تعارف تمام تعریفیں رب العالمین کے لیئے کہ جو ذ رے کو آفتاب بنانے پر قادر ہے ۔ ۔ بے شک

صابرہ امین

لائبریرین
السلام و علیکم
تمام تعریفیں رب العالمین کے لیئے کہ جو ذ رے کو آفتاب بنانے پر قادر ہے ۔ ۔ بے شک

بس ایک دن کسی لفظ کا قافیہ ڈھونڈتے ہوئے اس محفل کو دیکھا ۔ اکاؤنٹ بنایا اور اصلاح سخن میں دوسرے لوگوں کی طرح اپنی شاعری اصلاح کے واسطے لکھ دی۔ ۔ ۔ لوگوں کی دیکھا دیکھی الف عین صاحب اور خلیل الرحمٰن صاحب کو ٹیگ بھی کر دیا ۔ ۔ اور کہیں بیچ میں سے ہی یہ سلسلہ شروع ہو گیا ۔ ۔ انٹرفیس کی سمجھ پوری طرح تو نہیں آئ پر کوشش جاری ہے۔۔ آج معلوم ہوا کہ تعارف بھی کروانا ہوتا ہے تو یہ رسم بھی پوری کردہتے ہہں تاکہ چیزیں سیکھنے میں مزید آسانی ہو۔ ۔ آپ سب سے مد د کی گذارش ہے ۔ ۔ اردو لکھنے پڑھنے کا شوق اس محفل میں لے آیا ۔ ۔شاعر ی کرنے کی تمنا ہے مگر ابجد سے کوئ واقفیت نہیں۔ ۔ ۔ ہاں سیکھنا شروع کر دیا ہے ۔ ۔ لاک ڈاؤن نے زندگی میں کچھ فرصت دے دی ہے ۔ ۔ دیکھئے قسمت کہاں لے جا تی ہے ۔ ۔میری دعا ہے کہ میں آپ لوگو ں سے بہت کچھ سیکھ سکوں ۔ ۔

نام صابرہ امین ہے ۔ ایک استاد ہوں ۔ ۔ خوبصورت شہر کراچی میں رہتی ہوں ۔ ۔ اور علم و ادب میں کام کرنا چاہتی ہوں ۔ ۔ ۔

سمجھ نہیں آ رہا مزید کیا لکھوں ۔ ۔ ۔ آپ سب کچھ جاننا چاہیں تو چشم ما روشن دل ما شاد
امید کرتی ہوں کہ آپ کے ساتھ علم و ادب کے حصول کا سفر خوشگوار، شاندار اور جاندار رہے گا ۔ ۔
یا اللہ اس سفر اور منزل کے حصول کو آسان بنانا ۔ ۔ آمین
 
آخری تدوین:

لاريب اخلاص

لائبریرین
وعلیکم السلام!
خوش آمدید میم!
اہل علم کے ساتھ روحانی رشتہ ہے زیادہ میری ٹیچرز ہی میری دوستیں ہیں۔
آپ ایک استاد ہیں اور ہم طالبِ علم۔
استاد کا اپنے شاگرد سے تعلق مثالی ہوتا ہے۔ پس آج سے ہم آپکی فرمانبردار شاگردہ:)
رہبر بھی یہ ہمدم بھی یہ غم خوار ہمارے
استاد یہ قوموں کے ہیں معمار ہمارے۔
 
۔ ۔ ۔ لوگوں کی دیکھا دیکھی الف عین صاحب اور خلیل الرحمٰن صاحب کو ٹیگ بھی کر دیا ۔ ۔

چلیے اب اس پر کچھ بات کرلیتے ہیں؛
اردو محفل میں دو قسم کے ٹیگ استعمال ہوتے ہیں۔

1) نیا مراسلہ بناتے وقت مراسلہ کی ایڈیٹر ونڈوز کے نیچے " ٹیگ کیجیے" میں عام طور پر آپ ایسے الفاظ شامل کرتی ہیں جن کا مقصد آپ کے مراسلے کو تلاش کرنے کے قابل بنانا ہوتا ہے۔ مثلاً آپ خود اپنا نام یا اس مضمون کے کچھ خاص الفاظ شامل کرتی ہیں۔

یہی ٹیگ مراسلے کے عنوان کے نیچے ظاہر ہوتے ہیں اور آپ بعد میں بھی اس میں تبدیلی کرسکتی ہیں۔

2) دوسرے ٹیگ دیگر ممبران یا عرف عام میں محفلین کو متوجہ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ اس قسم کے ٹیگ بنانے کے لیے اپنے مراسلے میں ہی @ کا نشان بناکر اس خاص محفلین کا وہ نام لکھیے جو وہ محفل پر استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً ہمیں ٹیگ کرنا ہو تو یوں لکھیے محمد خلیل الرحمٰن

