تفسیر بھیا کے لیے۔۔۔!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین


پیاری بہنوں میرا بُخار اترچکا ہے اور درجہ حرارت 98 پوئنٹ 4 ہے۔
میں بہ خوشی اعلان کرتا ہوں کے میں آپ سب بہنوں سے ناراض نہیں ہوں۔

بخار اترنے کی وجہ

درد جب حد سے سوا ہوتا ہے
خود آپ اپنی دوا ہوتا ہے

میری ناراضگی ایک دن کی ہوتی ہے اور پیار ہمیشہ کے لیے

لیکن اس ناراضگی کی وجہ ختم نہیں ہوئی ہے۔
اردو محفل کے کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کیا جاتا ہے

 

تفسیر

محفلین

تفسیر کے وکلا اور اسٹاف


محترمہ حجاب ۔۔۔ ایڈواکیٹ ۔۔۔ ہائی کورٹ اردو محفل
محترمہ تعبیر ۔۔۔۔ ایسوشیٹ ۔۔۔
محترمہ عندلیپ ۔۔۔ سکریڑی ، انویسٹیگیٹر


گواہی ۔۔۔۔

حجاب
کیوں کےمیں ملزم بھی ہوں اور پراسیکیوٹر بھی ۔ میں آپ کوسب سے پہلے اسٹینڈ پر کھڑا کرتی ہوں

تفسیر
انسان کی سب سے بڑی خواہش اور ضرورت اس کی دوسروں سے پسندیدگی اور قبولیت ہے۔ یہ جاننا کے لوگ اسے پسند کرتے ہیں اس کو احساس دلاتا ہے کےاس کو مقبولیت کی فکر نہیں ہونی چاہیے۔ یہ اُس کو حاصل ہے۔ سراہت اسکے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے۔۔۔

الفت اور محبت کی قوت ہزار ہا سال پرانی ہے۔ لیکن جب تک یہ نہ کہا جائے“ مجھےتم سے محبت ہے“ اس کا اثرغائب ہے۔ اظہار کے بغیر محبت سکھڑ جاتی ہے۔

حجاب
یہاں افسانہ ، تحریر یا فسلفہ بگھاری نہیں کریں ۔۔۔ جلدی سے معافی مانگیں ۔۔۔ ورنہ پتہ نہیں کب لائٹ چلی جائے اور مجھے پتہ نہ چلے کے آپ من گے یا نہیں“۔

ماورا
ارے ٹھہرونا ۔۔۔ ابھی تو انہوں شروع کیا ہے۔ میں تو pizza آرڈر کررہی ہوں اور ایک گرم گرم چائےبناتی ہوں ویسے بھی آج سردی کافی ہے میں نرم نرم لحاف بھی قریب رکھ لیے ہیں۔

سارہ
میں تو صرف اس بات سے خوش ہوں کے بھیا آگئے۔

ننھی مننی
تم ان کی کسی بات کا یقین نہ کرنا۔۔۔ میں ابھی بھی غصہ ہوں ۔۔۔ میں نےخوشامد کی تو نہیں آئے ۔ میں پیار محبت بھی جتا کردیکھ لیا۔ اب دیکھو کیسے بھاگتے بھاگتے آگئے ہیں۔

فرحت
تم لوگ مجھے سننے دو ۔۔۔ چپ رہو

تفسیر
میرے خیال میں بہنوں کی محبت سب سے بلند ہوتی ہے۔ ایک عاشق کے عشق کا مقصد وصل ہے۔ ایک ماں کی محبت نو ماہ کی مشقت سے اور کوکھ میں پیدا ہوتی ہے ایک باپ کی محبت خون کا رشتہ ہے ۔ مگرایک بہن کی محبت بےلوث ہوتی ہے۔ جب ایک بڑی بہن چاہے وہ چار سال کی ہو ننھےمننے بھائی کے پیدا ہونے کا بے چینی سےانتظار کرتی ہے۔ چاہے خود آٹھ سال کی ہو اور چھوٹے بھائی کو اٹھا نہ سکےاس کوگھیسٹے لیے بھرتی ہے جیسے وہ ایک کھلونا ہو۔ ایک چھوٹی بہن چاہے وہ تین سال کی ہو ایک کمرے سےدوسرے کمرے میں بڑے بھائی کے پچھے پچھےچلتی ہے۔
اوراس کی محبت ، شادی اور خود کےبچوں کے پیدا ہونے کے بعد بھی کم نہیں ہوتی۔ وہ بھائیوں پرجان بھی نثار کرنے کو تیار ہوتی ہے اور شاید اس کی محبت بھائی کے لیے اپنے بچوں سے زیادہ ہوتی۔ میرے بھی دو بہنیں ہیں ایک چھوٹی اور ایک بڑی۔ اور میں جانتا ہوں کی سگی بہن کی محبت کیا ہوتی ہے؟

