تفیہم القرآن۔۔ استفسار اور مشورے

الف عین

لائبریرین
لائبریرین اور کتب فروش کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ جو کتابیں اپنے پاس رکھے، وہ اسے خود پسند بھی ہوں۔ یہاں بھی ہماری لائبریری کا مقصد ہے کہ ہر طرح کا ترجمہ، ہر مسلک کے مترجم کا ترجمہ، اگر وہ کاغذ‌پر چھپ چکا ہے، تو اسے مہیا کیا جائے، جس صورت میں وہ چھپا ہے، یہ نہیں کہ آپ اس میں اصلاح کریں۔ ممکن ہے کہ آپ اس مسلک سے متعلق نہ ہوں۔ خود میری سائٹ پر سب سے پہلے بریلوی اور طاہر القادری کے تراجم مہیا ہیں، جب کہ مجھے خود تفیہم القرآن کا تفسیر و ترجمہ زیادہ پسند ہے۔ فتح محمد جالندھری ہوں یا جوناگڑھی، مودودی ہوں یا احمد رضا، سب کے مستند کہے جا سکتے ہیں کہ مسلک سے آپ چاہے متفق نہ ہوں، ان کی علمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
 
باذوق

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:

جزاک اللہ۔
میرا بھی یہی خیال ہے۔
ویسے قسیم حیدر صاحب سے ای۔میل سے رابطہ ہے۔ ایسی کوئی غلط فہمی کی بات نہیں ہے۔ ہاں ، متعلقہ افراد / ادارے تک انہوں نے بہرحال اپنی گزارشات پہنچا دی ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
کل یہاں ایک کمپوزنگ ادارے میں بات کر لی ہے، اٹھارہ روپیے فی صفحہ A4 سائز کے لے رہے ہیں۔ لیکن افسوس یہ ہے کہ جہاں جہاں میں نے ربط کیا، یہ سب لوگ پی 2 اور پی 3 کمپوٹر اور ونڈوز 95 یا 98 پر کام کرتے ہیں اور ان پیج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ ان کو ایک ہدایت نامہ دیا ہے کہ ان پیج میں‌ہی کس طرح ٹائپ کریں۔
جلد یکم ناگپور میں شروع کروائی تھی، اگر وہاں کچھ پیش رفت نہ ہو سکی تو اس جلد کو بھی یہاں اجرتاً کرواؤں گا، فی الحال جلد چہارم اور پنجم دے رہا ہوں۔ دوم سوم اور ششم یہاں دوسرے ارکان شروع کر چکے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
ایک سوال
تفہیم القرآن میں کچھ مقامات پر تفہیم کے ہی حوالے دیے ہیں، جیسے دیکھیے جلد چار، صفحہ 677۔
ان کو ہماری ای بکس میں کس طرح حوالہ دیا جائے۔ درست تو یوں ہوگا کہ اصل کتاب میں دیکھ کر محض سورۃ اور آیت کا حوالہ رکھا جائے وہاں۔ اور کوئی آسان ترکیب؟؟
 
Top