اب اسی مراسلے پر نظر دوڑائیے۔ ہم نے ٹیگ میں آپ کا نام شامل کردیا ہے، نیز ہم نے آپ کی پہلی غزل کے مراسلے میں بھی آپ کا ٹیگ شامل کردیا ہے۔ اب اس پر کلک کیجیے اور جادو ملاحظہ فرمائیے۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اس دعا کے ساتھ کہ اللہ کریم آپ کی دلی مرادیں پوری فرمائیں۔آمین
آداب
آمین ۔ ۔ دعا کے لیے بےحد شکریہ ۔ ۔ چاہتی ہوں قلم کی آواز سینے میں تیر ہو جائے ۔ ۔ ذہن کو جھنجھوڑ کر رکھ دے ۔ ۔ اور پتہ نہیں کیا کیا ہو جائے ۔ ۔ ہزاروں خواہشیں ایسی ۔ ۔ :)
 
صابرہ امین

لائبریرین
اُردو محفل فورم کی خوبصورت ترین فیملی میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ (ایک استاد ہوں) مزید وضاحت کردیں۔
آداب
شکریہ ۔ ۔ امید ہے اچھا ساتھ رہے گا ۔ ۔ :)
کراچی میں امریکن سینٹر ہیں بہت عرصہ انگریزی زبان کوشوقیہ جز وقتی طور پر پڑھایا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ساتھ ساتھ کمپیوٹر پروگرامنگ بھی پڑھاتی رہی۔ ۔ ۔ پیشہ سوفٹویئر انجینئرنگ ہے ۔ ۔ ۔ آج کل ویب ڈیزائننگ اور ڈویلپمنٹ پڑھاتی ہوں ۔ ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
چلیے اب اس پر کچھ بات کرلیتے ہیں؛
اردو محفل میں دو قسم کے ٹیگ استعمال ہوتے ہیں۔

1) نیا مراسلہ بناتے وقت مراسلہ کی ایڈیٹر ونڈوز کے نیچے " ٹیگ کیجیے" میں عام طور پر آپ ایسے الفاظ شامل کرتی ہیں جن کا مقصد آپ کے مراسلے کو تلاش کرنے کے قابل بنانا ہوتا ہے۔ مثلاً آپ خود اپنا نام یا اس مضمون کے کچھ خاص الفاظ شامل کرتی ہیں۔

یہی ٹیگ مراسلے کے عنوان کے نیچے ظاہر ہوتے ہیں اور آپ بعد میں بھی اس میں تبدیلی کرسکتی ہیں۔

2) دوسرے ٹیگ دیگر ممبران یا عرف عام میں محفلین کو متوجہ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ اس قسم کے ٹیگ بنانے کے لیے اپنے مراسلے میں ہی @ کا نشان بناکر اس خاص محفلین کا وہ نام لکھیے جو وہ محفل پر استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً ہمیں ٹیگ کرنا ہو تو یوں لکھیے محمد خلیل الرحمٰن

اب اسی مراسلے پر نظر دوڑائیے۔ ہم نے ٹیگ میں آپ کا نام شامل کردیا ہے، نیز ہم نے آپ کی پہلی غزل کے مراسلے میں بھی آپ کا ٹیگ شامل کردیا ہے۔ اب اس پر کلک کیجیے اور جادو ملاحظہ فرمائیے۔
واہ، زبردست ۔ ۔
شکریہ ۔ ۔ آپ ھمیشہ ہی رہنمائ اور مدد کو آن پہنچتے ہیں ۔ ۔ جزاک اللہ
 
صابرہ امین

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔

ماشاءاللہ۔

ہم طالب علموں سے
کوئی غلطی ہو جائے
تو براہ کرم
دس دس بار لکھ کر لانے کی سزا نہیں دینی
آداب
بڑے بچوں کو اشارہ کافی ہوتا ہے ۔ ۔ ویسے اس محفل ہیں آپ لوگ استاد اور میری حیثیت محض ایک ادنٰی طالبہ کی ہے ۔ ۔
تو آپ سے رحم کی درخواست ہے ۔ ۔ :LOL:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اردو محفل میں بہت بہت خوش آمدید ۔ صابرہ امین صاحبہ۔
اساتذہ کا اضافہ خصوصی طور پر خوش آئند ہے ۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
وعلیکم السلام!
خوش آمدید میم!
اہل علم کے ساتھ روحانی رشتہ ہے زیادہ میری ٹیچرز ہی میری دوستیں ہیں۔
آپ ایک استاد ہیں اور ہم طالبِ علم۔
استاد کا اپنے شاگرد سے تعلق مثالی ہوتا ہے۔ پس آج سے ہم آپکی فرمانبردار شاگردہ:)
رہبر بھی یہ ہمدم بھی یہ غم خوار ہمارے
استاد یہ قوموں کے ہیں معمار ہمارے۔
آداب
بہت شکریہ لاریب ،
آپ کا تعارف دیکھنا پڑے گا کہ آپکی عمر کا اندازہ ہو ۔ ۔ بات چیت میں آسانی رہے گی ۔ ۔
ویسے کس جماعت میں پڑھتی ہیں آپ؟
واہ شعر نے تو دل خوش کر دیا ۔ ۔ جیتی رہیے ۔ ۔
 
جی بالکل آپ میرا تعارفی پرچہ دیکھ سکتیں ہیں۔
اور جماعت کا مٙیں تعارف میں ہی لکھ دیتی لیکن (مخفی)۔
 
Top