ننھی مننی
“ یہاں تو سب ملتا ہے۔ جب میں سویٹزر لینڈ گئی تھی تو بڑے بھیا نے سارے ہلال کی جگہوں کی لسٹ بنا کردی تھی۔ اور اقرا کو بہت پسند آئی اس کو ریسرچ بھی نہیں کرنی پڑی۔ بھیا نے فرینچ کے سبق بھی بتائے لیکن وہ میرے پاس تھے اور پھر ضرورت بھی نہیں پڑی۔

لیکن اب اس کا ذکر کیا کرنا جب بندہ اتنا دکھ پہنچائے۔ یہ کہہ دے کہ میرا آخری سلام۔۔۔ ارے کیا ای میل کرنی نہیں آتی۔ بچوں والی باتیں۔ میری مناہل بھی ایسی نہیں۔ ہم میں سے کسی کوئی بھی کردیتا۔ ہم ایک کیا سو تھریڈ کھول دیتے ۔۔۔ میرا تو سارا مزا ھی کرکرا کردیا“۔

حجاب
یہ آپ اپنی سگی بہنوں کی باتیں کیوں کررہے ہیں ۔۔۔ ہم تو منہ بولی ہیں۔ یاد میں تو آپ کو کئی ماہ تک بھیا بھی نہیں کہا۔ جانچنا چاہ رہی تھی کے یہ سب دھوکا تونہیں ۔ بھائی کے بھیس میں ایک لڑکی تو نہیں۔ مجھے ماو ویش ابھی بھی یاد ہے۔ مجھے تو اب بھی شبہ ہے۔۔۔“۔

ماورا ۔
“ بچہ۔ دیکھتی جاؤ ۔۔۔ یہ توصرف پلاٹ ہے۔ ابھی کہانی کا انتظار کرو۔ مجھے تو گرم گرم چائے اور ویجی میں ہی مزا آرہا ہے۔ امی جھٹکے والا گوشت نہیں کھانے دیتں“۔

سارہ
کون کیا وہاں ہلال کا نہیں ملتا؟

فرحت
یار تم اپنی بولتی بند کروگے یا نہیں ۔

تفسیر
یہ بات صحیح ہے کی سگی بہنوں اور بولی بہنوں میں فرق ہوتا کیونکہ ان کے اپنے چھوٹے اور بڑے بھائی ہوتے ہیں۔ جن کے لیے ان محبت مخصوس ہوتی ہے۔ لیکن اس محبت کا پیالہ اتنا لبریز ہوتا ہے کے وہ منہ بولے بھائیوں کے لیے مختلف صورتوں میں جھلکتا ہے۔

یہ دیکھ لیں۔۔۔

تعبیر

“ جب آپ سب ہم سب نئے ممبرز کو پرانے ممبرز کے بارے میں بتا رہے ہیں تو میں بھی ایک ممبر کا پوچھنا چاہوں گی۔ اس حق کے ساتھ کہ محفل ہم سب کی ہے ۔ ان ممبر سے میری ملاقات تہنیت کے دھاگے میں ہوئی اور انہیں ایک بات کا دکھ ہےجس کا مجھے بھی ہوا کہ کسی بھی پرانے ممبر کو انکے یہاں کے دو سال کی سالگرہ یاد نہ رہی بلکہ اور تو اور ابھی تک اب میں سے کسی نے بھی انہیں وہاں مبارک باد نہیں دی اور روکا بھی نہیں۔ جب کہ وہ اس پوسٹ سے ہم سب کی توجہ چاہ رہے ہیں“


تفسیر
یہ حقیقیت ہے کہ وہاں سب لوگوں کا ذکر نہیں ہوا۔ لیکن سب نے اپنے پیاروں کا ذکر کیا۔ سب نے اپنوں اپنوں کا ذکر کیا ۔


