نصیر الدین نصیر تضمینات بر کلام حضرت رضا بریلوی - سید نصیر الدین نصیر

الف نظامی

لائبریرین
سبحان اللہ
اللہ اکبر
کیا بہترین تضمین نگاری ہے پیر نصیر الدین نصیر کی ، بلا شبہ بہت زبردست
جزاک اللہ خیراً کثیراً الف نظامی بھائی
اللہ پاک پیر نصیر الدین نصیر کے درجات کو بلند فرمائے اور انکے مزار پر اپنے انوار و تجلیات کی بارش فرمائے آمین
ٹیگ کرنے کا بہت شکریہ کہ میں آج ایک بہترین کلام سے مستفیض ہوئی
اللہ دونوں جہان کی خیر عطا فرمائے آمین
پسندیدگی کا بہت شکریہ۔
 
میر انیس

لائبریرین
ماشاللہ جزاک اللہ بہت ہی نورانی اور سحر انگیز کلام ہیں ایک وجد اور سرور کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے پڑھ کر واقعی میں روحانیت کی انتہا ہے ۔ آنحضرت(ص) سے محبت کا اظہار بھی اپنی بلندیوں پر ہے
 
کوئی دنیائے عطا میں نہیں ہمتا تیرا
ہو جو حاتم کو میسر یہ نظارا تیرا
کہہ اٹھے دیکھ کے بخشش میں یہ رتبہ تیرا
واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحہ تیرا
نہیں سنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا

پیر صاحب کی کیا ہی بات ہے
 
بام مقصد پر تمناؤں کے زینے پہنچے
لب ساحل پہ نصیر ان کے سفینے پہنچے
جن کو خدمت میں بلایا تھا نبی نے، پہنچے
جان و دل، ہوش وخرد، سب تو مدینے پہنچے
تم نہیں چلتے رضا سارا تو سامان گیا
 
الف نظامی

لائبریرین
زینتِ نطق ترے ، اس کا ہو یہ شعرِ وقیع
کلیات میں اس طرح ہے یہ مصرعہ
اچھا اس سے یہ علم ہوتا ہے کہ پیر سید نصیر الدین نصیر صاحب اپنے کلام پر نظرِ ثانی فرمایا کرتے تھے۔

تجھ سے ہر چند وہ ہیں قدر و فضائل میں رفیع
کر نصیر آج مگر فکرِ رضا کی توسیع
زینتِ نطق ترے ، اس کا ہو یہ شعرِ وقیع
تیری سرکار میں لاتا ہے رضا اس کو شفیع
جو مرا غوث ہے اور لاڈلا بیٹا تیرا

مزید یہ بتائیے گا کہ آپ کے پاس موجود کلیاتِ نصیر کا سن اشاعت کیا ہے؟
 
عجیب بات ہے اس پہ سنِ اشاعت درج نہیں
 
Top