تعارف تعارف کا ایک انداز یہ بھی ہے

فہیم

لائبریرین
بہت شکریہ جناب۔ اب ایک وقت میں بے چارے منہ سے ایک ہی کام لیا جا سکتا ہے نا۔ یا تو بندہ بول لے یا بتیسی دکھا لے۔ لیکن اچھے اچھے بھی اتنی آسانی سے منہ نہیں کھولتے، یہ بھی کھلوانا پڑتا ہے۔
وہ تو خوف کے ماگے گھگھی بندھی ہوتی ہے۔
تبھی بچارہ منہ بھی کھلنے میں انکاری ہوتا ہے:)
 
کب سے ہورہا ہے یہ تو مجھے بھی یاد نہیں غالبا کوئی پانچ چھ ماہ ہوئے ہیں۔
جب بھی کھانا کھاتی ہوں نا لالہ تب ہوتا ہے درد۔ بس پھر نہیں ہوتا ہی ہی ہی اس لئےمیں نے مسئلے کا بہترین حل یہ نکالا کہ اس سائیڈ پر کھانا ہی چھوڑ دیا ۔ کیسا؟ میں کوئی ڈینٹسٹ سے کم ہوں کیا:tongue:
ایک چھوٹا سا اصول ذہن نشین کر لیں تو آپ واقعی کسی ڈینٹسٹ سے کم نہیں ہوں گی۔ جب کوئی بھی چیز کھانے پر آپ کو پورے منہ میں ٹھنڈا گرم محسوس ہو جب کہ پہلے ایسا نہ ہوتا ہو، تو جان لیں کے کسی نہ کسی دانت میں کیڑا لگا ہوا ہے اور اس میں بھرائی (Filling) کی ضرورت ہے۔ جب آپ کو کھانے یا پینے پر دانت میں درد ہو کہ آپ اپنی انگلی سے اس دانت کی نشاندہی کر سکیں تو اس کا مطلب ہے کہ کیڑا اس دانت کی جڑ تک پہنچ چکا ہے۔ اب اس دانت کی جڑ کا علاج (Root Canal Treatment) درکار ہے۔ اس دانت کے حالات علاج نہ کرانے کی صورت میں بتدریج خراب ہوں گے یہاں تک کہ پھر اس دانت میں بغیر کھائے پیے کسی بھی وقت تکلیف شروع ہو جایا کرے گی اور اتنی شدید جتنی کہ آج کل نایاب صاحب سہہ رہے ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
دعاؤں بھری خوش آمدید کا شکریہ۔ "الم الاسنان" کے متعلق جو فرمایا بجا فرمایا اور یہ لہسن ادرک کے ٹوٹکے بھی کبھی کبھی کام کر جاتے ہیں۔
جس طرح کے بے سکون کر دینے والے درد کی شکایت آپ کر رہیں ہے، یہ حرف بہ حرف Irreversible Pulpitis کی نشاندہی کرتا ہے جس کا باعث کیڑے کی جڑ تک رسائی ہے۔ دوا کرنے سے وقتی طور پر تو آرام مل جاتا ہے لیکن اس مسئلے کو حل کرنے کے مستقل دو ہی علاج ہیں
  1. جڑ کا علاج (Root Canal Treatment)
  2. خراب دانت نکلوا لینا (Tooth Extraction)
یہ تو منہ کا معائنہ کر کے ہی فیصلہ کیا جا سکتا ہے کے دانت جڑ کی علاج کے قابل بچا بھی ہے یا نہیں۔ لیکن ذاتی طور پر مشورہ دوں گا کہ اگر جڑ کا علاج کروانا ہو تو دانت کی جڑ کے معالج (Endodontist)سے ہی کروائیے گا۔
وقتی طور پر دوسری طرف کے دانت کھانے پینے کے لئے استعمال کیجیے لیکن میں سمجھ سکتا ہوں کہ عمومی طور پر یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ انسان کھانے پینے سے پرہیز ہی کرتا ہے۔ نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر کلیاں کیجیے۔ اس سے ریشے کی سوجن میں کمی آئے گی۔ "ایموکسلین" لینے کا اتنا فائدہ نہیں ہے کیونکہ انفیکشن پہلے ہی جڑ میں اتر کر پھیل چکا ہے، اس انفیکشن کا مستقل علاج Root Canal Treatment یا Extraction ہی ہے۔ بروفین پین کلر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے درد کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ بہتر یہ ہے کہ جلد از جلد مستقل علاج کروائیں۔
سب سے پہلے تو محفل میں خوش آمدید۔
واؤ گویا کہ ڈینٹسٹ کی بھی آگے مزید اقسام ہیں۔ دانت کی جڑ کے معالج (Endodontist) الگ اورعام ڈینٹسٹ الگ۔ ہم یہ کیسے چیک کریں کہ کوئی ڈینٹسٹ (Endodontist) ہے بھی یا نہیں۔ کیا اس کی بھی کوئی الگ سے ڈگری شگری ہوتی ہے؟ اصل میں گذشتہ ماہ مجھے بھی یہی مسئلہ تھا اور مین نے ایک ڈینٹسٹ سے جڑ کا علاج کرواکے کیپنگ بھی کروالی ہے۔ ابھی تک تو معاملہ ٹھیک ٹھاک ہی لگ رہا ہے۔ لیکن اگر موصوف دانت کی جڑ کے معالج نہ ہوئے تو کہیں آگے چل کو کوئی پیچیدگی تو نہیں ہوگی؟؟؟۔
اب جب کہ آپ نے اپنا تعارف ہی ایسا کرایا ہے تو پھر آپ کومفت مشورہ مانگنے والوں کو بھگتنا بھی پڑے گا :eek:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ایک چھوٹا سا اصول ذہن نشین کر لیں تو آپ واقعی کسی ڈینٹسٹ سے کم نہیں ہوں گی۔ جب کوئی بھی چیز کھانے پر آپ کو پورے منہ میں ٹھنڈا گرم محسوس ہو جب کہ پہلے ایسا نہ ہوتا ہو، تو جان لیں کے کسی نہ کسی دانت میں کیڑا لگا ہوا ہے اور اس میں بھرائی (Filling) کی ضرورت ہے۔ جب آپ کو کھانے یا پینے پر دانت میں درد ہو کہ آپ اپنی انگلی سے اس دانت کی نشاندہی کر سکیں تو اس کا مطلب ہے کہ کیڑا اس دانت کی جڑ تک پہنچ چکا ہے۔ اب اس دانت کی جڑ کا علاج (Root Canal Treatment) درکار ہے۔ اس دانت کے حالات علاج نہ کرانے کی صورت میں بتدریج خراب ہوں گے یہاں تک کہ پھر اس دانت میں بغیر کھائے پیے کسی بھی وقت تکلیف شروع ہو جایا کرے گی اور اتنی شدید جتنی کہ آج کل نایاب صاحب سہہ رہے ہیں۔
:(:(:(
 