افسوس ہے کے اتنی بہنیں ہونے کے باجود کسی کے لب پر میرا نام نہیں آیا ۔۔۔( یا میری طرف سے یوں ہے ۔۔۔اے کاش میرے لب پر تیرا نام نہ آتا۔۔۔ دُنیا میں وفا پر کوئی الزام نہ آتا :( )
( کوی میں جھوٹ بولیا۔۔۔ کوی میں کفر بولیا ۔۔۔ کوی میں زہرگھولیا۔۔۔ کوی نا ۔۔کوی نا۔۔۔ )

sad.jpg


حجاب:
جی ہاں میری بہنیں نے یہ نہیں کیا ۔۔۔ میری بہن وہ نہیں کیا ؟ آپ نے بہنوں کے لیے کیا کیا؟

ماوراء
حجاب ۔۔۔حجاب ۔۔۔ یہ کیا ہے تم تو بھیا کی وکیل ہو؟

حجاب
میں ڈیفنس کی وکیل ہوں اور یہ میرا وٹنیس ہے۔۔۔ میری اپنی اسٹریٹیجی ہے۔ تو جنگلے کے دوسری طرف ہو۔

سارہ
مجھےتوتعجب ہے کے بھیا اتنا بولتے ہیں۔ ہاں ۔۔۔ ہاں یہ تو پتہ تھا بڑے بڑے ناول تو لکھتے ہیں ۔ مگر کبھی اتنا بولتے نہیں سننا۔

ننھی منی
ارے بولتے ۔۔ ایسا ویسا بولتے ہیں ۔۔۔خوب بولتے ہیں۔ میری سمجھ توآج تک نہیں آیا کے کیا بولتےہیں؟۔ شاید کتابوں کے الفاظ بولتے ہیں ۔۔۔ بندہ زمین پر رہتاہے تو آسمان کی بات نہ کرے۔۔۔

فرحت
بھیا کچھ غلط نہیں کہہ رہے اگر میں ہمشہ سفر پر نہیں ہوتی میں ضرور لکھتی۔ کیسی نے فرزانہ کو یہ سب بتایا؟ “

تفسیر
اپنےجذبات کوالفاظ میں لانا ان کو زندگی بخشنا ہے۔ جذبات بغیر کہے اثر نہیں رکھتے۔۔۔ محبت کا اظہار دوطرفہ ہے جو لوگ محبت سے پیش آتے ہیں اور یہ برجستہ اور سچی ہے انہیں بھی دوسروں سے محبت ملتی ہے۔ لوگ بغیر مزحمت کے ان زندہ دل اور پرجوش لوگوں کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ اس قسم کی پرجوشی وبائ ہے۔ ہرانسان میں کچھ نہ کچھ ایسی چیز ہوتی ہے جس پر تنقید کی جاسکتی ہے۔ لیکن اگر ہم اس بات کو بھول کر ان مواقعات کو یاد کرتے ہیں جب ہمیں اس شخص کے ساتھ خوشیاں ملی تھیں تو ہمارا دل ان کی یاد میں پھر خوشوں سے بھر جاتا ہے۔

تم اداس تھیں اور ان کے ایک جملے نے تمہارے لبوں پر مسکرایٹ بکھیر دی تھی۔۔۔

یقین اور دلاسا، بڑھاوا، دل دہی، تسلی، ڈھارس، ترغیب، تحریک، تقویت، حوصلہ افزائی، دل بڑھانا۔ یہی تاگے خاطرِ جمع ہیں جو ایک دوسرے کا ضرورت میں ساتھ دیتے ہیں۔ انسان مشکلات کا سامنا کر سکتا ہے۔

ایک بہن کو“ خود کش حملوں پر“ ایک تھیسس لکھنا ہوتا ہے تو بھیا سے مشکل سوال کرتی ہے ۔
ایک بہن کو “ پراجیکٹ“ پر بھیا کی رائے لینی ہوتی تو بھیا کے پاس آتی ہے۔
کیونکہ ان کو بھیا پراعمتاد اور یقین ہے ، بھیا موجود ہیں تو پرابلم حل کردیں گے۔
ایک بہن خوش ہے تو بھیا کے علاوہ کس کو بور کرسکتی ہے ۔
ایک بہن اداس ہے تو بھیا کےکان ، کھانے کے موجود ہیں۔

