قسیم حیدر

محفلین
انیس الرحمٰن۔ جو ترجمانی ٹائپ کروا رہے ہو یا کر رہے ہو، اس میں تفسیری نوٹس کے حوالے بھی دینے ہوں گے۔ اب تک جو محض ترجمے تم نے پوسٹ کئے ہیں، ان کو وکی پر شاید لوگ کر سکیں تو چھا ہے، لیکن اب جو تم ٹائپ کرو یا کرواؤ تو خیال رہے کہ کم از کم قوسین میں تفسیری نوتس کا حوالہ نمبر بھی ٹائپ کیا جائے۔
انیس الرحمٰن کون سی جلد پر کام کر رہے ہیں؟
 
قسیم حیدر

محفلین
اللہ تعالیٰ کی توفیق سے سورۃ یونس کے معانی کی ترجمانی مکمل ہو گئی ہے۔ تفسیری نوٹس کے نمبر لگانے شروع کیے تھے لیکن پورے نہیں ہو سکے۔ غمِ روزگار نے اس طرح لپیٹ میں لیا ہے کہ انہیں مکمل نہیں کر پا رہا۔ لہٰذا اسی حالت میں پوسٹ کر رہا ہوں۔ موقع ملتے ہی تدوین کر دوں گا ان شاء اللہ۔ اعجاز انکل! معذرت، آپ کے حکم پر فوری عمل نہیں ہو سکا۔
 
قسیم حیدر

محفلین
سورۃ ہود کی ترجمانی آدھی سے زیادہ مکمل ہو چکی ہے، اسے پوسٹ کر دیا ہے۔ باقی بھی ان شاء اللہ جلد ہی ٹائپ کر دوں گا۔
 
بہترین کام کررہے ہیں۔ اللہ تعالی جزا عطا فرمائیں۔ میں منتظر ہوں کہ آپ لوگوں کا نیک کام تکمیل پر پہنچے تو ترجمان القرآن بھی اوپن برہان پر شامل کروں۔
 
قسیم حیدر

محفلین
تفہیم کا کام ایک عرصے سے معلق پڑا ہے اور ابھی کوئی صورت نظر نہیں آتی کہ اسے جلد پورا کر پاؤں گا۔ اس دوران کوئی اور ہاتھ بٹانا چاہے تو آگے آ سکتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ باقی لوگ بھی اس پروجیکٹ پر دھیان نہیں دے پا رہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میں نے جلد 3 اور جلد 5 مکمل کروا لی ہیں۔ اس جلد میں تعارف نہیں کروایا ہے کہ وہ پہلے ہی وکی پیڈیا پر ہے۔ محض تفسیر و تفسیر۔ ان کو پروف ریڈنگ کے لئے کچھ تفصیلی کارروائی کرنی ہے۔ محفل میں ہوسکے تو بہتر ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
تین دن سے میں اس کا ’سٹاک‘ لے رہا ہوں، اب کچھ پوزیشن واضح ہوئی ہے۔
پہلی جلد کا معلوم نہیں۔
دوسری جلد پر کام شائستہ نے شروع کیا تھا۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=4654
تیسری جلد کا کام میں نے شروع کروایا تھا، اس کی ذمہ داری انیس الرحمن اور شاید قسیم حیدر نے لی تھی، انیس ترجمانی کروا رہے تھے اور کچھ فائلیں مجھ کو بھیجی بھی تھیں۔، کہ میں ترجمہ نہ کروں، لیکن معلوم ہوا کہ ترجمانی القرآن (جو یہاں ہندوستان میں شائع نہیں ہوا اور دستیاب نہیں) کا ترجمہ اور تفہیم کے ترجمے میں الفاظ کا کافی فرق ہے۔ بہر حال الشوریٰ تک تعارف اور تفسیر میں نے مکمل کرا رکھا ہے۔ نمل، قصص، عنکبوت اور روم (27 تا 30) وہی کروا رہے تھے، میں نے نہیں کیں۔
چوتھی جلد۔۔ ہر لحاظ سے مکمل ہے۔ میں نے ٹائپ کرا لی ہے۔
پانچویں جلد۔۔۔ حشر تک تو وہی حشر ہے، یعنی تعارف اور تفسیر مکمل، ترجمہ غائب۔
حشر کے بعد سے یعنی طلاق تک پانچویں جلد مکمل ہے۔
پوری فائلیں ابھی ابھی جمع کر کے کاپی پیسٹ کر کے بنائی ہیں۔ کچھ فائلوں کی زبان عربی ہو گی، اس کو اردو میں بدل دینا، ورنہ ورڈ میں سپیل چیکنگ نہ ہو سکے گی۔
ان کو ای سنپ اکاؤنٹ میں ایک فولڈر بنا کر کل اپ لوڈ کر دوں گا، اور اس کا لنک دے دوں گا
جلد ششم۔ اس کا یاد نیںا تھا، ابھی محفل میں ڈھونڈھا تو یہ لنک ملا
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=5928
نعمان برنی نے ایک ذ پ“ میں دلچسپی دکھائی تھی اس کام کے لئے تو یہ حالت ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میری فائلیں یہاں اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔
http://www.esnips.com/web/Tafheem
خیال رہے کہ ان کی پروف ریڈنگ نہیں ہوئی ہے فی الحال۔ پرانی فائلیں یار لوگوں نے سکرب ڈی پہ اپ لوڈ کر رکھی تھیں۔ وہ فائلیں اب ڈلیٹ کر دی ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
آج پروف ریڈ کی ہوئی فائلیں اپ لوڈ کر دی ہیں۔ فولڈر کا ربط وہی اوپر والا ہے، اسی فولڈر میں پرانی فائلس ہٹا کر نئی فائلیں لگا دی گئی ہیں۔ ان میں حتی الامکان اغلاط سدھار لی گئی ہیں۔ اب جلد ہی اپنی سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دوں گا قرآن کے سارے تراجم اور تفاسیر۔
 
