تعارف اور اصلاح

انس معین

محفلین
تمام محفلیں کو سلام عرض ہے . میرا نام عبدللہ اعجاز اور ادا تخلص کرتا ہوں . عرض کرتا چلوں میرا شاعری لکھنے میں بلکل آغاز ہے اور عروض سے کچھ واقفیت حاصل کی اور مزید سیکھ رہا ہوں . آج محفل کے بارے میں پتا چلا دل خوشی سے جھوم اٹھا یہاں کے نظرے دیکھ کر . اور خدا کا شکر بھی ادا کیا کے الله اس زبان کی خدمات کا کام کیسے کیسے لے رہا ہے

چونکے میرا بلکل آغاز ہے اس لئے نا قابل برداشت غلطیاں سرزد ہونے کے قوی امکان ہیں

سوال : بلکل آغاز میں . کون سا ایسا طریقہ اپنانا چاہیے کے وقت کے ساتھ ساتھ بات میںپختگی آے؟ جانتا ہوں کے مشق کرنے سے ہی ہے گی مگر مشق کا بہتر طریقہ کیا ہے .

بحریں یاد کرنا کافی مشکل لگتا ہے . انھیں کیسے ازبر کیا جائے ؟

اساتذہ اور تمام احباب سے اصلاح کی درخواست
الف عین
محمد تابش صدیقی
یاسر شاہ
سید عاطف علی
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
تمام محفلیں کو سلام عرض ہے . میرا نام عبدللہ اعجاز اور ادا تخلص کرتا ہوں . عرض کرتا چلوں میرا شاعری لکھنے میں بلکل آغاز ہے اور عروض سے کچھ واقفیت حاصل کی اور مزید سیکھ رہا ہوں . آج محفل کے بارے میں پتا چلا دل خوشی سے جھوم اٹھا یہاں کے نظرے دیکھ کر . اور خدا کا شکر بھی ادا کیا کے الله اس زبان کی خدمات کا کام کیسے کیسے لے رہا ہے .
چونکے میرا بلکل آغاز ہے اس لئے نا قابل برداشت غلطیاں سرزد ہونے کے قوی امکان ہیں

اصلاح درکار
غزل اچھی تھی مگرواہ کی نہیں ہے اجازت
خوں رستا ہے زخموں سےاہ کی نہیں ہے اجازت

(غزل مکمل نہیں صرف مطلع ہے تو سوچا یہی لکھ دیا جائے )

جناب سوال بھی ہی کے بلکل آغاز میں . کون سا ایسا طریقہ اپنانا چاہیے کے وقت کے ساتھ ساتھ بات میں ؟پختگی آےجانتا ہوں کے مشق کرنے سے ہی ہے گی مگر مشق کا بہتر طریقہ کیا ہے .

بحریں یاد کرنا کافی مشکل لگتا ہے . انھیں کیسے ازبر کیا جائے ؟
اردو محفل میں خوش آمدید!
تعارف کے لیے یہ لڑی مخصوص ہے۔
تعارف و انٹرویو
 
فلسفی

محفلین
محفل میں خوش آمدید۔ اساتذہ کو ٹیگ کریں گے تو زیادہ مناسب رہے گا۔
ٹیگ کرنے کے لیے @ کا سائن لکھ کر اس کے آگے نام لکھیں جیسے
الف عین
محمد تابش صدیقی
یاسر شاہ
سید عاطف علی
اصلاح درکار
غزل اچھی تھی مگرواہ کی نہیں ہے اجازت
خوں رستا ہے زخموں سےاہ کی نہیں ہے اجازت
ابتدا میں ہی اتنی مشکل بحر پکڑ لی بھائی۔ میرے خیال میں تو آپ "فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن" یا "فعولن فعولن فعولن فعولن" پر مشق کریں۔

بحریں یاد کرنا کافی مشکل لگتا ہے . انھیں کیسے ازبر کیا جائے ؟
ضروری نہیں۔ آپ بس بحر منتخب کر کے کلام لکھیں یا کوئی مصرعہ ذہن میں آئے تو اس کو قریب کی کسی بحر میں ڈھالنے کی کوشش کریں۔ نہ بھی ڈھلے تو تخیل بہت قیمتی چیز ہے اس کو ضائع نہ کریں بلکہ نثر میں ہی لکھ کر رکھ لیں۔ جیسے جیسے آپ مشق کرتے رہیں گے بہتری خود بخود آتی رہے گی اور ایک وقت میں تو تخیل کی آمد ہی بحر میں ہونا شروع ہو جائے گی۔ یہ کچھ طالب علمانہ گذراشات ہیں۔ باقی اساتذہ راہنمائی فرماتے رہیں گے۔
 
انس معین

محفلین
محفل میں خوش آمدید۔ اساتذہ کو ٹیگ کریں گے تو زیادہ مناسب رہے گا۔
ٹیگ کرنے کے لیے @ کا سائن لکھ کر اس کے آگے نام لکھیں جیسے
الف عین
محمد تابش صدیقی
یاسر شاہ
سید عاطف علی

ابتدا میں ہی اتنی مشکل بحر پکڑ لی بھائی۔ میرے خیال میں تو آپ "فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن" یا "فعولن فعولن فعولن فعولن" پر مشق کریں۔

ضروری نہیں۔ آپ بس بحر منتخب کر کے کلام لکھیں یا کوئی مصرعہ ذہن میں آئے تو اس کو قریب کی کسی بحر میں ڈھالنے کی کوشش کریں۔ نہ بھی ڈھلے تو تخیل بہت قیمتی چیز ہے اس کو ضائع نہ کریں بلکہ نثر میں ہی لکھ کر رکھ لیں۔ جیسے جیسے آپ مشق کرتے رہیں گے بہتری خود بخود آتی رہے گی اور ایک وقت میں تو تخیل کی آمد ہی بحر میں ہونا شروع ہو جائے گی۔ یہ کچھ طالب علمانہ گذراشات ہیں۔ باقی اساتذہ راہنمائی فرماتے رہیں گے۔

رہنمائی کا بہت شکریہ جناب .
 
و علیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
بحور یاد کرنے کی ضرورت نہیں، وہ خود بخود یاد ہو جائیں گی۔ سب سے اہم یہ ہے کہ اساتذہ اور مستند شعراء کا کلام خوب پڑھیں۔ اور ان میں مستعمل بحور کو سمجھیں۔ یاد نہیں کرنی سمجھنی ہیں۔
 
بہت شکریہ جناب
سمجھنے سے مرد آپ کا یہی ہے کے مصرع میں حرکت اور سکون کو سمجھا جائے ?
 
الف عین

لائبریرین
بحروں کے نام تو مجھے بھی کبھی یاد نہیں ہو سکے! میرے خیال میں مطالعہ بہت ضروری ہے مبتدیوں کے لیے، اسی سے مزاج میں موزونی پیدا ہو گی اور خود بخود موزوں مصرعے برآمد ہوں گے
 
انس معین

محفلین
بحروں کے نام تو مجھے بھی کبھی یاد نہیں ہو سکے! میرے خیال میں مطالعہ بہت ضروری ہے مبتدیوں کے لیے، اسی سے مزاج میں موزونی پیدا ہو گی اور خود بخود موزوں مصرعے برآمد ہوں گے
بہت شکریہ استاد محترم
دعاؤں کی درخواست
 
Top