے ستارہ ء سفر اور رات کے جاگے ہوءے سے انتخاب پیش کرنا۔۔جمال کے لیے فاطمہ حسن کی ذمہ داریوں محبتوں،احسانات کی خبریں وغیرہ بہر حال
ہم اپنے رفتگاں کو یاد رکھنا چاہتے ہیں۔۔۔جمال احسانی ہمارے عصر کا شاعر ہمار ا ہم سخن رہا
حق مغفرت کرے عجب آزار تھے اسے”آمین‘“
سیدانورجاویدہاشمی
 

مغزل

محفلین
شکریہ ہاشمی صاحب ، وہ سات سمٰو ت کی کمپوزنگ کا کیا ہوا ۔ ابتدائی دس صفحات تو کردیں ۔ باقی اگلی قسط میں۔
 
سات سماوات مل کر بھی بجلی کو جانے سے نہیں روکتے

شکریہ ہاشمی صاحب ، وہ سات سمٰو ت کی کمپوزنگ کا کیا ہوا ۔ ابتدائی دس صفحات تو کردیں ۔ باقی اگلی قسط میں۔

کمپوزنگ کیا کریں ادھر کمپیوٹر اپ ڈیٹ ہوا لاگ ان ہوئے اور اُدھر محترمہ بغیر بتائے رخصت ب ج ل ی بہت جاتی ہے لو یہ گئی؟ ضرور بھیجوں گا ذرا سی مہلت؟
ان پیج سے پہلے آٹو میٹک لاگ ان سے نمٹنا پڑرہا ہے۔
:frustrated:
 

مغزل

محفلین
ٹھیک ہے آج آپ سے ملاقات ہوگی ۔ عاصم بھائی کے ہاں بھی جانا ہے ۔ میں قریب آکر فون کردوں‌گا۔ گھر کے نمبر پر
 
ٹھیک ہے آج آپ سے ملاقات ہوگی ۔ عاصم بھائی کے ہاں بھی جانا ہے ۔ میں قریب آکر فون کردوں‌گا۔ گھر کے نمبر پر
__________________

غلط ہے کہ میں اپنا وعدہ پورا نہیں کرتا جھوٹ کے پائوں ہوتےتو خود چل کے آتا، بھیجا نہ جاتا، بھیجہ نہ کھاتا، ہا ہا ہا ہہہہہئ
 

محمد امین

لائبریرین
ہاشمی صاحب کی تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ محلے میں انہیں اکثر دیکھ چکا ہوں میں۔۔۔ یا غالبا مسجد وغیرہ میں۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
محترم ہاشمی صاحب!

السلام علیکم

ماشاء اللہ آپ اردو محفل پر آگئے ہیں اور اپنا رنگ بھی آپ نے جما دیا۔ مجھے بہت اچھا لگا اب کم از کم آپ کی بھی رومن رسم الخط سے جان چھوٹ جائے گی۔

ہمیشہ کی طرح غزل بہت اچھی لگی۔ اور وہ تمام اشعار بھی جو گاہے گاہے آپ نے اپنی گفتگو کے درمیان نگوں کی مانند جڑے ہیں۔

اُمید ہے آتے رہیں گے اور محفل کی شان بڑھاتے رہیں گے۔ میں جوابات کے معاملے میں کافی سست ہوں اکثر ضرورت سے زیادہ دیر ہو جاتی ہے آپ سے در گزر کی درخواست ہے۔

طالبِ دعا
محمد احمد
 

مغزل

محفلین
غلط ہے کہ میں اپنا وعدہ پورا نہیں کرتا جھوٹ کے پائوں ہوتےتو خود چل کے آتا، بھیجا نہ جاتا، بھیجہ نہ کھاتا، ہا ہا ہا ہہہہہئ

صاحب ایک حادثے میں موبائل اور نودی بچاتے ہوئے ۔ایک ہاتھ کی انگلی تڑوا بیٹھاں ہوں ، گاڑی مجھ سے چلتی نہیں ورنہ میں عاصم بھائ کو پیدل گشت نہ کرواتا۔
 
''''''''لوگ ٹھہرے نہیں حادثہ دیکھ کر!

صاحب ایک حادثے میں موبائل اور نودی بچاتے ہوئے ۔ایک ہاتھ کی انگلی تڑوا بیٹھاں ہوں ، گاڑی مجھ سے چلتی نہیں ورنہ میں عاصم بھائ کو پیدل گشت نہ کرواتا۔

جان عزیز ویری سواری”انگلش والا‘‘ آپ کی یہ ہنجار سواری کہاں جا ٹکرائی کہ آپ انگلی تڑواکر بیٹھ کر گئے افسوس ہوا یہ جان کر پروردگار آپ کو جلدی اچھا کردے آمین
میں گھر آئوں دیکھنے یا آپ کسی طرح عزم کے ہاں آئیں گے!؟
 
Top