تلاشِ گمشدہ

رباب واسطی

محفلین
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانی نے 28 نومبر کو والدہ کی تلاش کے لیے اشتہار دیا تھا ، اب اس شخص کو والدہ سے ملنے کے بعد قرار آ گیا ہے، واضح رہے کہ شخص نے اشتہار میں لکھا تھا کہ میں ڈاکٹر ذیشان سبحانی عرف شانی ولد قمر الزمان سبحانی،ابتدائی رہائش A۔399، بلاک ڈی، نارتھ ناظم آباد کراچی، ابتدائی تعلیم عظیم چلڈرن پیراڈائز سکول کے ڈی اے چورنگی نارتھ ناظم آباد سے حاصل کی اور اسی سکول سے 1988 میں میٹرک کیا،آدم جی سائنس کالج پٹیل پاڑہ کراچی سے 1990ء میں انٹر کیا، میڈیکل کی تعلیم

1996ء میں DOW میڈیکل اور سول ہسپتال کراچی سے مکمل کی بعدازاں میں ملک سے باہر چلا گیا اور تاحال اپنی فیملی کے ہمراہ ملک سے باہر ہی مقیم ہوں، مجھے اپنی والدہ محترمہ شائستہ اختر (بلی والی آنٹی) کی تلاش ہے، برسوں گزر گئے جب میری والدہ مُکا چوک عزیز آباد ایف بی ایریا کے پاس اور Wells bakery کی پچھلی گلی میں رہتی تھیں اور پھر وہاں سے منتقل ہو گئیں، اب مجھے ان کی رہائش سے متعلق کوئی علم نہیں، اس اشتہار کے ذریعے میں تمام افراد سے التماس کرتا ہوں کہ اگر کسی بھی شخص کو میری والدہ سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو مطلع فرمائیں، آخر میں انہوں نے اپنا نمبر اور قریبی دوست کا نمبر دیا ہوا تھا۔ان کے اس اشتہار پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص نے بتایا کہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میرے والدین میں علیحدگی ہو گئی تھی، اس کے بعد والدہ نے دوسری شادی کر لی، ڈاکٹر ذیشان نے بتایا کہ وہ اپنی پھوپھو کے گھر ہی پلے بڑھے، سوتیلے والدہ کے رویے کی وجہ سے وہ بچپن میں اپنی والدہ سے نہیں مل سکتے تھے، ڈاکٹر ذیشان نے بتایا کہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے انگلینڈ چلا گیا، انہوں نے بتایا کہ بعد میں میں نے اپنی والدہ کو بہت ڈھونڈا لیکن وہ نہیں ملیں، جس کی وجہ سے مجھے اس طرح کا اشتہار دینا پڑا۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ میری والدہ بلیو کو کھانا کھلاتی تھیں جس کی وجہ سے وہ بلیو والی آنٹی کے نام سے مشہور تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھ سے خود رابطہ کیا ، جب میری ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ پر بہت فخر کیا، چیزوں کی خریدو فروخت اور رشتوں کے لیے تو اشتہارات دیے ہی جاتے ہیں مگر اس شخص نے والدہ کی تلاش کے لیے انوکھا اشتہار دیا اور اس اشتہار کی وساطت سے اسے اس کی ماں مل گئی

والدہ کی تلاش کیلئے دلچسپ اشتہار دینے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹر کو ’’ماں‘‘ مل گئی، اتنا عرصہ اپنی والدہ سے کیوں دور رہا؟ اصل وجہ کیا تھی؟ حیرت انگیز انکشافات - اُرْدُو کہانی میں خوش آمدید
 
Top