مبارکباد تمام محفلیں کو عید میلاد النبی مبارک 12 ربیع الاول کا آغاز ہوگیا

12-rabi-ul-awwal-wallpaper2.jpg
 
مدینہ منورہ، مکہ معظمہ، ریاض اور کویت میں بارہ ربیع الاول کی رات شروع ہوچکی ہے
سب شکرانے کے طور پر درود شریف پڑھیں
DaroodSharif2.gif
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
 
پاکستان میں تو آج غالباً 10 ربیع الاول ہے۔
مدینہ منورہ، مکہ معظمہ، ریاض اور کویت میں بارہ ربیع الاول کی رات شروع ہوچکی تھی جس وقت میں نے اس دھاگے کا آغاز کیا۔ اور اسلامی طریقے میں رات پہلے گنی جاتی اور پھر صبح اس کا دن نکلتا ہے۔
 
تمام محفلین کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم بہت مبارک ہو!
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے محبوب بندے نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
 

حسینی

محفلین
حسن یوسَف، دم عیسی ید بیضا داری
آنچہ خوباں ہمہ دارند، تو تنہا داری

آمد مصطفی مرحبا۔۔ یا رسول خدا مرحبا
اللھم صل علی محمد وآل محمد کافضل ما صلیت علی ابراھیم وآل ابراھیم
 

کاشفی

محفلین
اللھم صل علی محمد وآل محمد
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر لاکھوں کڑوڑوں درود و سلام ۔
اللہ رب العزت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چاہنے والوں پر کڑوڑوں رحمتیں نازل فرمائے۔۔۔آمین۔۔اور ان کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔آمین
عید میلادِ رحمت العالمین تمام عالم کو مبارک ہو۔۔۔
 

ابن رضا

لائبریرین
طلع البدر علينا
یہ عزم نو کا دن ہے کہ اسوہ حسنہ میں سے اس دن کسی بھی ایک عمل کو اپنا لیا جائے تو ہماری دنیا بھی سنور جائے اور عاقبت بھی۔
آمدِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا
سب کو عید مبارک۔

طلع البدر علينا
ہم پر (ثنیات الوداع) سے بدر (یعنی چودھویں رات کا چاند) طُلُوع ہوا۔ ہم پر اس کا شکر لازِم ہے جو داعی (یعنی بلانے والے نے)اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف (ہمیں) بلایا۔ اے ہم میں بھیجے گئےاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ ایسی بات لائے ہیں جس کی اِطاعت کی جائے گی۔ آپ نے آ کر مدینہ منورہ کو عزت بخشی۔ اے بہترین داعی! خوش آمدید۔
واضح نور، خیر المرسلین ﷺ کا نور، امن و سلامتی کا نور، حق و یقین کا نور طلوع ہوا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنایا۔ آپ ﷺ بحر و بر پر (ہدایت کی) کرن ہیں۔آپ ﷺ حق کے ساتھ تشریف لائے ہیں۔ آپ ﷺ کا کلام آسمانی وحی ہے۔ آپ ﷺ کی گفتگو فصیح ہے جس نے بلغاء کو چیلنج کیا ہے، اس میں جسم کے لئے شفا اور روح کی دوا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top