لیکن اگر محبت دو طرفہ نہیں وہ تو وہ ضائع ہوجاتی ہے۔

سارہ
ماورا تم نے نئی فیشن کی تصویر دیکھیں جوعشیل نے لگائی ہیں۔

ماورا
کونسی۔۔۔ تم وہ والا تو نہیں کہہ رہیں جو ڈھیلاڈھالا ایک پیس لباس ہے ۔ مگر جسم کے شیپ میں ڈھل جاتا ہے۔ اور سلک کی نرم ہے۔ میں نے دیکھا ۔ یونیورسٹی کی لڑکیاں پہن رہی ہیں۔ یہاں تک کے ٹین ایجر بھی۔

تفسیر
میری بات سننیں میں نے سب سے ایک دفعہ پھرمعافی مانگ لی۔ میں اب ناراض نہیں ہوں ۔۔۔ میں ناراض نہیں تھا بھی اور نہ ہوں گا ۔۔۔ غصہ ہاں ( ایک دن کے لیے:mad: ۔۔۔ پیار ہمیشہ کے لیے ۔

ججاب ؛
میں روم سےباہر تھی۔۔۔ کیا بھیا نے ہم سب سے معافی مانگ لی! ۔۔۔ میں ججوں سے بات کرکے سزا کم کرؤاں۔

شگفتہ ؛ وہ سب تو فیشن شو دیکھنے چلیں گی ۔ مگر آپ تو ان کی وکیل ہیں۔ پراسیکیوشن ۔۔۔ ڈیفنس کی نہیں میں نے سننا کہ آپ ماوراء سے کہہ رہی تھیں آپ ڈیفنس وکیل ہیں۔:)

تعبیر اور عندلیپ
01clapping2.gif



 

محسن حجازی

محفلین
چلیں جی کیوں کہ صلح صفائی ہو چکی ہے تو دور دور تک کوئی نظر بھی نہیں آرہا تو اس کا سہرا ہم اپنے سر باندھ لیتے ہیں :grin:
 

سارہ خان

محفلین
ویلکم بیک بڑے بھیا ۔۔ یہ ایسے راضی ہوئے ہیں آپ ۔۔ اتنی لمبی لسٹ شکوے شکایتوں کی ۔۔:(

یہ سب پڑھ کر تو اور بھی بہت سے لوگوں کو بہت سے شکوے یاد آنے لگیں گے ۔:grin:۔ جیسے کہ مجھے بھی بہت سے شکوے ہونے لگے ہیں ۔۔;) ماوراء حجاب باجو آپ لوگ میری اتنی اچھی دوست کبھی میرے لئے کوئی تھریڈ کیوں نہیں اوپن کیا ۔۔:eek: بس ایک ضبط کو ہی میرا خیال رہتا ہے ۔۔:tounge: بس اب میں بھی اپ لوگوں سے ناراض ہوں ۔۔:( ;)
بڑے بھیا ابھی میری سالگرہ آئی تھی ۔۔ اتنے سارے لوگوں نے وش کیا مجھے لیکن بڑے بھیا بھول گئے ۔۔:confused::( اب بتائیے مجھے بھی ناراض ہونا چاہیے کہ نہیں آپ سے ۔۔:confused: :(
 

دھنک

معطل


پیاری بہنوں میرا بُخار اترچکا ہے اور درجہ حرارت 98 پوئنٹ 4 ہے۔
میں بہ خوشی اعلان کرتا ہوں کے میں آپ سب بہنوں سے ناراض نہیں ہوں۔

بخار اترنے کی وجہ

درد جب حد سے سوا ہوتا ہے
خود آپ اپنی دوا ہوتا ہے

میری ناراضگی ایک دن کی ہوتی ہے اور پیار ہمیشہ کے لیے

لیکن اس ناراضگی کی وجہ ختم نہیں ہوئی ہے۔
اردو محفل کے کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کیا جاتا ہے





