تعارف تعارف

گلزیب انجم

محفلین
نہیں تو۔۔ میری دوست کا نام ایمن ہے اور کزن کی بیٹی کا نام بھی ایمن ہے۔ لڑکوں کا تو نہیں سنا کبھی
یہ نام لڑکوں کے بھی ہیں جیسا کہ ایمن الظواہری ایمن زیدان وغیرہ لیکن حقیقت میں یہ عربی زبان کا مونث لفظ ہے جس کے معنی مقدس ارو بہادر کے ہیں ۔
اب مقدس کی وجہ سے یہ لڑکیوں کے لیے اور بہادر کی وجہ سے لڑکوں کے لیے رکھا جاتا ہے ۔ویسے میرا ایک سوڈانی دوست ہے اس کا نام بھی ایمن القوامی ہے
 
ایمن شاعری بھی ارسال کریں تاکہ آپ کے جنوں کا اندازہ ہو سکے۔
جی گلزیب صاحب ضرور ارسال کروں گی۔۔۔۔پسندیدہ اشعار کی لڑی میں دو،تین اشعار ارسال کئیے ہیں کل۔۔۔۔
میرا پسندیدہ شعر
زندگی اس سے زیادہ تو نہیں عمر تیری
بس کسی دوست کے ملنے سے جدا ہونے تک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احمد فراز
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ نام لڑکوں کے بھی ہیں جیسا کہ ایمن الظواہری ایمن زیدان وغیرہ لیکن حقیقت میں یہ عربی زبان کا مونث لفظ ہے جس کے معنی مقدس ارو بہادر کے ہیں ۔
اب مقدس کی وجہ سے یہ لڑکیوں کے لیے اور بہادر کی وجہ سے لڑکوں کے لیے رکھا جاتا ہے ۔ویسے میرا ایک سوڈانی دوست ہے اس کا نام بھی ایمن القوامی ہے
اس لفظ کے مذکر ہونے کی کوئی دلیل؟
میرے خیال میں ایمن مذکر لفظ ہے اس کے لیے مونث لفظ یمنیٰ (یُم نا) ہے۔۔۔۔جیسے احسن مذکر اور حُسنیٰ مونث ۔ واللہ اعلم
یہ البتہ اردو میں مونث اور عرب میں مذکر ناموں میں عام مستعمل ہے۔ اردو بولنے والے بہت سےعربی الفاظ ناموں کے لیے مذکر اور مونث دونوں کے لیے استعمال کرتے ہیں ، جیسے تفسیر توقیرتنویر وغیرہ
 
Top