مبارکباد تمام محبت کرنے والوں کو یومِ محبت ویلنٹائن ڈے مبارک

کاشفی

محفلین
نفرتوں کے اس عہد میں تمام محبت کرنے والوں کو
یومِ محبت (ویلنٹائن ڈے)

کی دلی مبارک باد۔

دز ٹائم ڈیڈیکیٹیڈ ٹو عاشقانِ محفل

شیخ تم جانتے ہو کیا ہے عشق
عشق بازوں کا پیشوا ہے عشق

کوئی مجنوں ہے کوہکن کوئی
خوب دُھومیں مچا رہا ہے عشق

سرو و گل میں ہزار و قمری کو
اپنے جلوے دکھا رہا ہے عشق

کہیں بلبل، کہیں ہے پروانہ
الغرض یہ کہ جابجا ہے عشق

کوہ کا کام کاہ کرتی ہے
قدرت اپنی دکھا رہا ہے عشق

دل لگانے کے ہیں اسی سے لطف
جان سے بھی ہمیں سوا ہے عشق

دل پھنساتا ہے یہ فرشتوں کے
سچ تو یہ ہے کہ بد بلا ہے عشق

ہیں حبیبِ خدا رسول اللہ
دیکھ کس جا پہنچ گیا ہے عشق

جان انساں کی لینے والوں میں
ایک ہے موت، دوسرا ہے عشق

ذرّہ اور لافِ الفت خورشید
نام آور بنا رہا ہے عشق

کیوں نہ مضطر ہوں برق بیاں عشاق
ابر کی طرح چھا رہا ہے عشق

کردے عاقل کو دم میں دیوانہ
سچ تو یہ ہے کہ بد بلا ہے عشق

اُس پری رو کو دل نہ دے دینا
دیکھ مجروح بد بلا ہے عشق
 
سب کو ویلینٹائن ڈے :congrats: ہو
اب گل نوخیز اختر کا یہ مضاحیہ ًمضمون ملاحضہ کیجیے

sfsfdasfd_zps5c0e4553.jpg
 

مقدس

لائبریرین
بہن پھر تو یہ رسم ہے جو آپ دوسروں کی دیکھا دیکھی اپنا رہی ہیں ۔
رسم ہے تو پھر تو برا نہیں ماننا چاہیے جیسے ہم مایوں، مہندی ابٹن کی رسمیں کرتے ہیں ایک اور سہی۔
ویسے میں تو گفٹ دیتی بھی ہوں اور لیتی بھی ہوں ویلنٹائن پر
 

نایاب

لائبریرین
کیا سال میں ایک ہی دفعہ محبتیں بانٹتے ہیں آپ لوگ؟
اگر نہیں تو پھر صرف آج ہی کیوں، روزانہ ہی ایک نیا دھاگہ کیوں نہیں بناتے محبت کے موضوع پر ؟
محترم بھائی ویسے تو نہ صرف ہر دن ہر رات بلکہ ہر گزرتا لمحہ " شکر " کو ہمراہ رکھتے " عید " کی مثال ہے ۔
تو یہ کیوں نہیں کہا جاتا کہ ہم نے صرف چھ دن مخصوص کر رکھے ہیں عید کے ۔ اللہ کی نعمت کا شکر ادا کرنے کے لیئے ۔
مجازی ہو یا کہ حقیقی صرف محبت کرنے والے ہی جھکا کرتے ہیں ۔
آپ کو بھی محبتوں بھرا یہ دن مبارک ہو ۔۔۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
خیر مبارکاں جی
ویسے وہ سارے کام کر لینے ہیں، جو اسلام میں منع ہیں لیکن اس دن پہ آ کے فتوے شروع ہو جاتے ہیں۔ بات بہت دور تک جائے گی لیکن آج کے دن نفرتیں اچھی بات نہیں۔ ویسے بھی اس مادیت پرستی کے دور میں اگر کسی کو محبت بانٹنے کا خیال آ ہی گیا ہے تو پابندی کیسی۔

ویسے بھی
سانوں کی۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تمام وہ احباب جو یہ دن مناتے ہیں انکی نذر امجد اسلام امجد کی خوبصورت نظم

