تاسف تعبیر سسٹر کی صحتیابی کے لئے دعا ۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
آئر لینڈ کے ٹائیم کے مطابق ابھی ان کا آپریشن ہونے والا ہوگا یا ہو رہا ہوگا ۔۔ اللہ کرے ان کی تکلیف جلد از جلد دور ہوجائے ۔۔۔ اور وہ پھر سے ویسی ہی ہنستی مسکراتی ہمارے ساتھ ہوں ۔۔
 

ظفری

لائبریرین
ارے ۔۔۔۔ یہ بری خبر تو میں نے ابھی پڑھی ۔ ہفتوں سے باقاعدگی سے آنا نہیں ہورہا ہے ۔ اس لیئے بہت سے دھاگے نظر سے اوجھل رہتے ہیں ۔ میں بھی حیران تھا کہ جب بھی یہاں آنا ہوا تعبیر کی کوئی تازہ پوسٹ نظر نہیں آئی ۔ دعا کرتا ہوں کہ تعبیر کو اللہ تعالیٰ جلد از جلد شفا دے اور وہ پھر ہم میں واپس دوبارہ آکر وہی مسکراہٹیں بکھریں جو ان کی شخصیت کا خاصہ ہے ۔ امید ہے یہ ٹائنسلز کی سرجری ہوگی جو انشاءاللہ ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔
 

ظفری

لائبریرین
سعود کا پیغام ابھی پڑھا ۔ بظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ کھانے میں کوئی باریک سی سخت چیز مثلاً ہڈی یا مچھلی کا کانٹا وغیرہ تھا جو گلے میں جا لگا ۔ ہوسکتا ہے زخم ہوگیا ہو جس سے یہ احساس ہو رہا ہو کہ کوئی چیز اب بھی گلے میں اٹکی ہوئی ہے ۔ بہرحال اصل بات تو تعبیر ہی بتائیں گی ۔ اللہ تعالیٰ ان کو جلد از جلد اس بیماری سے نجات دلا کرشفا عطا فرمائے ۔ آمین
 

ایم اے راجا

محفلین
محفل پر کچھ مصروفیات کی وجہ سے دیر سے آنا ہوا سو معذرت، امید ہیکہ تعبیر کا آپریشن ہو چکا ہو گا اور وہ صحت مند ہوں گی، اللہ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
get_well_soon_10.gif

السلام علیکم تعبیر! ہم سب آپ کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں (آمین)


get_well_soon_12.gif
 

سارہ خان

محفلین
تعبیر سسٹر سے میں دو دن سے ان کے موبائل پر کانٹیکٹ کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔۔ لیکن نہیں ہو پایا ۔۔ آج شکر ہے ان کی میل آگئی ۔۔ انہوں نے سب کو بہت شکریہ کہا ہے اور یہ کہ سب کی دعاؤں سے اب وہ بالکل‌ ٹھیک ہیں ۔۔ ان کا نیٹ سلو ہے جس کی وجہ سے محفل نہیں چل رہی ۔۔ لگتا ہے اب ان کے نیٹ کے لئے بھی دعائیں کرنی پڑیں گی ۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ سارہ۔

انہیں کہنا تھا کہ ہسپتال میں تو ہیں ہی لگے ہاتھوں نیٹ کا بھی آپریشن کروا لیتیں۔
 

تیشہ

محفلین
سارہ ، میں نے دو بار کال کی مگر وائس میسج پر چلا گیا تھا موبائل :confused: اب ای میل مجھ سے کرنے نہیں ہوتی سستی ،اور کمچوری ،
باقی تعبیر کو بتانا اسکا خیر خیریت پوچھنے کو ہم کرچکے مگر کوئی آنسر ہی نا آئے تو کیا کریں ۔ :confused:

لہذا اب جب بھی آئے میری طرف سے بھی پوچھ لینا ،
 

سارہ خان

محفلین
میری کال بھی وائس میسیج پر ہی جا رہی تھی باجو ۔۔ مین پوچھ لوں گی اگر کانٹیکٹ ہوا تو ۔۔ پتا نہیں کہاں غائب ہیں وہ ۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top