الف عین

لائبریرین
تعجب ہے کہ یہ پروجیکٹ یہاں تو معطل رہا لیکن کچھ با عمل حضرات نے مکمل کر دیا ہے۔ افسوس کہ ان سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ دونوں سائٹس پر contact us کا فارم بھرنے پر کچھ نہ کچھ ایرر آ رہی ہے۔ کیا کوئی واقف ہے ان دونوں سائٹس کے منتظمین سے؟
http://www.tafheemonline.com/
http://www.tafheemulquran.net/1_Tafheem/0_Tafheem.html
ربط اس لئے کرنا چاہ رہا ہوں کہ آن لائن سارا متن دستیاب ہے، لیکن اسے کمپائل کرنا کارِ دارد۔ کہ ایک ایک رکوع کا ترجمہ الگ الگ کاپی کرنا پڑے گا اور ہر تفسیری نوٹ الگ الگ۔ شاید ان لوگوں کے پاس مکمل شاید دو تین فائلوں کی شکل میں مل جائے تو میرا کام آسان ہو جائے۔
 
الف عین

لائبریرین
لیجئے، وہاں تو تفسیری نوٹ پر کلک کرنے سے اس کا باکس کھلتا تھا، یہاں مزید آسانی ہو گئی ہے۔ کم وز کم رکوع بہ رکوع تفسیر و ترجمہ کاپی کئے جا سکتے ہیں۔ کل میں نے تفہیم القرآن کی پہلی جلد مکمل بنا لی ہے یہاں سے کاپی پیسٹ کر کے۔ اب محفل کے دوسرے اراکین سے درخواست ہے کہ یہاں سے کاپی پیسٹ کر کے ڈاکیومینٹ بنا لیں۔ نہ جانے ٹائپنگ کا کام آسان سمجھ کر بڑا پروجیکٹ لے کر ٹیم ورک کیا جاتا ہے، لیکن اتنی اہم کتاب کو محض کاپی پیسٹ کرنے میں یہاں کا کوئی تعاون نہیں ملتا۔ سیدہ شگفتہ @مقدس، @نایاب، @شمشاد، بھئی کوئی طے کر لیں کہ کون اس کام میں تعاون کر رہا ہے۔ پہلی جلد کی اسی ماہ تدوین کر دینے کا ارادہ ہے میرا۔
 