مہ جبین

محفلین
بھائی واصف حسن بیگ صاحب!
آپ کے تعارف نے تو آپ کے لئے کافی مشکلات کر دی ہونگی ، اب تو ہر جگہ مریض ہی مریض نظر آئیں گے حتیٰ کہ خواب میں بھی معائنہ کرانے والوں کی بِھیڑ ہوگی۔۔۔۔:haha:
 
ہم برادم ڈاکٹر واصف حسن بیگ صاحب کے مریضوں کی بھیڑ میں اس مشورے کے ذریعہ کمی لا سکتے ہیں کہ سونے سے پہلے برش کرنا جاگنے کے بعد برش کرنے کے مقابلے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ :) :) :)
 
واصف صاحب!
آپ کو محفل میں خوش آمدید۔
آپ تو محفل میں آتے ہی چھا گئے اور سب کے فیورٹ ہوگئے۔بندے اور مچھلی میں ایک بات تو مشترک ہے کہ جس نے منہ کھولا وہی پھنسا۔
سب آپ سے رجوع کر رہے ہیں تو میں نے سوچا اس بہتی گنگا سے میں بھی کچھ فائدہ حاصل کر لوں۔
ڈاکٹرز کی تحقیق و تفتیش کے بعد ثابت ہوا کہ اگر آپ روزانہ کرسی ہلائیں تو ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ کیا دانتوں کی بیماریاں بھی اس زمرے میں آتی ہیں؟
جی بہت شکریہ خوش آمدید کہنے کا۔ جی میں کیا اور میری بساط کیا، یہ تو آپ سب لوگوں کی محبت ہے۔
بندے اور مچھلی میں شائد صرف یہی بات مشترک ہو :)۔ باقی کسی آبی مخلوق کے ماہر سے دریافت کرنا پڑے گا۔
جی اگر آپ مجھے اس تحقیقی مقالے کا حوالہ دے سکیں تو ہمیں بھی مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ میرا ناقص علم تو اس بات کی تائید نہیں کرتا، نہ ہی دانتوں کے لئے اور نہ ہی باقی جسم کے کسی حصے کے لئے۔ اگر آپ نے یہ بات مذاق میں عرض کی تھی تو مذاق کی درگت بنانے کی پیشگی معذرت چاہتا ہوں :)
 
