تعارف تعارف

از شیشئہ شکستہ نہ خیزد صدا درست
احوالِ ما مہ پرس کہ ما دل شکستہ ایم

میرا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ اس زمان و محل کا ہوں نہیں مگر اسے سونپ دیا گیا ہوں۔
 
کاشف اختر

لائبریرین
خوش آمدید اسدالله خان صاحب۔۔۔۔۔۔

میرا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ اس زمان و محل کا ہوں نہیں مگر اسے سونپ دیا گیا ہوں۔

اس سے زمانے کی تحقیر مقصود ہے یا اپنی ذات کی؟
 
خوش آمدید اسدالله خان صاحب۔۔۔۔۔۔

میرا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ اس زمان و محل کا ہوں نہیں مگر اسے سونپ دیا گیا ہوں۔

اس سے زمانے کی تحقیر مقصود ہے یا اپنی ذات کی؟
تحقیر تو نہیں ،ہاں،اپنے بے محل ہونے کے احساس کی ترجمانی ضرور ہے۔
 
خوش آمدید اسد اللہ خان صاحب۔

اور فارسی شعر تو
ع- اسد اللہ خاں قیامت ہے
محمد وارث صاحب۔تشکر،
اردو محفل سے تعارف اور تعلق میرا دو سال پرانا ہے۔اس سے استفادہ اگر روزانہ نہیں تو ہفتے میں تین چار روز ضرور ہوتا رہا ہے۔
ہاں ، آنا اور جانا دونوں خاموشی سے ہی ہوا۔
کہ اتنی اچھی اور بھر پور محفل ایک خواب ہے،
یہ خواب ہے۔اسے تعبیر کی بدعت سے پاک ہی رکھنا چاہئے۔
ع۔ جو لطف خواب میں آیا ہے عین ممکن ہے
وہ لطف خواب کی تعبیر میں نہیں آئے۔
لیکن جب فارسی کے اشعار کھنگال رہا تھا تو پتہ چلا۔
ارے یہی تو وہ محفل ہے،
جہاں اسیرانِ آزاد رہتے ہیں۔
اور زیادہ اب اس بزم سے دوری کلیتہً حرام ہوچکی، پس آنا پڑا۔
 
فاتح

لائبریرین
اسد اللہ خان صاحب، محفل میں خوش آمدید
اور آپ کے نام سے تو ہمیں غالب کی وجہ سے پہلے ہی انسیت ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
خوش آمدید اسدالله خان صاحب۔۔۔۔۔۔
میرا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ اس زمان و محل کا ہوں نہیں مگر اسے سونپ دیا گیا ہوں۔
اس سے زمانے کی تحقیر مقصود ہے یا اپنی ذات کی؟
آپ نے تحقیر کا موضوع کہاں سے اخذ کیا ؟ ۔ یہاں تو صرف "نا موافقت "کا ذکر کیا گیا ہے۔آپ کا ذہن اسے تحقیر کی طرف کیوں لے گیا ؟
خوش آمدید اسدالله خان صاحب۔
 
Top