تعارف تعارف کا ایک انداز یہ بھی ہے

عدیل منا

محفلین
لگتا ہے آپ نے بہن جی کی بات دل پر لے لی ہے۔ یہ اتنی بڑی بات نہیں تھی
:)
اگر ویسے لکھ دیتیں تو محسوس نہ ہوتا۔ناپسند کو کلک کرنے سے اچھا نہیں لگا۔چلیں خیر آپ نے کہہ دیا، بہت شکریہ۔میرے لیے یہاں سب قابلِ احترا م ہیں۔
 
مہ جبین

محفلین
عدیل منا بھائی بس صرف ناپسند پر کلک کرنے سے آپ کو اچھا محسوس نہیں ہوا تو میں نے وہ ریٹنگ ختم کردی ہے
لیکن آپ کا مذاق کچھ اچھا نہیں لگا تھا تو میں نے اس کا اظہار کردیا
اگر آپ کی دل آزاری ہوئی تو معذرت چاہتی ہوں
 
آپی جی! عادت ہی کچھ ایسی ہے کہ زیادہ دیر سنجیدگی اختیار کروں تو سر میں درد ہونے لگتا ہے۔محفل جوائین کئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا اس لیے مزاج سمجھنے میں کچھ ٹائم لگے گا۔ چلیں اس وقت تک میں پینا ڈال اپنے ساتھ ہی رکھ لوں گا۔
میں نے سوچا کہ شاید آپ نے میری تحریر کا پسِ منظر نہیں پڑھا اس لئے اچھی رائے قائم نہیں کی، اس لئے میں نے اپنی سابقہ تحریر سامنے رکھی۔
محفل کی یہ بات بہت پسند آئی ہے کہ سب اراکین بہت مہذب اور ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں۔ مجھ سے جب کوئی معذرت کرتا ہے تو میں بہت شرمندگی محسوس کرتا ہوں کہ فضول میں غلط فہمی میں مبتلا رہا۔ آپ کا احترام دل میں اور بھی بڑھ گیا ہے۔
 
بجا فرمایا آپ نے عدیل صاحب۔ اس محفل کا حسن ایک دوسرے کا مہذبانہ اندازِ گفتگو ہی ہے۔ اور اس محفل کی یہی بات ہمارے دل کو بہت بھائی ہے۔ :)
 
مہ جبین

محفلین
آپی جی! عادت ہی کچھ ایسی ہے کہ زیادہ دیر سنجیدگی اختیار کروں تو سر میں درد ہونے لگتا ہے۔محفل جوائین کئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا اس لیے مزاج سمجھنے میں کچھ ٹائم لگے گا۔ چلیں اس وقت تک میں پینا ڈال اپنے ساتھ ہی رکھ لوں گا۔
میں نے سوچا کہ شاید آپ نے میری تحریر کا پسِ منظر نہیں پڑھا اس لئے اچھی رائے قائم نہیں کی، اس لئے میں نے اپنی سابقہ تحریر سامنے رکھی۔
محفل کی یہ بات بہت پسند آئی ہے کہ سب اراکین بہت مہذب اور ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں۔ مجھ سے جب کوئی معذرت کرتا ہے تو میں بہت شرمندگی محسوس کرتا ہوں کہ فضول میں غلط فہمی میں مبتلا رہا۔ آپ کا احترام دل میں اور بھی بڑھ گیا ہے۔
عدیل منا بھائی اصل میں کرسی ہلاتے ہوئے 2 کلو میٹر پیدل چلنے سے دانت کے درد میں افاقہ کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آرہی تھی اس لئے میں نے یہ بات کی تھی کہ اس مذاق کی یہاں کیا تک ہے؟
آپکو شرمندہ کرنا بالکل بھی میرا مقصد نہ تھا ۔ آپ بالکل سب سے مذاق کرسکتے ہیں پینا ڈول کی کوئی ضرورت نہیں ہے :)
 
جی کافی پرانہ صارف ہوں لیکن مراسلوں کی تعداد سے آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ فعال نہیں ہوں۔ کبھی کبھی ادھر سے ہو کرگزر جاتا ہوں۔
 
Top