سب سے پہلے تو محفل میں خوش آمدید۔
واؤ گویا کہ ڈینٹسٹ کی بھی آگے مزید اقسام ہیں۔ دانت کی جڑ کے معالج (Endodontist) الگ اورعام ڈینٹسٹ الگ۔ ہم یہ کیسے چیک کریں کہ کوئی ڈینٹسٹ (Endodontist) ہے بھی یا نہیں۔ کیا اس کی بھی کوئی الگ سے ڈگری شگری ہوتی ہے؟ اصل میں گذشتہ ماہ مجھے بھی یہی مسئلہ تھا اور مین نے ایک ڈینٹسٹ سے جڑ کا علاج کرواکے کیپنگ بھی کروالی ہے۔ ابھی تک تو معاملہ ٹھیک ٹھاک ہی لگ رہا ہے۔ لیکن اگر موصوف دانت کی جڑ کے معالج نہ ہوئے تو کہیں آگے چل کو کوئی پیچیدگی تو نہیں ہوگی؟؟؟۔
اب جب کہ آپ نے اپنا تعارف ہی ایسا کرایا ہے تو پھر آپ کومفت مشورہ مانگنے والوں کو بھگتنا بھی پڑے گا :eek:
بہت بہت شکریہ۔ جی ایک نہیں دس بارہ اقسام ہوتی ہیں :) اور آپ ان کی مزید کوالیفیکیشن سے اندازہ لگا سکتے ہیں۔ بہرحال گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہر ڈینٹسٹ جڑ کا علاج کرنا جانتا ہے۔ میں نے سے علاج کروانے کا مشورہ اس لئے دیا تھا کہ وہ بہرحال خصوصی طور پر جڑ کے علاج کا زیادہ تجربہ رکھتا ہے۔
اگر آپ کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں تو معاملات اللہ کے فضل سے ٹھیک ٹھاک ہیں۔
 
ہم برادم ڈاکٹر واصف حسن بیگ صاحب کے مریضوں کی بھیڑ میں اس مشورے کے ذریعہ کمی لا سکتے ہیں کہ سونے سے پہلے برش کرنا جاگنے کے بعد برش کرنے کے مقابلے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ :) :) :)
اس بات کو ہم مذاقاً اس طرح بھی بیان کرتے رہے ہیں کہ سونے سے پہلے انسان اپنی خاطر برش کرتا ہے اور جاگنے کے بعد دوسروں کو دکھانے کی خاطر :laughing:
 
عدیل منا

محفلین
جی بہت شکریہ خوش آمدید کہنے کا۔ جی میں کیا اور میری بساط کیا، یہ تو آپ سب لوگوں کی محبت ہے۔
بندے اور مچھلی میں شائد صرف یہی بات مشترک ہو :)۔ باقی کسی آبی مخلوق کے ماہر سے دریافت کرنا پڑے گا۔
جی اگر آپ مجھے اس تحقیقی مقالے کا حوالہ دے سکیں تو ہمیں بھی مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ میرا ناقص علم تو اس بات کی تائید نہیں کرتا، نہ ہی دانتوں کے لئے اور نہ ہی باقی جسم کے کسی حصے کے لئے۔ اگر آپ نے یہ بات مذاق میں عرض کی تھی تو مذاق کی درگت بنانے کی پیشگی معذرت چاہتا ہوں :)
واصف بھائی! اس میں تحقیق کرنے کی کیا بات ہے۔کرسی اٹھائیں اور اس کو ہلاتے ہوئے دو کلومیٹر پیدل چلیں۔
 
عدیل منا

محفلین
عدیل منا بھائی اس مذاق کی یہاں کیا تُک بنتی ہے بھلا؟؟؟
عدیل نے کہا:
ڈاکٹرز کی تحقیق و تفتیش کے بعد ثابت ہوا کہ اگر آپ روزانہ کرسی ہلائیں تو ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
واصف حسن بیگ نے کہا:
جی اگر آپ مجھے اس تحقیقی مقالے کا حوالہ دے سکیں تو ہمیں بھی مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ میرا ناقص علم تو اس بات کی تائید نہیں کرتا
عدیل نے کہا:
واصف بھائی! اس میں تحقیق کرنے کی کیا بات ہے۔کرسی اٹھائیں اور اس کو ہلاتے ہوئے دو کلومیٹر پیدل چلیں۔
بہن جی! میں نے تو یہ کہیں پڑھا تھا اگر یہ پتہ ہوتا کہ کہیں اس کا حوالہ دینا پڑے گا تو اس کو محفوظ کر لیتا۔ مگر میرا بھی ذہن اس کی تائید نہیں کرتا سو اس بات کو اس انداز سے مذاق میں کہا ہے۔
اگر مذاق کرنے کے لئے کوئی اور صفحات مخصوص ہیں تو میں اس کا پابند رہونگا۔ معذرت چاہتا ہوں اگر کسی کی دل آزاری ہوئی۔
 
Top