تفسیر صاحب ، ہماری ایک اصلاح ہے آپکے لئے ، اگر اتنے ہی اپنائیت بھرے رشتے بنا کر آپ نے برقرار رکھنے ہوں تو بہنوں کو بلاوجہ تنگ نہیں کیا کرتے ، کبھی کبھار ہوتا یوں ہے کچھ رشتے ، کچھ تعلق بوجھ بننے لگتے ہیں اور بوجھ تب بننے لگتے ہیں جب خواہمخواہ ایک رشتہ ، ایک تعلق ہر وقت آپکو سوائے ٹینشن کے کچھ نہ دے ، تب ایسے تعلق کو ختم کرنا ہی بھلا ;)
ہم دیکھ رہے ہیں آپ سو منتوں مرادوں سے آئے مگر پھر بھی وہی شکایتیں :confused:؟
اللہ رحم فرمائے آپکی سب بہنوں پے ۔
آپکی ایک بہن کا کہنا ہے کہآپ نے انکی سالگرہ پر مبارکباد نہیں دی :rolleyes: تو کیا کہتے ہیں اس بارے میں :confused:؟
لگتا ہے چار دن لگا کر آپ یہ سب کے پغامات اکھٹے کرتے رہے ہیں ;) ۔
 

دھنک

معطل
اور جو پوسٹ آپکو خالو خلیفہ ، اور نبیل صاحب لکھ گئے آپ نے تو انکا جواب تو کیا شکریہ کہنا تک گوارہ نہ کیا :cool: ;)
 

تفسیر

محفلین
سب کے جواب

میری بہنیں مجھے بہت پیاری ہیں۔محفل میں وہ ہرماہ میرا دل دکھاتی ہیں مگر پرایئوٹلی پرواہ کرتی ہیں۔ ( پتہ نہیں کیوں ) اور اگر میں ان کے خطوط پبلیک کردوں تو میں کیس ہار جاؤں گا۔:grin:

مگر کیوں کے مجھے اور شگفتہ بہن کو دوسری بہنوں سے محفل میں مبارک باد نہ دینے کی شکایت ہے ۔ اس لئے یہ کیس دائر کیا گیا ہے۔


واضع رہے کہ اردو محفل میں یہ مبارک باد کا زمرہ ارکان کو ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ محفل کا انتظام کرنے والے اس بات کے ذمہ دار نہیں ہیں کے کون کس کو مبارک باد دیتا ہے یا نہیں دیتا۔ اور نا ہی ماڈریٹر کا یہ فرض ہے کہ وہ سب کو مبارک باد دے۔
جب میں ان بھائیوں سے جو انتطامیہ میں شامل ہیں سےگلہ کرتا ہوں، تو وہ پرسنل ون- ٹو- ون ہوتا ہے ۔ وہ محفل کے شروع سے میرے عزیز دوست اور احباب ہیں۔


میرے اپنے اٹارنی کی ہدایات کے خلاف میں سب کو یہ لکھ رہا ہوں ۔اگر آپ ان کی طرف سے گواہی دینا چاہتے ہیں تو اپنا نام " گواہ " کے طور پر لکھ دیں۔ میری طرف سے لکھیں تو اچھا ہوگا۔
 

تفسیر

محفلین
ویلکم بیک بڑے بھیا ۔۔ یہ ایسے راضی ہوئے ہیں آپ ۔۔ اتنی لمبی لسٹ شکوے شکایتوں کی ۔۔:(

یہ سب پڑھ کر تو اور بھی بہت سے لوگوں کو بہت سے شکوے یاد آنے لگیں گے ۔:grin:۔ جیسے کہ مجھے بھی بہت سے شکوے ہونے لگے ہیں ۔۔;) ماوراء حجاب باجو آپ لوگ میری اتنی اچھی دوست کبھی میرے لئے کوئی تھریڈ کیوں نہیں اوپن کیا ۔۔:eek: بس ایک ضبط کو ہی میرا خیال رہتا ہے ۔۔:tounge: بس اب میں بھی اپ لوگوں سے ناراض ہوں ۔۔:( ;)
بڑے بھیا ابھی میری سالگرہ آئی تھی ۔۔ اتنے سارے لوگوں نے وش کیا مجھے لیکن بڑے بھیا بھول گئے ۔۔:confused::( اب بتائیے مجھے بھی ناراض ہونا چاہیے کہ نہیں آپ سے ۔۔:confused: :(

