آپ صحیح کہہ رہے ہونگے فاتح، لیکن تعلیم، ادب اور فن میں بذات خود ایک گہرا ربط ہے اور یہ مضامین انہی "اندیشہ ہائے دورودراز" کے متعلق ہی ہیں۔ ویسے ربط نہ بھی ہو تو کیا فرق پڑتا ہے کہ اگر "گائے" اور "دستر خوان" کے ناموں سے کوئی ربط ڈھونڈھنے چل نکلے تو پھر مل گیا ربط۔
یا پھر بقولِ پروین شاکر
حسن کے سمجھنے کو عمر چاہئیے جاناں
دو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
ویسے یہ وضاحت اسلیے کر دی کہ مصنف مرحوم اور ناشر لا پتہ، وگرنہ اس سوال کا بہتر جواب تو وہ ہی دے سکتے تھے۔![]()
استغفراللہ۔۔۔ میری یہ مجال کہ میں خدانخواستہ ان مضامین کو بے ربط کہوں۔ حضرت اگر یہی کہنا چاہتا تو پھر بصارت نہیں بصیرت کی بدحالی کا رونا روتا۔ مانا کہ لاعلم ہوں مگر کیا آپ کو مجھ سے واقعی یہی توقع تھی؟
ربط سے میری مراد فہرست مضامین کے "لنکس" سے تھی۔ (ایچ ٹی ٹی پی لنکس)
مجھے اپنے سوال کے غلط ہونے کا اندازہ محب صاحب کے جواب سے ہوا کہ آپ تو برقیانے جا رہے ہیں ابھی۔ معذرت خواہ ہوں کہ میری کم فہمی اور صحیح طور پر ما فی الضمیر بیان نہ کرنے کے باعث آپ کو اتنا تفصیلی "محبت نامہ"لکھنا پڑا۔
وارث بہت عمدہ موضوعات کو برقیانے کا سوچا ہے آپ نے اور بے صبری سے انتظار ہے کہ آپ ہمیں ان تحاریر سے روشناس کروائیں اور اس سنجیدہ موضوع پر کچھ مواد سب کو پڑھنے کو میسر آ سکے۔
لا حول و لا قوہ ۔۔۔
اور اردویائے انگریزی ٹرمز کو، اگر آپ "ربط" کی جگہ "لنک" لکھ دیتے تو میں چین سے تو سوتا رات کو۔![]()