محبت کی طبعیت میں یہ کیسا بچپناقدرت نے رکھاہے !
کہ یہ جتنی پرانی جتنی بھی مضبوط ہو جائے
ا سے تائید تازہ کی ضرورت پھر بھی رہتی ہے
یقین کی آخر ی حد تک دلوں میں لہلہاتی ہو !
نگاہوں سے ٹپکتی ہو ‘ لہو میں جگمگاتی ہو !
ہزاروں طرح کے دلکش ‘ حسیں ہالے بناتی ہو !
ا سے اظہار کے لفظوں کی حاجت پھر بھی رہتی ہے
محبت مانگتی ہے یوں گواہی اپنے ہونے کی
کہ جیسے طفل سادہ شام کو اک بیج بوئے
اور شب میں بار ہا اٹھے
زمیں کو کھود کر دیکھے کہ پودا اب کہاں تک ہے !
محبت کی طبعیت میں عجب تکرار کی خو ہے
کہ یہ اقرار کے لفظوں کو سننے سے نہیں تھکتی
بچھڑ نے کی گھڑ ی ہو یا کوئی ملنے کی ساعت ہو
اسے بس ایک ہی دھن ہے
کہو ’’مجھ سے محبت ہے ‘‘
کہو ’’مجھ سے محبت ہے ‘‘
تمہیں مجھ سے محبت ہے
سمندر سے کہیں گہری ‘ستاروں سے سوا روشن
پہاڑوں کی طرح قائم ‘ ہوا ئوں کی طرح دائم
زمیں سے آسماں تک جس قدر اچھے مناظر ہیں
محبت کے کنائے ہیں ‘ وفا کے استعار ے ہیں ہمارے ہیں
ہمارے واسطے یہ چاندنی راتیں سنورتی ہیں سنہر ا دن نکلتا ہے
محبت جس طرف جائے ‘ زمانہ ساتھ چلتا ہے ‘‘
کچھ ایسی بے سکو نی ہے وفا کی سر زمیوں میں
کہ جو اہل محبت کی سدا بے چین رکھتی ہے
کہ جیسے پھول میں خوشبو‘ کہ جیسے ہاتھ میں پاراکہ جیسے شام کاتارا
محبت کرنے والوں کی سحر راتوں میں ر ہتی ہے ‘
گماں کے شاخچوں میں آشیاں بنتا ہے الفت کا !
یہ عین وصل میں بھی ہجر کے خد شوں میں رہتی ہے ‘
محبت کے مسافر زند گی جب کا ٹ چکتے ہیں
تھکن کی کر چیاں چنتے ‘ وفا کی اجر کیں پہنے
سمے کی رہگزر کی آخری سر حد پہ رکتے ہیں
تمہیں مجھ سے محبت ہے
تو کوئی ڈوبتی سانسوں کی ڈوری تھا م کر
دھیرے سے کہتا ہے
یہ سچ ہے نا !
ہماری زند گی اک دو سرے کے نام لکھی تھی !
دھند لکا سا جو آنکھوں کے قریب و دور پھیلا ہے
ا سی کا نام چاہت ہے !
تمہیں مجھ سے محبت تھی
تمہیں مجھ سے محبت ہے !!
محبت کی طبعیت میں
یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے !

اور جو نہیں مناتے۔۔۔۔ انکی بھی نذر۔۔۔ :)
اور جو میرے جیسے ہیں۔۔ نہ تین میں نہ تیرہ میں۔۔۔ کہ کوئی مل گیا تو منا لیں گے۔۔ ۔ ;) اور نہ ملا تو نیک تو ہیں ہی۔۔۔۔ :devil:
انکے بھی نام :notworthy:
 

پردیسی

محفلین
ہم محبت کرتے کرتے لیٹ ہوگئے شاید ۔۔۔ :twisted: اس لئے ہماری طرف سے باسی ویلنٹائین ڈے مبارک قبول فرمائین
 

ساقی۔

محفلین
ٹھیک ہے جناب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ مانیں میری بات ۔۔!!!






































میں مان لیتا ہوں آپکی بات
"ہیپی محبت ڈے"

ہن خوش او نا سارے؟؟؟
 
خصوصی نوٹ: ویلنٹائن ڈے کی تاریخ مرتب کرنے والے مورخین اور اسے کافرانہ قرار دینے والے مفتیان کرام سے گزارش ہے کہ اسلامی تعلیمات اور تاریخ کے زمرہ جات میں نئے دھاگے کھول کر اپنا شوق پورا فرمائیں اور اس دھاگے کو صرف محبت کرنے والوں کے لیے رہنے دیں۔
کیا ہی محبت بھرا نوٹ ہے۔
مجھے آج معلوم ہوا کہ:
1۔اسلامی تعلیمات دینے والے مفتیانِ کرام محبت کرنے والوں کی صف سے خارج ہوچکے ہیں۔
2۔ویلنٹائن ڈے کی تاریخ مرتب کرنے والے مورخین شوق پورا فرماتے ہیں۔
 
محبتوں کو بانٹنے والے اور محبتوں کو سمیٹنے والے میرے سب ان پیاروں کو جو میری سانسوں میں مہکتے دل میں دھڑکتے ہیں
محبت بھرا یہ دن بہت مبارک ہو ۔
ہم تو اس ہستی پاک کے " پیغام انسانیت " پر عمل کرتے " محبتوں " کو عام کرتے ہیں جو " نفرتیں " مٹا تا "محبتوں " کو پھیلاتا رہا ۔۔۔
سدا سجی رہے یہ محفل اردو اور چہکتے رہیں محبتوں کے امین ۔۔۔ ۔۔۔ ۔آمین
آمین۔
 
Top