سارہ بہن۔ اور تم 5000 کی بات کررہی ہو ۔ تو وہ مجھ سے مس ہوا۔ وہ 17 کو شروع ہوا تھا۔ اور فورا" بعد میں سب پر ناراض ہوگیا تو دیکھنے کو نہیں ملا۔ تم نے یاد دلایا تو ابھی جاکر دی۔
ویسے لگتا ہے کہ تم کو بھی بہنوں سے یہ گلہ ہے۔ کیونکہ نا میری طرف سے گواہی دو ۔۔۔ پلیز ۔۔ پلیز ۔۔۔
مگر اب میرے اٹارنی نے جنگلے کے دوسری طرف والوں سے بات کرنے کامنع کیا ہے ۔ تم جنگلے کے اس طرف آجاو
 

دھنک

معطل
اللہ تیرا لاکھ شکرہے ہم نے آواز بلند نہیں کی :cool: بلکے ہم آئے ہی اسوقت ہیں جب سبکی آوزیں بلند ہوکر تھم گئیں :grin::grin:
 

ماوراء

محفلین
دستاویز 1​
[line]​
ماوراء کے لکھے ہوے تہنیتی پیغامات
محب کو سالگرہ مبارک ۔ ماوراء ( کل رات ۔ Latest) )
شگفتہ کو دوسری سالگرہ مبارک ۔ماوراء​
زینب کو سالگرہ مبارک ۔ ماوراء​
سیدہ شگفتہ کو مبارک۔ ماوراء​
ساجد کو سالگرہ مبارک ۔ ‏ماوراء​
جیہ کی شادی۔۔!! ۔ماوراء​
شمیل کو سالگرہ مبارک ‏۔ ماوراء​
اجمل انکل کو سالگرہ مبارک ! ‏۔ ماوراء​
عبدالرحمن کو ساگرہ مبارک۔ ماوراء​
فضہ کاظمی کو مبارک ۔ ماوراء​
نبیل کو سالگرہ مبارک ۔ ماوراء​
محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔ ماوراء​
قیصرانی کو سالگرہ مبارک ۔ ماوراء​
خرم کو محسن بننے پر مبارک ۔ ماوراء​
تیلے شاہ کو سالگرہ مبارک ‏ ۔ ماوراء​
“دوست“ کو سالگرہ مبارک ‏۔ ماوراء​
گھر آیا پردیسی ۔ ماوراء​
شمیل کو سالگرہ مبارک ‏۔ماوراء​
دستاویز 2​
[line]​
سارہ کےلکھے تہنیتی پیغامات
سخنور ہزار پوسٹس کے سنگ میل پر ۔سارہ خان​
تم(حجاب) جیو ہزاروں سال ۔ سارہ خان​
ٓٓٓ***تم(حجاب) جیو ہزاروں سال ۔سارہ خان​
حسن "ماہر " کے عہدے پر فائز ۔سارہ خان​
سالگرہ مبارک ضبط ‏ ۔ سارہ خان​
سالگرہ مبارک فرزانہ سسٹر ۔ سارہ خان​
ضبط کی ترقی ۔ سارہ خان​
دستاویز 3​
[line]​
حجاب کےلکھے تہنیتی پیغامات
بی لیٹیڈ ہیپی برتھ ڈے عیشل ۔ ‏حجاب​
بی - لیٹیڈ - ہیپی - برتھ - ڈے - شگفتہ ۔ حجاب​
امن کی سالگرہ ۔ ‏حجاب​
امن کی محفل پر پہلی سالگرہ۔ ‏حجاب​
ہیپی برتھ ڈے ٹو یو محب علوی ۔ ‏حجاب​
عیشل کی ترقی۔حجاب​
دستاویز 5​
[line]​
ننھی کےلکھے تہنیتی پیغامات​
فرحت مبارک ہو ۔ بوچھی​
تفسیر بھیا سالگرہ مبارک ۔ بوچھی​
سرپرائیز ۔ وچھی​
آئی لو یو ،۔۔ بوچھی​
شگفتہ مبارک ۔بوچھی​
فرزانہ سالگرہ ۔بوچھی​
ضبط شادی دعوت نامہ ۔ بوچھی​
نئا گھر مبارک ۔ بوچھی​
مبارک سہیلی۔ بوچھی​
ماورا ، سالگرہ، ۔بوچھی​
سالگرہ ،ظفری۔ بوچھی​
دستاویز 6​
[line]​
چھوتے بھیا کےلکھے تہنیتی پیغامات
جیہ کے ہزار پیغامات - قصرانی​
اعجاز صاحب کو مبارکباد ۔قیصرانی​