سبط الحسین

لائبریرین
اگر میں صحیح سمجھا ہوں تو کام تمام صفحات سے متن کو اکٹھا کرنا تھا۔ اس سلسلے میں ، میں نے ایک پائتھون سکرپٹ کی مدد سے تمام صفحات سے متن جمع کرکے ایک جگہ (فارمیٹنگ کے ساتھ) اکٹھا کردیا ہے امید ہے اب اس کام کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ آپ یہ صفحہ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
لیجئے، وہاں تو تفسیری نوٹ پر کلک کرنے سے اس کا باکس کھلتا تھا، یہاں مزید آسانی ہو گئی ہے۔ کم وز کم رکوع بہ رکوع تفسیر و ترجمہ کاپی کئے جا سکتے ہیں۔ کل میں نے تفہیم القرآن کی پہلی جلد مکمل بنا لی ہے یہاں سے کاپی پیسٹ کر کے۔ اب محفل کے دوسرے اراکین سے درخواست ہے کہ یہاں سے کاپی پیسٹ کر کے ڈاکیومینٹ بنا لیں۔ نہ جانے ٹائپنگ کا کام آسان سمجھ کر بڑا پروجیکٹ لے کر ٹیم ورک کیا جاتا ہے، لیکن اتنی اہم کتاب کو محض کاپی پیسٹ کرنے میں یہاں کا کوئی تعاون نہیں ملتا۔ سیدہ شگفتہ @مقدس، @نایاب، @شمشاد، بھئی کوئی طے کر لیں کہ کون اس کام میں تعاون کر رہا ہے۔ پہلی جلد کی اسی ماہ تدوین کر دینے کا ارادہ ہے میرا۔
استاد محترم
آپ پر سلامتی ہو سدا ۔
ابھی چیک کرتا ہوں آپ کی دی گئی سائٹ ۔
اور اپڈیٹ دیتا ہوں ۔
 
الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ خیر نایاب اور سبط الحسین
دو جلدوں کا کام میں نے خود ہی کر لیا، لیکن تیسری جلد سورہ کہف سے شروع کی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ سائٹ پر بس دو ہی جلدیں ہیں۔ باقی صرف قرآنی متن ہے!!
سبط الحسین کیا یہ پائتھان سکرپٹ پوسٹ 133 والے لنکس میں بھی کار آمد ہو گی؟ اگر وہاں بھی اس کا استعمال کر سکیں تو ممنون ہون گا۔ یہ فائل اتار کر کنفرم ہو گیا کہ محض دو جلدیں ہی ہیں وہاں اور میرے براؤزرس کی گڑبڑ کچھ نہیں ہے۔
یہ سکرپٹ شئر کر سکیں گے، مجھے اس قسم کے کاموں کی اکثر ضرورت پڑتی ہے، مع اس کی ترکیب استعمال کے۔
پہلی جلد کم از کم اسی ماہ کے اپڈیٹ میں شامل ہو گی۔ سب چھوڑ کر اسی پر کام کر رہا ہوں آج کل۔
 
استاد محترم، دراصل یہ پائتھان سکرپٹ اتنا جنیریک نہیں ہے کہ اس ہر ویب پیج کے ساتھ استعمال کیا جا سکے۔ کیونکہ ہر ویب سائٹ کا ڈیزائن کافی مختلف ہوتا ہے اس لیے اس میں ضروری تبدیلیاں لانی پڑتی ہیں ۔ جہاں تک سوال پوسٹ 133 والے لنک کا ہے تو میں کوشش کروں گا کہ پہلی فرصت میں یہاں سے تمام مواد اکٹھا کرکے (اگر کرسکا) یہاں پر شیئر کردوں۔ لیکن کیا آپ کو تمام متن ایک صفحے کی شکل میں چاہیے ؟
 
نایاب

لائبریرین
جزاک اللہ خیر نایاب اور سبط الحسین
دو جلدوں کا کام میں نے خود ہی کر لیا، لیکن تیسری جلد سورہ کہف سے شروع کی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ سائٹ پر بس دو ہی جلدیں ہیں۔ باقی صرف قرآنی متن ہے!!
سبط الحسین کیا یہ پائتھان سکرپٹ پوسٹ 133 والے لنکس میں بھی کار آمد ہو گی؟ اگر وہاں بھی اس کا استعمال کر سکیں تو ممنون ہون گا۔ یہ فائل اتار کر کنفرم ہو گیا کہ محض دو جلدیں ہی ہیں وہاں اور میرے براؤزرس کی گڑبڑ کچھ نہیں ہے۔
یہ سکرپٹ شئر کر سکیں گے، مجھے اس قسم کے کاموں کی اکثر ضرورت پڑتی ہے، مع اس کی ترکیب استعمال کے۔
پہلی جلد کم از کم اسی ماہ کے اپڈیٹ میں شامل ہو گی۔ سب چھوڑ کر اسی پر کام کر رہا ہوں آج کل۔
استاد محترم اب میرے لیئے کیا حکم ہے ؟؟؟؟؟؟؟
 
الف عین

لائبریرین
نایاب، تمہارے لئے کوئی درخواست نہیں فی الحال، سبط الحسین میری مدد کر رہے ہیں، جزاک اللہ خیر سبط الحسین، اگر آسانی ہو تو تیسری چوتھی پانچویں اور چھٹی جلد کی الگ الگ فائلیں بنا دو۔
 
Top