جویریہ مسعود کا کمال ۔قیصرانی​
پیارے بھائی محب ‏۔ قیصرانی​
ڈاکٹر عباس محسن بن گئے ‏۔ قیصرانی​
استادٍ محترم کو مبارکاد ‏۔ قیصرانی​
عمر دراز ۔ قیصرانی​
ایک اور ریکارڈ ۔ قیصرانی​
ظفری کو ہرا رنگ مبارک ہو ۔ قیصرانی​
آن لائن ارکان اور مہمانوں‌ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ قیصرانی​
Shaista بطور لائبریری رکن ۔قیصرانی​
اعجاز صاحب کے 4000 پیغامات ‏۔قیصرانی​
سند باد کی ترقی ۔ قیصرانی​
حجاب صاحبہ کی ترقی ۔ قیصرانی​
سارہ خان کی ترقی ‏ ۔ قیصرانی​
راجہ صاحب کو لائبریری میں شمولیت پر مبارکباد ۔ قیصرانی​
F@rzana صاحبہ کےپندرہ سو پیغامات ‏۔ قیصرانی​
فریب بھائی ‏ ۔ قیصرانی​
ضبط کی ترقی ۔ قیصرانی​
شائستہ محسن بن گئیں ۔قیصرانی​
بدتمیز ماہر بن گئے ‏۔ قیصرانی​
ڈیول فش بہن محسن بن گءیں ‏۔ قیصرانی​
خوش آمدید سمن ‏ ۔ قیصرانی​
دستاویز 7​
[line]​
دانشکدہِ تفسیر
کسی بہن نے کوئی تہنیتی پیغامات کا تھریڈ کھولا​
[line]​
دستاویز 8​
[line]​
دیئے ہوئے تہنیتی پیغامات
اردو محفل میں ماوراء کی پہلی سالگرہ ‏ تفسیر​
سب ارکان کو پہلا سالگرہ مبارک ہو تفسیر​
باجو کی پارٹی میں آئیں تفسیر​
باجو سالگرہ مبارک ہو ‏ تفسیر​
[line]​
دستاویز 9​
[line]​
ملے ہوئے تہنیتی پیغامات
تفسیر بھیا سالگرہ مبارک ۔۔۔ بوچھی​
تفسیر بھائی کی پہلی سالگرہ (محفل پر) شمشاد​
تفسیر ماہر بن گئے ۔۔۔زیک​
ممکن تہنیتی پیغامات
[line]​
محسن​
مشتاق​
دو ہزار​
دو ہزار ٥٠٠ سو​
اردو محفل میں دوسری سالگرہ ۔۔۔​
اردو محل کی یہلی اوریجنل کتاب ۔۔۔ علم عروض​
اردو محل کی دوسری اوریجنل کتاب ۔۔۔ پختوں کی بیٹی​
اردو محل کی تیسری اوریجینل کتاب ۔۔۔ حیوانوں کی بستی​
اردو محفل کی چوتھی اوریجنل کتاب ۔۔۔ گھناؤنا برفانی آدمی​
اردو محفل کا پہلا آن لائن شاعری کا کورس​
اردو محفل کا RFC ( ٹیکنیکل آرٹیکل۔ گریجویٹ لیول )​
اردو محفل کا پہلا تعلیم و رتدریس (مکمل) عربی کورس​
آن لائبریری پر ( شاید سب سے زیادہ )8 پوسٹینگ​
اردو محغل میں سب سے زیادہ بہنیں​
تفسیر صاحب کا اردو محفل کے لیے ایک بڑا تحفہ​
:(



بھیا ایک سوال۔۔ کیا محبت میں حساب کتاب رکھنے کے آپ قائل ہیں؟
 

ماوراء

محفلین
اور شروع شروع میں میں نے پوسٹس بڑھنے یا محفل پر سالگرہ کے تھریڈ کھولے تھے۔ کہ محفل نئی تھی۔ تو خوشی ہوتی تھی کہ اتنی پوسٹس ہو گئی ہیں۔ اب تو میں نے سوائے ممبرز کی سالگرہ کے کوئی تھریڈ نہیں کھولا۔۔۔آپ کی سالگرہ ہو گی تو وہ بھی کھولوں گی۔ پچھلی بار باجو نے کھولا تھا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top